عمران خان، امید کی کرن؟

نبیل

تکنیکی معاون
گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود ابھی تک عمران خان نے گرفتاری نہیں دی ہے اور نامعلوم مقام سے بیان جاری کیا ہے کہ جنرل پرویز نے متعلقہ عدالتی فیصلے کے خوف سے یہ غیر قانونی اقدام کیا ہے۔ عمران خان نے عوام سے آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کا وعدہ کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں جبکہ وکلا اپنی تحریک میں اکیلے ہیں اور دوسری سیاسی جماعتیں شرمناک کردار ادا کر رہی ہیں، عمران خان ایسی قیادت فراہم کر سکتا ہے جس کے تحت عوام آمریت کے خلاف تحریک کے لیے متحد ہو سکتے ہیں۔
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ عمران کا رویہ مشرف سے بھی زیادہ آمرانہ ہے اور اسی بناء پر اس کی جماعت آج تک عوام میں اپنی جڑیں نہیں‌بنا سکی۔ فی الحال تو کسی قائد کے بغیر ہی تحریک چلے گی ہاں‌شاید سابق چیف جسٹس ہی اسے لیڈ کریں لیکن ایسی صورت میں انکی زندگی بھی خطرے میں‌ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم، میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں‌کہ عمران خان ناکام سیاستدان ثابت ہوا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس کی گراس روٹس سے دور رہنا ہے۔ لیکن اس کی قائدانہ صلاحیتوں اور مستقل مزاجی کے سبھی قائل ہیں اور اس وقت یہ موقع ہے کہ عمران خان اپنی پرانی غلطیوں کو دھو ڈالے۔ اسے چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں کو ساتھ ملائے۔ اس سے اس کو سٹریٹ پاور مہیا ہو سکتی ہے۔
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی مسلم لیگ (ن) کی قیادت تو ویسے ہی مطلب پرست ہے اور آزمائے ہوئے اور پٹے ہوئے مہرے ہیں۔ جو اپنی جماعت میں جمہوریت نہ لا سکیں وہ ملک میں جمہوریت کہاں لائیں‌گے؟ اور رہ گئی جماعت اسلامی تو بھائی جماعت تو آئی ایس آئی کی بریفنگ کے بغیر ایک قدم نہیں چلتی ہاں ٹوپی ڈرامہ جتنا مرضی کروالیں ان سے۔ موجودہ سیاسی نظام میں تو کوئی ایسا چہرہ نظر نہیں آتا جو کسی بھی تحریک کی قیادت کر سکتا ہو کیونکہ ایسی کسی تحریک کی قیادت کے لئے اپنے مقصد پر یقین اور اپنے عوام سے پیار ہونا چاہئے جو کی فی الحال مجھ کج نظر کو دکھائی نہیں دیتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بار ایک بینک کا کیشئیر کافی لمبے فراڈ‌ میں‌پکڑا گیا۔ اسے پولیس کے حوالے اس لئے نہیں‌کیا گیا کہ بینک کی بدنامی ہوگی۔ اس کی جگہ نیا بندہ بھرتی کرنے کے لئے اشتہار دیا گیا۔

پہلا امیدوار وہی نکلا جس نے فراڈ کیا تھا۔ بینک والے پریشان کہ یہ کیا۔ فراڈئیے نے جواب دیا:

"سر جی، جو نیا بندہ آئے گا، وہ مکان، گاڑی، بچوں کے لئے فراڈ‌ کرے گا۔ میں یہ سب کرکے پہلے ہی فارغ ہو چکا ہوں"

کہتے ہیں کہ اسے واپس ملازمت پر رکھ لیا گیا

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت جس وجہ سے ہٹائی جائے گی، نئے آنے والے اس سے بھی زیادہ شاہکار نکلنے ہیں:cool:
 

زینب

محفلین
نبیل بھائی نکار خانے میں طوطی کی آواز سنے گا کون۔۔۔۔۔؟عمران خان ناکام اس لیے ہے کہ سیاست اسے اتی ہی نہیں ہے۔۔۔۔سیاست میں چاہیے جھوٹ پے جھوٹ جو اس کے بس کا کام نہیں ہے۔۔۔۔ایک پروگرام میں شیخ رشید نے اسے کہا کہ"اپ ٹھرے مععمولی کرکٹر اپ کو سیاست کا کیا پتہ۔۔۔عمران نے کہا۔۔۔۔۔۔۔اگر اپ جیسے لوگوں کو سیاست دان کہتے ہیں‌تو میں معمولی کرکٹر ہی اچھا ہوں۔اللہ مجھے اپ جیسا لوٹا تو نا بنائے۔۔۔۔مشرف کے خلاف کھل ک بولتا ہے بنا کسی ڈر لحاظ کے۔فضل الرخمٰن نے A P C سے غداری کی سب سے پہلے عمران نے بات اٹھائی۔۔۔اور دیکھ لیں بات صیح ثابت بھی ہوئی۔۔۔۔کراچی بلاسٹ کے بعد سب نے بی بی کو کال کی حال چال پوچھا ہمدردی دیکھائی واحد عمران نے نہیں کی اس نے تو میڈیا میں آ کے کہا کہ کال کرنی ہے تو میں مرنے والوں کے گھر والوں کو کروں گا ان سے افسوس کرنے جاوں گا۔۔۔۔۔مقصد یہ ہے کی عمران اچھا لیڈر بن سکتا ہے اگر نئی نسل اس کا ساتھ دے زیادہ سے زیادہ اس کی پارٹی جوئن کر کے۔۔۔۔۔۔اس ووٹ کر کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔۔
 
