عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عرفان سعید

محفلین
اگر کوئی عالم یا مفتی صاحب ہیں اِس محفل میں تو ازراہِ مہربانی جواب دیں کیا اِس وقت میں نماز جماعت سے پڑھنا ٹھیک ہے یا گھر میں؟
ایسے حالات میں اضطراری احکامات کی پیروی کی جائے گی جو ذیل کی آیات میں بیان ہوئے ہیں۔ ایسے موذی وبائی مرض کا جب تک خاتمہ نہ ہو جائے مسجدوں میں اجتماع درست نہیں۔
فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا ۖ فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ۔
بدامنی کی حالت ہو تو خواہ پیدل ہو، خواہ سوار، جس طرح ممکن ہو ، نماز پڑھو۔ اور جب امن میسّر آجائے، تو اللہ کو اس طریقے سے یاد کرو، جو اس نے تمہیں سکھادیا ہے، جس سے تم پہلے ناواقف تھے۔ (سورہ البقرہ 239)
 
آپ کے جواب سے لگتا ہے کہ آپ عالم ہیں ؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جو غلطی ہو گئی اب اس کو تو اَنڈُو نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے ڈسپلنری اقدامات سے مسقبل کے نقصانات کو ابھی بھی بہت حد تک قابو میں رکھا جاسکتا ہے ۔ ہر قسم کے اجتماع سے پرہیز کرنا اس وقت بہت اہم ضرورت ہے ۔ یہی فی الوقت حالات کا اہم ترین تقاضا ہے ۔یہ حالات عام حالات نہیں خصوصی اور ہنگامی ہیں سو احکامات میں بھی خصوصی اور ہنگامی ہونے چاہیئں ۔
 
جنگلات نے تو جیسے وائرس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جانا تھا۔
:)
جنگلات ہوتے ہیں تو ایسے جراثیم وغیرہ درخت اپنی سانس کے ذریعے اِنہیں اندر لے جاتے ہیں جب درخت وغیرہ نہیں ہوتے تو ایسے جراثیموں کو انسانوں
کے جسم میں جانے کا موقع مِل جاتا ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
جنگلات ہوتے ہیں تو ایسے جراثیم وغیرہ درخت اپنی سانس کے ذریعے اِنہیں اندر لے جاتے ہیں جب درخت وغیرہ نہیں ہوتے تو ایسے جراثیموں کو انسانوں
کے جسم میں جانے کا موقع مِل جاتا ہے۔
اس پر تو نوبل پرائز ملے گا، برابر ملے گا۔
 
عرفان سعید

محفلین
جنگلات ہوتے ہیں تو ایسے جراثیم وغیرہ درخت اپنی سانس کے ذریعے اِنہیں اندر لے جاتے ہیں جب درخت وغیرہ نہیں ہوتے تو ایسے جراثیموں کو انسانوں
کے جسم میں جانے کا موقع مِل جاتا ہے۔
یہ کسی ٹارزن کا قول لگتا ہے۔
:)
 
محمد وارث

لائبریرین
مفتی اور امام نے تو ابھی تک مساجد کھولی ہوئی ہیں
نہ صرف کھولی ہوئی ہیں بلکہ مسجدوں میں "سوشل سروس" بھی شروع کر دی ہے۔ سیالکوٹ کینٹ کی ایک مسجد کی چھت پر دعوتِ ولیمہ کروانے پر دلہا سمیت مسجد کی انتظامیہ پر بھی کیس ہو گیا۔
Groom, guests held in raid on Walima on Sialkot mosque's rooftop
 
عرفان سعید

محفلین
آج کی تازہ خبر بپلک ٹی وی پر کورونا کے موضوع پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سینئرز صحافی بحث و مباحثہ کررہے ہیں اور ایک بندے نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا بہت اچھا میسیج جارہا ہے عوام کو :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:
Top