عمران خان کی ٹیم

زیک

مسافر
یہ محض جذباتی باتیں ہیں ... کوئی بھی محض ملک کو زرمبادلہ کما کر دینے کی نیت سے بیرون ملک نہیں جاتا ... اپنے گھر والوں کے معاشی تحفظ کے لیے ہی جاتے ہیں اور اگر انہیں ملک میں ہی ایسے مواقع میسر ہوجائیں تو کوئی پاگل ہی ہوگا جو گھر سے دو دو سال دور رہے گا.
ہاں، اگر کوئی پیچھے اہل و عیال نہ ہوتے ہوئے بھی اپنی کمائی پاکستان بھیج دیتا ہے تو وہ واقعی لائق تعریف ہے ... مگر ایسے لوگ 0.1 فیصد بھی نہیں ہوں گے.
بہرحال، امر واقعہ یہ ہے کہ ترسیلات زر کا یہ احسان فری فنڈ میں نہیں ہوتا، کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتا ہے ... ترسیلات زر پر ٹیکس چھوٹ کوئی معمولی بینفٹ نہیں ... اس کے علاوہ بھی حکومتیں اوور سیز پاکستانیوں مختلف مراعات دیتی رہتی ہیں ... مثلا باقاعدگی سے ریمٹنس بھیجنے والوں کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 2 سے 3 لاکھ تک چھوٹ ملتی ہے.
گزشتہ دو سال میں ترسیلات زر میں جو غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس کی بڑی وجہ کووڈ کی وجہ سے لگنے والی سفری پابندیوں کے سبب ہنڈی کے کاروبار کا سخت متاثر ہونا ہے ... ورنہ یہ ہمارے کچھ عظیم اوور سیز پاکستانی ہی تھے جو اپنے چند پیسے کے فائدے کے لیے بینکنگ چینلز کے بجائے پیسہ ہنڈی سے بھیجتے تھے!
ایک اور وجہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ ہیں۔ ان پر شرح سود ایسی ہے کہ یقیناً leveraging سے بھی لوگ اور فنانشل انسٹیٹئوشنز منافع کما رہے ہیں۔
 
ایک اور وجہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ ہیں۔ ان پر شرح سود ایسی ہے کہ یقیناً leveraging سے بھی لوگ اور فنانشل انسٹیٹئوشنز منافع کما رہے ہیں۔
جی ہاں، ایسا بالکل ہو رہا ہے، اور اس بارے میں نیوز رپورٹس بھی آ چکی ہیں کہ کیسے کئی اوور سیز پاکستانی محض mule کا کام کر رہے ہیں ...
 

جاسم محمد

محفلین
اصل مسئلہ ہی یہی ہے کہ موصوف نے پچھلے 10 سال بس میں چورن بیچنے والے کی طرح یہی دعوی کرتے گزارے کہ میرے سب سب بیماریوں کا علاج موجود ہے بس ایک بار موقع دے کر دیکھیں ... موقع دیا گیا تو پتہ چلا چورن کے نام پر خاک بیچ رہے تھے.
اسے دیکھنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے۔ عمران خان نے پچھلے 3 سال میں قوم کو امید بیچی ہے جبکہ اپوزیشن و میڈیا نے صرف مایوسی :)
 

جاسم محمد

محفلین
وہ ۵۰۰ کنال کے گھر کا خرچ کہاں سے اٹھاتا ہے؟
پی ٹی آئی سربراہ 168 ایکڑزرعی زمین کےمالک ہیں،پاکستان میں مختلف مقامات پر 14 جائیدادیں ہیں۔
بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ،پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار بھی نہیں۔
عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات
 

