عمران خان کی ٹیم

یاسر شاہ

محفلین
خلیل صاحب مستقل ایک آدمی کو باقاعدگی سے نشانہ بنانا اچھی ذہنیت نہیں۔اوروں کے مراسلوں کی تراش خراش کے ساتھ اپنے آپ کو بھی بدلیں ۔
 
خلیل صاحب مستقل ایک آدمی کو باقاعدگی سے نشانہ بنانا اچھی ذہنیت نہیں۔اوروں کے مراسلوں کی تراش خراش کے ساتھ اپنے آپ کو بھی بدلیں ۔
جناب یہ ایک آدمی نہیں۔ یہ پاکستان کا وزیرِ اعظم ہے جو جھوٹے خواب دکھاکر سیلیکٹ کیا گیا۔

پھر یہ کہ پچھلے دس سال میں ہم نے کبھی کرسی پر بیٹھے نا اہلوں کی تعریف کی ہو بتادیجیے۔ ہم نے گنجِ وزارت کی یا فرینڈلی اپوزیشن کی بھد نہ اڑائی ہو تو بتائیے۔ سب کچھ محفل کے انہی صفحات پر محفوظ ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
پھر یہ کہ پچھلے دس سال میں ہم نے کبھی کرسی پر بیٹھے نا اہلوں کی تعریف کی ہو بتادیجیے۔ ہم نے گنجِ وزارت کی یا فرینڈلی اپوزیشن کی بھد نہ اڑائی ہو تو بتائیے۔ سب کچھ محفل کے انہی صفحات پر محفوظ ہے
درست بات ہے، میں اس کا گواہ ہوں۔

لیکن میں یہ بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ موجودہ وزیر اعظم اور اس کی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے جس طرح کی نفرت اور تضحیک آپ کے لہجے میں آ جاتی ہے جو اکثر اوقات غیر شائستگی کی حدوں کو جا پہنچتی ہے اور اس کی ذاتیات پر لعن طعن اور وزیر اعظم کی (موجودہ) بیوی کا حقارت سے ذکر ،یہ سب پہلے کبھی نہ تھا اور یہ سب بھی یہیں محفوظ ہے!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
بلاشبہ۔
اس جیسی ٹیم نا پہلے کبھی آئی ہے نا ہی آئندہ کبھی آنے کا امکان ہے۔
چوہدری صاب، پہلے شاید کبھی نہ آئی ہو لیکن آئندہ کا امکان آپ کلی رد نہیں کر سکتے، ابھی تو دو دوتین تین گھرانوں کے روشن "چشم و چراغ "اپنی اپنی باریوں کے انتظار میں ہیں، بس دیکھتے جائیے۔ :)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بھیا ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور اُنکے خاندان کو بھی یہی کہیں گے !!!!!!!!
ڈاکٹر ثانیہ نشتر صاحبہ ، قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھی سردار عبدالرب نشتر صاحب کی پوتی ہیں... لیکن اس بات سے پہلے سے ہی احساس پروگرام کی وجہ سے میں محترمہ سے متاثر تھی اور اب تو یقین ہے کہ وہ اپنے دادا کا نام سربلند ہی رکھیں گی ان شاء اللّہ ۔۔۔۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
عمران خان صاحب کے خلاف بات کرنا بغض پاکستان کیسے ہو سکتا ہے؟

تنقید تو ہر سیاست دان پر ہوتی آئی ہے، کل لیگی اٹھ کر کہے گا کہ نواز شریف کے خلاف بات کرنا بغض پاکستان ہے۔ پیپلز پارٹی کا جیالا کہے گا کہ بھٹو کے خلاف بات کرنا بغض پاکستان ہے۔ ایسا تو نہیں ہے اور نہ ہی ہونا چاہیے۔ غلطی چاہے عمران کرے، نواز کرے یا زرداری، بلاول کرے یا مریم، غلطی ہی ہو گی۔ یہ سب انسان ہیں اور ان پر تنقید کی جا سکتی ہے۔ یہ معتصبانہ رویے زہر قاتل ہیں۔

