عمران خان لفٹر سے گر کر زخمی

لاہور میں منی مارکیٹ میں جلسہ سے خطاب کرنے کے لیے لفٹر پر سوار تین سیکوریٹی گارڈ کے ہمراہ عمران خان گر گئے اور سر پر چوٹ لگنے سے وہ زخمی ہو گئے ہیں اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
عمران خان کے زخمی ہونے کی خبر آرہی ہے سماءٹی وی پر
اللہ تعالٰی ان کو اپنی حفظ وامان میں رکھے
میں بھی ابھی یہی سن رہا ہوں
 
کتنی اونچائی ہو گی ؟
10 فٹ کے قریب مگر توازن بگڑنے کی وجہ سے شاید گرتے ہوئے سر لفٹر کی گرل سے سر پھٹ گیا ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق عمران خان نے کچھ چل کر اور بات کرکے بھی بتایا جا رہا ہے اور شاید واپس جلسہ سے خطاب بھی ہو۔

فی الحال شاید شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور اگر زیادہ شدید چوٹیں نہ ہوئیں تو دوبارہ جلسہ گاہ واپسی ہو ورنہ الیکشن مہم کا کافی نقصان ہو سکتا ہے اور بہت ہی زیادہ قیمتی وقت ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اُف ۔۔۔۔! اللہ رحم کرے۔

اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے عمران خان کو اور بھرپور صحت و تندرستی عطا فرمائے۔

بہت جان ہلکان کی ہوئی ہے بے چارے نے !
 
عسکری صحت کے حوالے سے تو فکر کی اتنی بات نہیں مگر الیکشن مہم کے حوالے سے کافی نقصان ہو گیا ہے اور آج پانچ چھ جلسہ تھے لاہور میں جو شاید اب نہ ہوں۔ اس حوالے سے اس انتہائی اہم موقع پر بڑا نقصان ہو گیا ہے۔
 

عسکری

معطل
عسکری صحت کے حوالے سے تو فکر کی اتنی بات نہیں مگر الیکشن مہم کے حوالے سے کافی نقصان ہو گیا ہے اور آج پانچ چھ جلسہ تھے لاہور میں جو شاید اب نہ ہوں۔ اس حوالے سے اس انتہائی اہم موقع پر بڑا نقصان ہو گیا ہے۔
سنا ہے پٹی رکھوا کر پین کلر کھا کر آ رہے ہیں واپس
 
Top