جاسم محمد

محفلین
نجانے آپ لوگ کیوں اس بات کی چھان پٹک نہیں کرتے ۔۔۔ آپ ماشاء اللہ اتنی تجربہ کار ہیں، آپ سے بہتر کس کو اندازہ ہوگا کہ محض ایک اوسط ۲۴۰ گز کے گھر کا خرچ چلانے کے لیے ہی ماہانہ کتنی رقم درکار ہوتی ہے؟ اور یہ موصوف ہیں کہ بغیر کسی کاروبار اور نوکری کے سالوں سے محل نما مکان میں رہتے ہیں، لینڈ کروزر میں گھومتے ہیں مگر کوئی سوال نہیں کرتا کہ ان سب کا خرچہ کہاں سے پورا ہوتا ہے!
الیکشن کمیشن سوال کر تا ہے۔
عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات
 

جاسم محمد

محفلین
آخر جناح اور بھٹو کے بعد بھی تو ملک چلتا رہا اور بے نظیر اور نواز شریف کے بعد بھی جیسے تیسے نظام چلتا ہی رہا ہے
مانگ مانگ کر تو سارے ہی مل چلا سکتے ہیں بشمول "بھکاری" عمران خان کے :)
IMG-1504.png
 

جاسم محمد

محفلین
2017 میں میں مہاتما سے زیادہ ٹیکس دیا تھا!
جتنی آمدن انہوں بتائی ہے، اس میں 500 کنال تو کیا، 1000 گز کا گھر چلا لینا کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا!
نواز شریف بھی بطور وزیر اعظم چند ہزار روپے سے زیادہ ٹیکس نہیں دیا کرتے تھے لیکن لندن کے پوش ترین علاقے میں فلیٹوں کے مالک تھے :)
 
نواز شریف بھی بطور وزیر اعظم چند ہزار سے زیادہ ٹیکس نہیں دیا کرتے تھے لیکن لندن کے پوش ترین علاقے میں فلیٹوں کے مالک تھے :)
1. لندن کے فلیٹ اس کی ملکیت میں نہیں رہے
2. اگر میں اپنے کاروبار سے منافع ودھڈرا نہیں کروں گا تو میرا پرسنل انکم ٹیکس کم ہی رہے گا. اہم بات یہ ہے کہ میرا کاروبار ڈکلیئرڈ ہو اور کارپوریٹ انکم پر باقاعدگی سے ٹیکس دیتا ہو.
 

جاسم محمد

محفلین
ایک اور وجہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ ہیں۔ ان پر شرح سود ایسی ہے کہ یقیناً leveraging سے بھی لوگ اور فنانشل انسٹیٹئوشنز منافع کما رہے ہیں۔
جی ہاں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ۔ اس جیسی اور بہت سی عمرانی نحوستوں کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اچھا اضافہ ہو رہا ہے :)
 
بالکل۔ کھاتا ہے پر لگاتا بھی تو ہے کی برکت سے تو جیسے ملک ایشین ٹائیگر بن گیا تھا نا :)
میرے اور میرے جیسے لاکھوں لوگوں کے 2013 تا 18 مالی و معاشی اعتبار سے مہاتما کے 3 سالوں سے ہر لحاظ سے بہتر تھے!
 
جی ہاں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ۔ اس جیسی اور بہت سی عمرانی نحوستوں کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اچھا اضافہ ہو رہا ہے :)
میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو اندازہ ہوگا کہ روشن دجیٹل ڈپازٹس کی حیثیت ایک طرح سے ساورن لون کی ہے ... یہ مفت کا مال ہاتھ نہیں آگیا کہ جو چاہے کرتے پھریں!
 

جاسم محمد

محفلین
میرے اور میرے جیسے لاکھوں لوگوں کے 2013 تا 18 مالی و معاشی اعتبار سے مہاتما کے 3 سالوں سے ہر لحاظ سے بہتر تھے!
ہونے ہی تھے۔پوری معیشت درآمداد اورکھپت پر جو چلائی جا رہی تھی:
IMG-0671.jpg

IMG-8715.jpg

یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی مریض اسٹیروڈز پر خود کو بہت "صحت مند" محسوس کرتا ہے یہاں تک کے اسکا وقتی اثر زائل ہوکر اصل بیماری واپس آجاتی ہے :)
 
Top