عمران خان کے ناکام ہونے کی ایک وجہ تو لوگوں کا تعصب ہے۔۔۔۔ یہاں کراچی میں تو اکثر لوگوں کو میں نے یہ کہتے سنا ہے کہ عمران خان پنجابی ہے اور وہ بہت تعصبی ہے، یہاں کے لیے کچھ نہیں کرے گا۔۔۔۔ :(
اب ایسی باتوں اور خیالات کے بعد کیا امید رکھی جاسکتی ہے؟
 

زینب

محفلین
اچھا کیا عمران نے گرفتاری نہیں دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں دیتا بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
عمران خان کے ناکام ہونے کی ایک وجہ تو لوگوں کا تعصب ہے۔۔۔۔ یہاں کراچی میں تو اکثر لوگوں کو میں نے یہ کہتے سنا ہے کہ عمران خان پنجابی ہے اور وہ بہت تعصبی ہے، یہاں کے لیے کچھ نہیں کرے گا۔۔۔۔ :(
اب ایسی باتوں اور خیالات کے بعد کیا امید رکھی جاسکتی ہے؟
چھوٹے بھائی ،
اتنا زیادہ سچ مت بولا کرو ۔ مت بھولئیے کہ آپ بے نظیر اور الطاف کے سندھ میں رہتے ہیں ، جن کی سیاست کا دار و مدار ہی صوبائیت کو فروغ دینے پر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کسی دن آپ کی بازیابی کے لئیے ہمیں مظاہرے کرنا پڑیں۔
 
سندہ نہ بی بی کی ہے نہ الطاف کی۔ ڈرنا صرف خالق و مالک سے چاپیے۔ ویسے بھی بی بی کی وجہ بحیثیت کے ہونے کی وجہ سے ہمیں شرمندگی ہوتی ہے۔ پنجابی ہونا کوئی جرم نہیں۔ عمران خان کا سب سے بڑا مداح میں ہوں۔ ایک ہی آپشن ہے ہمارے پاس۔
 
سندہ نہ بی بی کی ہے نہ الطاف کی۔ ڈرنا صرف خالق و مالک سے چاپیے۔ ویسے بھی بی بی کی وجہ بحیثیت کے ہونے کی وجہ سے ہمیں شرمندگی ہوتی ہے۔ پنجابی ہونا کوئی جرم نہیں۔ عمران خان کا سب سے بڑا مداح میں ہوں۔ ایک ہی آپشن ہے ہمارے پاس۔

سولنگی بھائی! ساجد بھائی نے دل لگی کی تھی۔۔۔! طنز تھا صرف!
 

فرید احمد

محفلین
عمران خان کے حرم میں سراخ ہے ، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ، عمران نے سیاست میں قدم رکھا ہی تھا کہ سراخ کر دیا گیا تھا
 
عمران خان کو کافی محنت کی ضرورت ہے لیڈر بننے کے لیے مگر ایک بات ماننی پڑتی ہے کہ وہ

سچا اور کھرا شخص ہے اور ابھی تک اس کی کسی بے ایمانی کی خبر نہیں ملی ہے ، سیاستدانوں کے شرمناک کردار کے سامنے یہ ایک روشن باب ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
اس تصویر اور اس وقت کے روسی انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک تجزیہ نگار نے لکھا تھا کہ ‘یلسن کو اس لئے جیت جانا چاہیے کہ وہ ١٩٩١ء میں سویت یونین کے خاتمے کے بعد سے اقتدار میں ہیں اور ان کے دوستوں، مشیروں اور تاجر برادری میں موجود حامیوں نے پہلے ہی وہ سب کچھ لوٹ لیا ہے جو اقتدار میں آ کر لوٹا جا سکتا ہے۔ وہ توانائی، کانوں اور صنتعی شعبے کو اپنے مفاد کے مطابق ‘پرائیوٹائز‘ کر چکے ہیں، وہ سوئٹزرلینڈ میں بینک اکاؤنٹ کھول چکے ہیں اور نائٹس برج میں مکان خرید چکے ہیں۔ اگر یلسن دوبارہ منتخب ہو جائیں تو مزید کچھ نہیں لوٹیں گے۔ دوسری صورت میں اگر زگانوف اور اوسط درجے کے سیاسی کھڑپینچوں پر مشتمل ان کے حامیوں کی فوج کریملن میں داخل ہو گئی تو وہ ‘خالی پیٹ‘ ہو گی۔ انہیں دوبارہ ‘پرائیوٹائز‘ کرنے قواعد کو ازسرنو منتخب کرنے اور بیوروکریسی کی تنظیم نو کرنے کے عمل سے گزرنا پڑے گا تاکہ وہ بھی سوئٹزرلینڈ بینکوں میں اکاؤنٹ کھول سکیں اور نائٹس برج میں اپنا گھر بنا سکیں۔ ایسا ہو تو روسی ریاست کو بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی‘۔ بالکل یہی صورت حال اس وقت پاکستان میں بھی مجھے نظر آ رہی ہے، ایک طرف موجودہ حکومت جو ‘پرائیوٹائز‘ کے عمل سے جیسے تیسے گزر کر آسودہ ہو چکی ہے اور دوسری طرف میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو ہیں۔ جنہیں ‘بےروزگاری‘ کاٹتے ہو تقریبا سات سال سے اوپر کا عرصہ ہو چکا ہے۔
مزید یہاں
 
Top