یعنی آپ مانتے ہیں کہ فوج کو گھسیٹنے میں طاہرالقادری کی خواہش شامل تھی۔قادری تو آج بھی فوج ہی کو بلوا رہا ہے کہ دیکھو نون لیگی پھر اپنے کئے ہوئے معاہدے سے پھر گئے!
جاوید ہاشمی تحریک انصاف کا صدر تھا۔ اور قرائن بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ عمران فوجی مداخلت کا خواہشمند تھا۔ آپ جانتے بوجھتے ہوئے اس حقیقت کا انکار کر رہے ہیں۔ماشاءاللہ کیسی عجیب دوغلی پالیسی ہے جناب کی۔ اگر مخدوم جاوید ہاشمی عمران کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائیں تو وہ آپ لوگوں کے نزدیک ناقابل تردید "انکشافات" بن جاتے ہیں۔ اور ان سے عمران کی طرح الزامات کے اثبوت طلب کرنے کی بالکل کوشش نہیں کی جاتی کہ وہ بیانات نون لیگی لیڈران کیخلاف نہیں تھے اگر عمران خان کے الزامات محض الزامات ہیں تو جاوید ہاشمی کے الزامات "انکشافات" کیسے ہو گئے؟ کیونکہ وہ آپکے مطلب کے ہیں؟
ابھی حال ہی میں عمران نے جوڈیشل کمیشن میں فوجی شمولیت کا دعوی کردیا ہے جو آئنی طور پر ممکن ہی نہیں۔