کاشفی بھائی جب کوئی اپنا لیڈر پسند کرتا ہے، کسی کو اپنا رول ماڈل چنتا ہے تو اس کے متعلق جاننا ضروری ہے ناں۔ اب بنا دیکھے بھالے ایسے ہی کسی للو پنجو کو تو اپنا رول ماڈل نہیں بنا لیا جاتا۔
اس میں شیئر نہ کرنے والی کون سی بات ہے۔ آپ کا لیڈر بڑی فخر سے برطانوی پاسپورٹ کے تصویریں بنوا سکتا ہے اور آپ کو بتاتے ہوئے شرم آتی ہے۔
الطاف حسین نے مستقل پتہ کوئی بھی کیوں لکھوایا ہو، جب وہ پاکستان کی فکر میں ہر وقت پریشان رہتے ہیں تو دشمن ملک کا پتہ لکھوانے میں کیا راز ہے؟
مان لیں جس کے دماغ میں بے ایمانی ہو، وطن دشمنی ہو وہی ایسی حرکت کر سکتا ہے۔ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسا کبھی بھی نہیں کرے گا۔
پاکستان کے بہت سے سیاستدان دوہری شہریت رکھتے ہیں، کسی ایک کا بھی ثابت کر دیں کہ ان میں سے کسی ایک نے بھی پاکستان میں رہتے ہوئے، پاکستان کا کھاتے ہوئے، پاکستان کو لوٹتے ہوئے، انڈیا کا مستقل پتہ لکھوایا ہو۔
اب آئیں بائیں شائیں مت کیجیے گا۔ اگر سیدھا سیدھا جواب دے سکتے ہیں تو ضرور دیں۔ نہیں تو سمجھ لیں کہ میں نے آپ کی بولتی بند کر دی ہے۔