جاسمن
لائبریرین
اللہ پاک آپ کے نیک ارادے میں برکت دے۔ ہمارے پاس مشورہ تو کوئی خاص نہ ہے تاہم آپ سے درخواست ہے کہ دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔ شکریہ!
آمین!جی ان شاءاللہ۔
اللہ پاک آپ کے نیک ارادے میں برکت دے۔ ہمارے پاس مشورہ تو کوئی خاص نہ ہے تاہم آپ سے درخواست ہے کہ دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔ شکریہ!
میں بھی مشورہ دونگا. مختصر یہ ہے کہ چائنہ والا عمرہ مت کیجئے گا، وہ تمام چیزیں یہاں بھی ملتی ہیں اور وہاں بہت بری کوالٹی ہوتی ہے. باقی مزید بعد میں
یہ ارادہ بھی پکا ہے۔ویسے بہت اچھا مشورہ ہے یہ بھی۔اس طرح بھی دھیان بہت بٹ جاتا ہے۔مجھے ویسے بھی سیلفیوں کا اور خاص طور پہ عبادت کی سیلفیوں کا شوق نہیں۔نو سیلفیز پلیز!
آمین! شکریہ بہت بہتاللہ تعالیٰ آپ کے نیک ارادوں اور جائز خواہشات کی تکمیل کرے۔ آمین!
آمین! شکریہ بہت بہتاللہ تعالیٰ آپ کے نیک ارادوں اور جائز خواہشات کی تکمیل کرے۔ آمین!
جی ماشاءاللہ اور الحمداللہ بچے بھی ہمراہ ہیں۔آپ کے پلان کا علم نہیں لیکن میں دو بار بچپن میں گیا ہوں لہذا یہ کہوں گا کہ بچے بھی عمرہ پر جا سکتے ہیں اور اچھے طریقے سے ادا بھی کر سکتے ہیں۔
اگر پی آئی اے کی فلائیٹ ہے تو 30 کلوگرام پر سیٹ۔ مثلا 4 سیٹس ہیں تو زیادہ سے زیادہ 120 کلوگرام کل وزن ہونا چاہیے۔ ہینڈ کیری پر سیٹ 7 کلو گرام کے اندر ہونا چاہیے۔ابھی تو بہت مراحل ہیں۔چھٹی لینا بھی ایک بڑا مرحلہ ہے۔اللہ آسانیاں دے۔آمین!
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وزن زیادہ نہ ہو سامان کا۔
ٹکٹ کے مطابق وزن کم یا زیادہ ہو سکتا ہے ۔ کبھی 20 کلو کبھی 30 کلو کبھی 40 کلو اور کبھی وزن نہیں بس ہینڈ کیری ۔ وزن کا انحصار ٹکٹ پر ہوتا ہے ۔ وزن کے بارے میں ٹکٹ خریدتے وقت معلومات لے لینی چاہئیں ۔ کتنے وزن کی اجازت ہے یہ ٹکٹ پر بھی لکھا ہوتا ہے۔اگر پی آئی اے کی فلائیٹ ہے تو 30 کلوگرام پر سیٹ۔ مثلا 4 سیٹس ہیں تو زیادہ سے زیادہ 120 کلوگرام کل وزن ہونا چاہیے۔ ہینڈ کیری پر سیٹ 7 کلو گرام کے اندر ہونا چاہیے۔
جی، یہ اکانومی سیٹ کی لمٹ ہے۔ٹکٹ کے مطابق وزن کم یا زیادہ ہو سکتا ہے ۔ کبھی 20 کلو کبھی 30 کلو کبھی 40 کلو اور کبھی وزن نہیں بس ہینڈ کیری ۔ وزن کا انحصار ٹکٹ پر ہوتا ہے ۔ وزن کے بارے میں ٹکٹ خریدتے وقت معلومات لے لینی چاہئیں ۔ کتنے وزن کی اجازت ہے یہ ٹکٹ پر بھی لکھا ہوتا ہے۔
پی آئی اے کے آنلائن ٹکٹ پر نہیں لکھا تھا۔کتنے وزن کی اجازت ہے یہ ٹکٹ پر بھی لکھا ہوتا ہے۔
اکانومی سیٹ کا وزن بھی کمپنیاں بدلتی رہتی ہیں ( پی آئی اے سمیت)جی، یہ اکانومی سیٹ کی لمٹ ہے۔
کہیں نا کہیں انہوں نے ضرور مینشن کیا ہو گا۔پی آئی اے کے آنلائن ٹکٹ پر نہیں لکھا تھا۔
پہلے تو سوچا بہت مشورے ملیں گے۔۔۔ارادہ تو پکا ہے کہ نو شاپنگ۔
جزاک اللہ عمران بھائی ! میری رائے میں مکہ معظمہ سے آب زمزم اور مدینہ منورہ سے کھجوریں تو ضرور لینا چاہئیے۔پہلے تو سوچا بہت مشورے ملیں گے۔۔۔
ہماری مداخلت بے جا اور بلاوجہ ہوگی۔۔۔
لیکن شاپنگ والی بات نے ایک بات کہنے پر اکسا ہی دیا۔۔۔
بازاروں میں بلاوجہ تو نہ پھریں۔۔۔
البتہ ان دو وجوہات سے ضرور جائیں۔۔۔
پہلی یہ کہ چند نہایت نزدیکی عزیزوں کے لیے کوئی ایسی سوغات لیں جو عموماً یہاں نہ ملتی ہوں۔۔۔
یہ تحفہ ان کے لیے تادیر مسرتوں کا باعث بنا رہے گا۔۔۔
اور آپ کے دل کو بھی ایسی خوشی دے گا جسے صرف آپ ہی محسوس کرسکیں گی۔۔۔
دوسری وجہ یہ کہ خریداری کی نیت یہ ہو کہ وہاں کے تاجروں کے ساتھ حسب استطاعت تعاون ہو۔۔۔
اس تعاون پر ہمارے قریبی سلسلے کے ایک صاحب کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت بھی نصیب ہوگئی۔۔۔
کوئی معترض نہ ہو تو یہ خواب بتادوں؟؟؟