عمران خان لفٹر سے گر کر زخمی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں تو جب سے ٹی وی کے آگے ہی بیٹھا ہوا ہوں،
سمجھ سے بالاتر ہے سب۔
بہرحال اس معاملے میں نون لیگ اور ایم کیو ایم کا رویہ بطورِ خاص اور باقی سیاسی جماعتوں کا قابلِ تعریف ہے۔
 
لاہور میں منی مارکیٹ میں جلسہ سے خطاب کرنے کے لیے لفٹر پر سوار تین سیکوریٹی گارڈ کے ہمراہ عمران خان گر گئے اور سر پر چوٹ لگنے سے وہ زخمی ہو گئے ہیں اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے سیمپیتھی بھی ملے گی ضرور ۔میرا جہاں تک خیال ہے اس سے ووٹ بینک بھی بنے گا ۔:)
 
6 نمبر شرٹ والے کی نالائقی ہے پلس فورک لفٹر کے فورکس wooden pallets رکھنےکا آئیڈیا پیش کرنے والے جینئس کو حماقت کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینا چاہئیے۔۔۔
 

تانیہ

محفلین
124003-Imran-1367940676-799-640x480.jpg

ایکسپریس نیوز کے مطابق غالب مارکیٹ لاہور میں جلسے میں خطاب کے لئے عمران خان اپنے 3 گارڈز کے ہمراہ لفٹر کے ذریعے اسٹیج پرجارہے تھے کہ ایک گارڈ کا توازن خراب ہوگیا، اس نے عمران خان کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس دوران تمام افراد 14 سے 16 فٹ بلندی سے گرگئے، جس کے نتیجے میں عمران خان کے سر کے پچھلے حصے پر چوٹ آئی اور ان کے سر سے خون بہنے لگا،عمران خان کو پہلے فضل اسپتال لبرٹی لےجایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں شوکت خانم اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔ اسپتال کے باہر تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن موجود ہیں جن میں نوجوانوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق زیادہ بلندی سے گرنے کے باعث عمران خان کو سر اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں تام خوش قسمتی یہ چوٹیں شدید نوعیت کی نہیں، خون کے بہاؤ کو روکنے کے لئے عمران خان کے سر کے اگلے حصے میں 5 اور پچھلے حصے پر 6 ٹانگے لگے، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہےاور ہوش میں ہیں تاہم انہیں آرام کی شدید ضرورت ہے۔ عمران خان کی حالت کے پیش نظر تحریک انصاف نے آج لاہور میں ہونے والے جلسوں کو ملتوی کردیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخر الدین جی ابراہیم، صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

ایکسپریس نیوز
 
باكستان: اصابة عمران خان اثر سقوطه عن منبر خطابي ونقله للمستشفى



photo_1367943756829-1-0.jpg
عمران خان خلال حملته في كراتشي
5/7/2013 6:30:04 PM
لاهور, (ا ف ب) - اصيب السياسي الباكستاني عمران خان، احد ابرز الطامحين لتولي رئاسة الحكومة بعد الانتخابات العامة التي ستجرى السبت، بجروح في رأسه ونقله مناصروه بصورة طارئة الثلاثاء بعد سقوطه بقوة من على منصة خطابية خلال تجمع انتخابي، وفق ما اظهرت صور عرضتها قنوات تلفزيونية محلية. وعمران خان رئيس حزب "تحريك وانصاف باكستان" ومن اكثر السياسيين حضورا اعلاميا في الوقت الراهن.
واثر سقوط خان من على رافعة كانت تنقله الى منصة مهرجان خطابي كبير في لاهور شرق باكستان، اظهرت المشاهد صوره اثناء نقله ورأسه مضرج بالدماء.
واكد المتحدث باسم الحزب مالك اشتياق لوكالة فرانس برس بصوت مرتجف ان "عمران خان سقط من على رافعة. لقد اصيب في رأسه ونقل الى المستشفى".
وعلى الاثر، وزع حزبه اخبارا مطمئنة مؤكدا انه سيعود الى المنبر في وقت لاحق ليستأنف مشاركته في المهرجان والقاء خطاب.
واشار مسؤول اخر في حزب تحريك وانصاف باكستان الى اصابة خان طفيفة. وقال "عمران خان بخير، لقد تم نقله الى المستشفى لتلقي الاسعافات الاولية. سيعود قريبا جدا الى التجمع لالقاء خطابه".
وحصل السقوط على مرأى الاف المناصرين الذين جاؤوا يستمعون الى خطاب خان. وقال اشتياق ان "الناس بكوا" اثر الحادث.
ودخلت الحملات الانتخابية الباكستانية في مراحلها الاخيرة قبل الاستحقاق المزمع اجراؤه السبت. واتسمت الحملة بهجمات لمتمردي طالبان ضد الاحزاب العلمانية الحاكمة خلال السنوات الاخيرة، وبالحماسة التي اثارها ترشح عمران خان الذي ينظر اليه انصاره كممثل لجيل جديد من السياسيين قادر على كسر احتكار الاحزاب التقليدية وحل المشاكل الخطيرة التي تتخبط بها باكستان امنيا واقتصاديا.
الا ان الحزب الاوفر حظا في هذه الانتخابات هو حزب رابطة باكستان المسلمة، بزعامة رئيس الوزراء السابق نواز شريف.
http://www.masrawy.com/news/world/afp/2013/may/7/24462544.aspx?ref=extraclip
اس عربی خبر کا اردو فورم پر کیا کام:eek::eek::eek:
 

