عمران اور جمعیت

عمران کی سیاست پر بات کرتے ہیں تو ایک مشھور واقعہ یاد اتا ہے۔ کیا دور تھا۔ عمران کو چند لڑکوں نے گمراہ کیا کہ پنجاب یونی ورسٹی میں اس کی بڑی ٹور ہے۔ ممی ڈیڈی بوائز کی باتوں میں اکر عمران یونی ورسٹی چلاگیا۔ وہاں اس کا کیا حشر ہوا۔

imran-khan-ijt-2.jpg
 
ویسے اپنی طرف سے عمران کا مذاق اڑانے کی کوشش کی ہے اس دھاگے میں مگر باشعور اور ذی شعور لوگوں کی نظر میں اسے جدوجہد اور کوشش سے اپنا مقام بنانا ہوتا ہے۔ اس طرح کی صورتحال کا سامنا بہت سے قوی العزم لوگوں کو تاریخ میں ہوا ہے۔

افسوس کہ آپ کے پسندیدہ لیڈر اور اس کے حواری اس قسم کی سچی لگن اور کوشش سے تا عمر محروم ہی رہے۔
 
اپ بھی تو گئے تو ان کے ساتھ یاد ہے؟ شاید پکڑے بھی گئےتھے۔
یہ واقعہ صرف اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ عمران فیصلہ سازی اور صورتحال کی ججمنٹ کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی کہ وہ ممی ڈیڈی بوائز کی باتوں میں اکر حالات کا اندازہ نہیں کرسکا۔ جو شخص پنجاب یونی ورسٹی کے حالات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہا وہ کیسے دنیا کے حالات میں پاکستان کا دفاع کرے گا؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
جمعیت کے طلباء کے دامن پر دھبہ ہے! عمران خان سے اختلاف اپنی جگہ ۔۔۔ لیکن یہ سب تصاویر دیکھ کر واقعی بہت افسوس ہوا ۔۔۔
 
جمعیت کے طلباء کے دامن پر دھبہ ہے! عمران خان سے اختلاف اپنی جگہ ۔۔۔ لیکن یہ سب تصاویر دیکھ کر واقعی بہت افسوس ہوا ۔۔۔
گویا آپکا پہلے کبھی جماعتیوں سے واسطہ نہیں پڑا۔ میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ایں خانہ تمام آفتاب است:)
 
اس سے تو جمعیت کی بدمعاشی ظاہر ہوتی ہے، عمران خان پر اس سے کیا حرف آتا ہے؟

جمعیت کی بدمعاشی تو ہے ہی
مگر عمران کو پتہ ہی نہیں چل سکا دورہ کرنے سے پہلے تک کہ پنجاب یونی ورسٹی کی کیا حالت ہے۔ وہ یہ غلط فیصلہ کرگیا کہ وہاں کا دورہ ممی ڈیڈی بوائز کے ساتھ کرے گا

یہی معاملہ اس کی سیاست کا ہے ۔ پتہ بھی نہیں ہے کہ ملک کے معاملات کیسے چلائے گا مگر کچھ لوگوں کے کہنے پر دعوے پر دعوے
 
حسان خان

لائبریرین

بہت ہی عجیب منطق ہے۔ اسی منطق کے تحت جواب دوں؟ آپ کے لیڈر کو بھی تو مشرف کے بارے میں پتا نہیں چل سکا تھا، جبھی تو جسے ترقی دے کر فوجیوں کا سربراہ بنایا، اُسی نے حکومت سے ہٹا کر سعودیہ بھگا دیا۔ اب جو بندہ تقرری میں اتنی فاش غلطیاں کر سکتا ہے، وہ ملک کیسے چلائے گا؟
 
مشرف کو تعینات کرنا غلطی نہیں تھی
مشرف خود اک غلط ادمی ہے

نواز نے بہت اچھی طرح دنیا کےپریشرز کا مقابلہ کیا ہے۔ ثبوت کے طور پر ایٹامک دھماکہ لے سکتے ہیں

عمران ابھی امیچور ہے۔ ابھی بہت کام کرنا پڑے گا اس کو
 
اس کی مزید درست مثال مشرف کی ہی ہے
دیکھیے مشرف کمانڈوبنتا ہے اسی چکر میں اس نے کارگل کردیا۔ حالات کا درست اندازہ نہیں لگاسکام۔نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان کو شکست ہوئی اور پسپائی اختیارکرنی پڑی
 
محمد امین

لائبریرین
اس کی مزید درست مثال مشرف کی ہی ہے
دیکھیے مشرف کمانڈوبنتا ہے اسی چکر میں اس نے کارگل کردیا۔ حالات کا درست اندازہ نہیں لگاسکام۔نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان کو شکست ہوئی اور پسپائی اختیارکرنی پڑی

حضور اسی طرح عظیم جنگ دوم میں کئی ممالک کی افواج کو کئی محاذوں پر پسپائی اختیار کرنی پڑی۔۔۔ اور عسکری صاحب آپ کو یہ بتائیں گے کہ جنگ میں پسپا ہونا بھی ایک سائنس ہے اور کامیابی سے پسپا ہونا اپنی جگہ ایک الگ کامیابی ہے۔۔۔
 
عسکری

معطل

سوری میں یہ کام نہیں کرتا بھائی جان :grin:

604108_444826718939287_504066581_n.jpg
 
عسکری

معطل
ہاہاہاہاہاہاہہاہہاہاہاہاہاہاہہا ۔۔۔ ۔۔ مشرف زندہ باد۔۔۔ ۔ 10 سال تک بھینسوں کے آگے بین بجاتا رہا ۔۔۔ لولز
میں ملٹری ہسٹری اور ملٹری اسٹریٹیجی کی بکواس دو گھنٹے لکھوں گا تو وہ مان جائے گا کیا ؟ مفت مین اپنا ٹائم کیوں خراب کریں جب کسی بات کا رزلٹ نکلنا ہے نا ہی اگلے پر کوئی منطق کوئی دلیل کوئی ہسٹری کوئی بھی چیز اثر نہیں کرتی ؟ اس نے مائنڈ بنا لیا بات ختم اور ہمیں سونا چاہیے کہ صبح پھر بزی دن ہے ۔ بات وہاں کی جاتی ہے جہاں اگلا بندہ سنے سمجھے اور پھر اپنے سٹانس میں حق کی تبدیلی لائے یا پھر دلیل اور منطق سے اپنی بات کو ٹھیک ثابت کرنے کی اہلیت رکھتا ہو ۔ اس دھاگے کو کھولتے دیکھ کر آپکو اندازہ نہین ہوا ؟ کیا آپ میں یا کوئی سنجیدہ ممبر ایسا دھاگا کھول سکتا ہے ؟
 
شمشاد

لائبریرین
صحیح فیصلہ تو ذوالفقار بھٹو بھی نہیں کر سکا تھا۔ جس آدمی کو اس نے منتخب کیا، اُسی نے اسے پھانسی پر لٹکا دیا۔
 
یوسف-2

محفلین
صحیح آدمی تو پھر ایوب خان بھی نہیں تھا۔ :) جس بھٹو کو اُس نے گود لے کر لے پالک بیٹا بنایا، وہی اپنے منہ بولے ڈیڈی :D کے بالمقابل آگیا
 
Top