جاسم محمد
محفلین
عمران خان کی نتھیا گلی کی پرانی تصاویر استعمال کرکے پروپیگنڈا کرنیکی کوشش بے نقاب
پیر 25 مئی 2020
نجی ٹی وی چینلز نے وزیراعظم عمران خان کی نتھیاگلی کی پرانی تصاویر پر خبر بنادی۔۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی فیک نیوز پھیلاتی رہیں ۔۔ سماء ٹی وی نے خبر ڈیلیٹ کرکے اپنی خبر پر معذرت کرلی
تفصیلات کے مطابق نجی چینل سماء نے ایک خبر لگائی کہ وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں واک کرنے کی تصاویر سامنے آگئیں۔۔ وزیراعظم عمران خان اپنی فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی میں عید منارہے ہیں
یہی نہیں ایک اور چینل 24 نیوز نے بھی خبر دی کہ وزیراعظم عمران خان نے سادگی سے نتھیا گلی میں عید منائی۔ وزیراعظم عمران خان کی نتھیاگلی میں واک کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ اس خبر کو اے آروائی، جی این این، ڈان نیوز نے بھی شئیر کیا۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ تصاویر 2017 کی تھیں جس کا ثبوت ان ٹویٹس کی تاریخ ہے۔
اس خبر کو صرف ٹی وی چینلز نے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے بھی شئیر کیا اور وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی
شرمیلا فاروقی نے یہ خبر شئیر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو غیرذمہ دار شخص قرار دیا اور تنقید کے خوب تیر برسائے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے نے خبر شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو آپکی کوئی پرواہ نہیں
پیپلزپارٹی کی حامی سمجھی جانیوالی صحافی عفت رضوی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ نتھیا گلی میں عید منانے کے بجائے کیا وزیراعظم کو کراچی کے فضائی حادثے میں جاں بحق مسافروں کے گھر نہیں جانا چاہیے تھا؟ ایسے موقعوں پر بے نظیر بھٹو شہید بہت یاد آتی ہیں.
وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل دیکھ کر کہا کہ یہ تصاویر بہت پرانی ہیں۔ میں حیران ہوں کہ میڈیا گروپس خبر دینے سے پہلے حقائق چیک نہیں کرتے
سماء ٹی وی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے کہا کہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کے نتھیاگلی میں عید منانے سے متعلق یہ تصاویر اور سٹوری ڈیلیٹ کردی ہے۔ یہ تصاویر 2017 کی ہیں، ہم اپنی غلطی پر شرمندہ ہیں۔