جہانزیب

محفلین
اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان صاحب اب خیریت سے ہیں ۔ اللہ جلد ہی انہیں صحت کاملہ عطاء کریں ۔ ملک اس وقت اس نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا ۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
میں ایک عجب کیفیت میں‌ہوں، صحافت کے روز وشب نے عجب سنگدلی اور سختی بھر دی ہے،وجود میں‌، حادثات کو سہنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے شائد صحافیوں کی، ویسے بھی صحافی انسان کب ہوتے ہیں بھلا؟
آج کا دن بڑا سخت گزرا، بہت کٹھن اور مصروفیت سے معمور۔ پہلے صبح کے لئے کالم لکھا۔ اآج صبح مسلم لیگ ن کے لئےکالم تحریر فرمانے والے دو بزرگوں کا کالم پڑھ کر افسوس بھی ہوا اور دکھ بھی۔ حقائق مسخ کرنے کی حد ہوتی ہے۔ میں نے سوچا کہ جو حقائق ہیں ،انہیں‌کھل کر بیان کرنا چاہیے، تحریک انصاف بیچاری کے حق میں لکھنے والے کم ہیں اور جو ہیں وہ بھی دو دھاری تلوار کے مانند، کبھی پلٹ‌کر خود اسے کاٹنے لگتے ہیں۔ خیر کالم لکھا، اس کے بعد ریڈیو کا پروگرام ریکارڈ کرایا، اس بار ہمارا میگزین منگل کو فائنل ہونا تھا۔ شام تک اسی میں پھنسا رہا، اس میں بھی ایک تفصیلی فیچر اآئندہ انتخابات اور ان کے‌حوالے سے آنے والے ٹرینڈز کے حوالے سے لکھا۔ ابھی اسی میں الجھا تھا کہ ٹی وی پر وہ منظر دیکھا، جس نے کئی گھنٹوں سے مجھے شاک میں رکھا ہوا ہے۔ جس طرح سے عمران خان قلابازی کھا کر گرے ، وہ دل دہلا دینے والا تھا۔ خاصی دیر تشویش رہی، اتنی دعائیں تو اپنے سگوں کے لئے بھی شائد نہ مانگی جاتی ہوں، جتنی کپتان کے لئے مانگی گئی تھیں۔ خان کا کرشمہ واقعی بہت زیادہ ہے۔ خطرہ تھا کہ ہمارے خواب ابھی سے بکھر گئے، یہ بھی خدشہ تھا کہ ملک اتنا بڑا سانحہ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اللہ نے کرم کیا اور عمران خان کی حالت سنبھل گئی۔
ابھی کچھ دیر پہلے عمران خان کی آپریشن تھیٹر سے دنیا نیوز سے براہ راست گفتگو سنی۔ قسم سے دل پھٹتا تھا، ایسی حالت میں بھی وہ یکسو ہے، ایک ہی بات ذہن میں رچی بسی ہے کہ کسی طرح قوم کو اٹھایا جائے، انہیں‌کھڑا کیا جائے تاکہ گیارہ مئی کو بڑی تبدیلی اآجائے۔ عمران کے کمزور نحیف لہجے میں جو نادیدہ توانائیاں پوشیدہ تھیں، جو اآگ اس کے ان دیکھے لفظوں میں فروزاں تھی، کاش وہ سننے والوں کے دلوں میں بھی اتر جائے، وہ لفظ ان کے کلیجے میں ترازو ہوجائیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گیارہ مئی ہماری تقدیر بدلنے کے حوالے سے ایک تاریخ ساز دن ہے۔ اگر اس روز لوگ باہر نکل اآئے، اپنی سستی، کاہلی اور کمزوری پر قابو پا کر باہر نکل اآئے تو انقلاب تو شائد اتنا جلد نہیں اآتا،مگر بڑی تبدیلی ضرور آ جائے۔ میں ابھی تک کپتان کے کہے ، ان کہے لفظوں‌کے ٹرانس میں ہوں، اس لئے اگر کسی کو یہ تحریر بے ربط لگے تو معذرت ،مگر میرا جی چاہ رہا تھا کہ اپنے دلی جذبات دوستوں سے بھی شئیر کئے جائیں۔۔۔
عامر خاکوانی ۔ ۔ ۔ ۔کالم نگار
 

آبی ٹوکول

محفلین
11 مئی 11 مئی ۔ ۔ ۔ ۔ یاد رکھیئے قرآن کی آیت ہے اللہ نے اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلی جو اپنی خود اپنی حالت نہ بدلے اور یہ مت دیکھنا کہ تحریک انصاف کا کونسا امیدوار کھڑا ہے 11 مئی کو نظریے کو ووٹ دینا اب یہ آپ کی زمہ داری ہے ۔۔ عمران خان شوکت خانم ہاسپٹل سے ۔ ۔
 
Top