ویسے ضمنی طور پر عرض ہے کہ بغض وہ دشمنی ہوتی ہے جس کو من ہی من میں بڑھایا جائے اور ظاہر نہ ہونے دیا جائے۔ اس حساب سے ہمیں دیکھ لینا چاہیے کہ کیا یہ سب واقعی بغض کی ذیل میں آتا بھی ہے۔
 
علی وقار

محفلین
ان پر کھل کر تنقید کریں اور کرتے چلے جائیں مگر جو غلطیاں موجودہ حکومت سے سر زد ہو جائیں، چاہے وہ غلطی سے ہوئی ہوں، انہیں بغض عمران پر قیاس کر کے آپ اپنی بچت کا سامان نہیں کر سکتے۔ سیاست بے رحمانہ قسم کا کھیل ہے۔ آپ کی کارکردگی گذشتہ حکومتوں کی کارکردگی جیسی ہی ہے یا شاید کسی حد تک اچھی یا بری ہو گی، مگر آپ نے بغض عمران کا منتر پھونک پھونک کر خود کو بہت ریلیکس کر لیا ہے اور آپ کی روش یہی رہی تو یاد رکھیں کہ محض ٹرولنگ سے آپ اگلا الیکشن شاید نہ جیت پائیں گے اور ہمارے مقدر میں پھر یہی نابغے آ جائیں گے۔ :)

کل فردوس آپا کی کارکردگی دیکھی، تو کیا مجھے تنقید کا حق نہ ہو گا اور آپ اسے بھی بغض عمران پر قیاس فرمائیں گے؟

برداشت کا مادہ پیدا کریں سر۔ :)
 
علی وقار

محفلین
مجھے اس معاملے میں خلیل بھائی سے ایک شکوہ ہے جس کی طرف وارث بھائی نے بھی اشارہ کیا ہے کہ خاتون اول کے حوالے سے ہمارا رویہ کافی حد تک تضحیک آمیز ہو جاتا ہے اور یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر بھی عام ہے۔ ذاتی طور پر میں ان کے غلط قسم کے القاب (٭نی یا ٭گرنی) وغیرہ رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔ اگر تنقید اس طرح کے الفاظ کے بغیر ہو تو اس کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ بہرحال میں کیا، میری اوقات کیا، مگر یہ محض ایک مشورہ ہے کہ ان کو بھی اچھے نام سے پکارا جانا چاہیے یعنی کہ بشری بی بی یا خاتون اول۔ :) ہم ان کے متعلق کچھ بات کرنے کا، تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر ان کے برے نام رکھنے کا شاید کسی کو بھی حق نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کل فردوس آپا کی کارکردگی دیکھی، تو کیا مجھے تنقید کا حق نہ ہو گا اور آپ اسے بھی بغض عمران پر قیاس فرمائیں گے؟
فردوس آپا پر تو میں خود کئی بار تنقید کر چکا ہوں۔ عمران خان کی ٹیم کے یہی لوگ بدنامی کا باعث بنتے ہیں
فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ دے مارا
 
علی وقار

محفلین
فردوس آپا پر تو میں خود کئی بار تنقید کر چکا ہوں۔ عمران خان کی ٹیم کے یہی لوگ بدنامی کا باعث بنتے ہیں
فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ دے مارا
یہی تو بات ہے کہ بظاہر یہ ایک سلجھی ہوئی اصلاح پسند پارٹی ہے اور ایسے نمائندے و ترجمان بھرتی کر رکھے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
واقعی۔ ملکی خزانہ میں ریکارڈ خسارے چھوڑ کر جانے والی تجربہ کار ٹیم پہلے کبھی آئی ہے نا ہی آئندہ کبھی آنے کا امکان ہے۔
یہی تو بات ہے کہ بظاہر یہ ایک سلجھی ہوئی اصلاح پسند پارٹی ہے اور ایسے نمائندے و ترجمان بھرتی کر رکھے ہیں۔
پر بات پھر ہے خلائی مخلوق کہاں سے لائی جائے یہی مخلوق ہے کوئی سیر کوئی سوا سیر !!!!!!
 
Top