عمرہ کے لئے مشورے اور ہدایات

جاسمن

لائبریرین
عمرہ کا ارادہ ہے ان شاءاللہ۔
احباب سے گذارش ہے کہ اپنے اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں مشوروں سے نوازیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
اگر کچھ وضاحت ہو سکے کہ مشورے کس حوالے سے درکار ہیں، اور بات اس سمت میں ہی بڑھے تو بہتر ہو جائے گا۔
ورنہ ہو سکتا ہے کہ کوئی گوشہ رہ جائے، جس کے حوالے سے آپ جاننا چاہ رہی ہوں۔
 
میں نے سنا ہے کہ کراچی میں عمرے کی سیکیورٹی کلیرنس کے لئے سعودی حکومت کی طرف سے فنگرپرنٹس کا بندوبست کیا گیا ہے ، کیا آپ نے وہ کلیرنس کرا لی ہے ؟
 
4 دسمبر کے بعد سے عمل درآمد ہے۔ میری اس سلسلے سے بچت ہو گئی تھی۔
 
اور سنا ہے کہ اس پر اعتراض احتجاج وغیرہ بھی چل رہا ہے۔ لوگوں کو کافی مشکل ہو جائے گی۔ ملک بھر میں سینٹرز کی کمی ہے، اور غالباً سسٹم بھی کسی انڈین کمپنی سے لیا گیا ہے۔ بہر حال میرے لیے یہ خالی سنی سنائی باتیں ہیں، خود سے اس پر زیادہ تحقیق نہیں کی ہے۔
 
سنا تھا کہ بس ایک ہی مرکز ہے کراچی میں ۔ ۔ تفصیل کا علم نہیں
 
فرقان احمد

محفلین
اللہ پاک آپ کے نیک ارادے میں برکت دے۔ ہمارے پاس مشورہ تو کوئی خاص نہ ہے تاہم آپ سے درخواست ہے کہ دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔ شکریہ!
 
فاخر رضا

محفلین
میں بھی مشورہ دونگا. مختصر یہ ہے کہ چائنہ والا عمرہ مت کیجئے گا، وہ تمام چیزیں یہاں بھی ملتی ہیں اور وہاں بہت بری کوالٹی ہوتی ہے. باقی مزید بعد میں
 
زیک

مسافر
آپ کے پلان کا علم نہیں لیکن میں دو بار بچپن میں گیا ہوں لہذا یہ کہوں گا کہ بچے بھی عمرہ پر جا سکتے ہیں اور اچھے طریقے سے ادا بھی کر سکتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اگر کچھ وضاحت ہو سکے کہ مشورے کس حوالے سے درکار ہیں، اور بات اس سمت میں ہی بڑھے تو بہتر ہو جائے گا۔
ورنہ ہو سکتا ہے کہ کوئی گوشہ رہ جائے، جس کے حوالے سے آپ جاننا چاہ رہی ہوں۔

ہر طرح کے مشورے۔کوئی گوشہ رہ نہ جائے۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
میں نے سنا ہے کہ کراچی میں عمرے کی سیکیورٹی کلیرنس کے لئے سعودی حکومت کی طرف سے فنگرپرنٹس کا بندوبست کیا گیا ہے ، کیا آپ نے وہ کلیرنس کرا لی ہے ؟

سنا تھا کہ بس ایک ہی مرکز ہے کراچی میں ۔ ۔ تفصیل کا علم نہیں
جی تین جگہ سینٹرز ہیں۔۔۔لاہور۔اسلام آباد۔کراچی۔
لیکن اب سن رہے ہیں کہ ہر ضلع میں بن جائے گا۔دیکھیں۔۔۔۔تازہ معلومات کب تک حاصل ہوتی ہیں۔
 
Top