عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد وارث

لائبریرین
اللہ خیر ہی کرے ہماری مسجد میں رات کے دس بج کر سولہ منٹ ہورہے ہیں اور امام صاحب آذان دے رہے ہیں۔
گذشتہ رات شاید پورے پاکستان میں اسی وقت کے لگ بھگ اذانیں دی گئی ہیں، میں نے بھی اپنے محلے اور ارد گرد کی ساری مسجدوں سے رات سوا دس بجے اذان سنی۔
 

آورکزئی

محفلین
آج کی تازہ خبر بپلک ٹی وی پر کورونا کے موضوع پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سینئرز صحافی بحث و مباحثہ کررہے ہیں اور ایک بندے نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا بہت اچھا میسیج جارہا ہے عوام کو :ROFLMAO:

ہاہاہا۔۔۔ مباحثہ دیکھ لیا ۔۔۔؟؟؟ پوپو فردوس کو دیکھ لیا ؟؟؟ ہاہاہا
 
مفتی سے نہیں پبلک ہیلتھ والوں سے پوچھیں۔ ایسے حالات میں مسجد جانا سراسر غلط ہے
آپ جیسے لوگ تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ لوگ مسجد نہ جائیں ۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ کی ساری توانائیاں اسلام کی مخالفت میں کیوں ضایع ہورہی ہیں !
 
گذشتہ رات شاید پورے پاکستان میں اسی وقت کے لگ بھگ اذانیں دی گئی ہیں، میں نے بھی اپنے محلے اور ارد گرد کی ساری مسجدوں سے رات سوا دس بجے اذان سنی۔
جی ہاں محمد وارث صاحب ، ایسے وقت اللہ تعالی سے رجوع کرنا ہی سب سے بہتر ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
گذشتہ رات شاید پورے پاکستان میں اسی وقت کے لگ بھگ اذانیں دی گئی ہیں، میں نے بھی اپنے محلے اور ارد گرد کی ساری مسجدوں سے رات سوا دس بجے اذان سنی
مجھ پر تو لگتا ہے محفل میں کورونا سے بھی بڑا اٹیک ہوا ہے۔ مجھے تو ساری رات اذانیں دینی چاہیئں۔
:)
 
لو جی کل کسی سے سُنا ہے کہ چین سے ایک وائرس اور آگیا ہے جو کے انڈے کے ذریعے پھیل رہا ہے لگ رہا ہے چین والوں نے موبائل چھوڑ کر وائرس بنانے شروع کردئیے ہیں :unsure:
 
کل خبروں میں دیکھا پتا لگا کہ چین سے ماسک منگوائے جارہے ہیں سب کو پتا ہے چین میں وائرس پھیلا ہوا ہے تو وہاں کے ماسک کیا دوسرے ملکوں کے لوگ آکر بنائیں گے کیوں اپنی قوم کو مارنے پر تُلے ہوئے ہیں کچھ تو ہوش کہ ناخن لیں(n)
 

جاسم محمد

محفلین
کل خبروں میں دیکھا پتا لگا کہ چین سے ماسک منگوائے جارہے ہیں سب کو پتا ہے چین میں وائرس پھیلا ہوا ہے تو وہاں کے ماسک کیا دوسرے ملکوں کے لوگ آکر بنائیں گے کیوں اپنی قوم کو مارنے پر تُلے ہوئے ہیں کچھ تو ہوش کہ ناخن لیں(n)
چین میں وائرس کافی حد تک کنٹرول میں ہے اور وہ اب کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پوری دنیا کی امداد کر رہا ہے۔
 
کل میں باہر چپس لے رہا تھا تو اُسے ایک بندا اسکوٹر پر آکر بولتا ہے کہ رینجرز والے آرہے ہیں دوکان بند کردو اُس نے کہا بھائی دو دن دوکان بند کردی اب جو بھی ہوگا دیکھا جائے گا میری دوکان بھی کرائے کی اور گھر بھی کرائے کا ہے کیا بچوں کو بھوکا ماردوں بہت افسوس ہورہا ہے یہ سب کچھ دیکھ کر ۔
 
چین میں وائرس کافی حد تک کنٹرول میں ہے اور وہ اب کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پوری دنیا کی امداد کر رہا ہے۔
جاسم صاحب ذرا سا بتادیں کہ چین نے اِس وائرس پر کِس طرح سے قابو پایا ہے تاکہ ہم لوگ بھی احتیاط کریں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جاسم صاحب ذرا سا بتادیں کہ چین نے اِس وائرس پر کِس طرح سے قابو پایا ہے تاکہ ہم لوگ بھی احتیاط کریں۔
وہاں قریبا 3 ماہ پورا ملک لاک ڈاؤن میں رہا ہے اور بعض علاقے جہاں وائرس زیادہ پھیلا ہوا تھا میں تو مکمل کرفیو لگا ہوا تھا۔
 
اور ایک دوکان دار بڑا ہی غصے میں لگ رہا تھا پہلے تو اُس نے کہا کہ اتنی فنڈنگ لے رہے ہیں ویلفئیر والے اور دعوتِ اسلامی والے بھی اُس نے کہا پر کِسی کو دیکھا ہے کہ کسی کے گھر پر جاکر کسی نے راشن دیا ہو سب نے کاروبار بنائے ہوئے ہیں بتا رہا تھا کہ میں اپنی بچی کا داخلہ کرانے گیا دعوت اسلامی والے اسکول میں تو کہتے ہیں کہ تین ہزار روپے ہر ماہ کی فیس ہے اور ٹی وی پر بولتے ہیں کہ اتنے مدرسے ہم چلا رہے ہیں اِن کے لئے امداد چاھئیے جب حضرت صاحب سے اِس بارے میں بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ اگر ہم کسی ایک بھی فیس معاف کرتے ہیں تو سارے لوگ آجائیں گے کہیں گے کہ ہم بھی مستحق ہیں اللہ ہی جانے کون صحیح ہے کون غلط۔
 
پر جو آخری میں اُس نے کہا وہ تو بالکل دِل دہلا دینے والی بات تھی وہ بول رہا تھا کیوں نہ لگے گا کرفیو پوری دنیا میں جب کشمیر میں لوگ کرفیو کی وجہ سے گھر میں ہی مر رہے تھے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے جن کے سر دھڑ سے الگ کئے جارہے تھے ماوں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جارہاتھا لاشیں گھروں میں سڑ رہی تھی بدبو سے لوگ مر رہے تھے راشن اور دیگر ضروری اشیا کی دوکانوں کو بھی نہیں کھولا جارہا تھا کشمیری رو رو کر بول رہے تھے ہماری مدد کرو ہم مر رہے ہیں ہم سے کرفیو ہٹا دو پر کسی نے نہ سُنا اب دیکھو اُن معصوموں کی بد دعا لگ گئی پہلے صرف کشمیر میں کرفیو لگ رہا تھا اب پوری دنیا میں کرفیو لگ گیا ہے۔
 
Top