عمران کو پہلے ہی بتا دیا تھا دھرنے جاری رہے تو نقصان ہو گا: طاہر القادری

محمداحمد

لائبریرین
کون سے لوگ۔۔؟ مریدین میں اتنی ہمت کب سے ہو گئی :)

ہائے کیا بات کہہ دی آپ نے۔

واقعی اس معاملے میں پاکستانی قوم بڑی بد قسمت واقع ہوئی ہے کہ یہاں رہنما کے بھیس میں رہزن ہی ملا کرتے ہیں۔

ایک پیر صاحب یہ بھی ہیں:

1411322563632_zps4fab3894.jpg

شاہ محمود صاحب کی رسمِ تاج پوشی
 
یہ 65 کروڑ اور تین ارب کا کیا معاملہ ہے؟
افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ قائد انقلاب کی حکومت کے ساتھ ڈیل 65 کروڑ یا 3 ارب میں طے ہوئی ہے !!!
شاہ محمود صاحب کی رسمِ تاج پوشی
انہیں شاہ صاحب جو کہ ایک مزار کے گدی نشین ہیں ان کے سگے بھائی نے ٹی وی پر کہا تھا کہ گدی نشین سٹیج پر چڑھ کر ڈانس نہیں کیا کرتے ۔ یعنی بھائی نے ان کو گدی نشین ماننے سے انکار کر دیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
انہیں شاہ صاحب جو کہ ایک مزار کے گدی نشین ہیں ان کے سگے بھائی نے ٹی وی پر کہا تھا کہ گدی نشین سٹیج پر چڑھ کر ڈانس نہیں کیا کرتے ۔ یعنی بھائی نے ان کو گدی نشین ماننے سے انکار کر دیا۔

یقیناً بھائی کی گدی پر نظر ہوگی۔ :)

ویسے شاہ محمود کو تو رقص کرتے نہیں دیکھا ہم نے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بھائی کی سیاسی مخالفت ہے۔ گدی کا علم نہیں

بھائی بھی سیاستدان ہیں؟

لیکن ان کی زیر سرپرستی تو سب رقص و سرود ہو رہا ہے نا :)

ناچ گانے والے بہرکیف قتل و غارتگری، چوری، چور بازاری، اور دھوکے بازی کرنے والوں سے تو بہتر ہی ہوتے ہیں۔
 
ناچ گانے والے بہرکیف قتل و غارتگری، چوری، چور بازاری، اور دھوکے بازی کرنے والوں سے تو بہتر ہی ہوتے ہیں۔
آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ شاہ محمود قریشی ان جرائم سے پاک ہے؟ بہت سی حکومتوں اور تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں شامل رہنے کے باوجود؟
 
محمداحمد

لائبریرین
او نا جی۔۔۔۔ سب سے بڑی جمہوری پارٹی وہ ہے جن کا بھٹو ابھی تک زندہ ہے:atwitsend:

لعنت ہے ایسی جمہوری پارٹی پر جس میں کہنہ مشق سیاستدانوں کی لائن لگی ہوئی ہے اور ایک کم سن بچے کو چئرمین بنا دیا گیا ہے۔ یہ جمہوریت ہے۔

خاندانی سیاست سے نہ جانے کب نجات ملے گی پاکستانیوں کو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
تحریک انصاف ایسے سیاستدانوں سے بھری پڑی ہے۔ اور شیخ رشید جیسا بدنام زمانہ مفاد پرست تو عمران کا مشیر خاص بنا ہوا ہے

شیخ رشید تحریکِ انصاف میں نہیں ہے۔

ایسے باقی لوگوں کو تحریکِ انصاف سے نکال دینا چاہیے۔
 
لعنت ہے ایسی جمہوری پارٹی پر جس میں کہنہ مشق سیاستدانوں کی لائن لگی ہوئی ہے اور ایک کم سن بچے کو چئرمین بنا دیا گیا ہے۔ یہ جمہوریت ہے۔

خاندانی سیاست سے نہ جانے کب نجات ملے گی پاکستانیوں کو۔
خاندانی جانشینی صرف سیاست میں نہیں ہے یہ برصغیر کے لوگوں کا مزاج ہے۔ سیاسی جماعت ہو یا مذہبی گدی نشینی لوگ خود اولاد کو ہی جانشین دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ عوام کے مزاج کو بدلنا ہوگا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دونوں باتوں کے جواب میں آپ کے احترام کی وجہ سے صرف
:):):)

بہت نوازش اس محبت کے لئے ۔

لیکن ایسی بھی کیا بات ہے جو اخلاق کے دائرے میں رہ کر نہیں کی جا سکتی۔

ویسے رہنے دیجے۔ میں تو جب بھی سیاست کے دھاگوں میں آتا ہوں بھاری دل کے ساتھ ہی واپس جاتا ہوں۔
 
لعنت ہے ایسی جمہوری پارٹی پر جس میں کہنہ مشق سیاستدانوں کی لائن لگی ہوئی ہے اور ایک کم سن بچے کو چئرمین بنا دیا گیا ہے۔ یہ جمہوریت ہے۔
یہ دونوں بڑی جماعتوں میں سب کہنہ مشق سیاستدان لائیٹنگ کی ان لڑیوں میں لگے چھوٹے چھوٹے بلب ہیں، جنھیں ایک ہی لائین سے پاور سپلائی ملے تو اکٹھے جلتے بجھتے ہیں۔۔۔ اور پیپلز پارٹی کی پاور سپلائی بھٹوز ہیں۔۔بھلے جعلی ہی ہوں۔۔۔ بےچارے کسی اور کے نام پر اکٹھے نہیں ہو سکتے نا۔۔کیا کریں !!!
بچے کو چئیرمین ماننے میں ہی ان کا تھوڑا بہت مستقبل ہے
 
Top