عمرہ کے لئے مشورے اور ہدایات

سید عمران

محفلین
میں نے ایک ڈائری شروع کی ہے جس میں سب ضروری باتیں لکھتی جاوں گی اور لوگوں کے نام اور ان کے لئے دعاوں کی فہرست بھی تاکہ کچھ نہ بھولے۔
ہمارا نام بھی ملتزم پر...
اور سلام روضہ پر...
اور...
یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
واٹس ایپ پر یہ میسج آیا ہے...
کیا صحیح ہے؟؟؟

*مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر بنانے پر پابندی عائد*

سعودی عرب حکومت نے زائرین پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر اور وڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقدس مقامات کی حفاظت اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے 12 نومبر کو احکامات جاری کئے اور غیر ملکی سفارت خانوں کو پابندی کے متعلق آگاہ کیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سیاحتی سرگرمیاں زائرین کے لئے عبادت میں خلل کا باعث بنتی ہیں اور زائرین کو عبادت کی حقیقی روح سے محروم کرتی ہیں۔
(روزنامہ جنگ 26 نومبر 2017)
selfies-banned-at-islams-two-holiest-sites-in-saudi-arabia
 
فاخر رضا

محفلین
دعاؤں سے یاد آیا، دوائیں مت بھولئے گا. وہاں بیمار ہونے کی اول تو ضرورت ہی نہیں ہے، اگر ہوجائیں تو فوراً دوا لے لیں. جو ریگولر دوائیں کھاتی ہوں یا صاحب کھاتے ہوں وہ جاری رکھیں. عام استعمال کی دوائیں ساتھ لے جائیں. الرجی، درد، وغیرہ وغیرہ کی
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
دعاؤں کے حوالے سے نام لکھنے کے علاوہ ایک کام جس سے کسی فرد کا نام بھولنے کا احتمال کم رہ جاتا ہے، وہ یہ ہے کہ مختلف دائروں کو ترتیب سے یاد کیجیے۔ مطلب پہلے فیملی، ایک طرف سے شروع ہو جائیے، محلہ، تعلیمی ادارہ، دفتر، محفل، وغیرہ وغیرہ۔ اس طرح جب چھوٹے گروپس میں تقسیم کر لیں گی تو نام یاد رہ جانا آسان ہو جاتا ہے۔

تابش!یہ ترکیب میں اعتکاف میں استعمال کرتی تھی اور الحمداللہ کوئی نام نہیں رہتا تھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارا نام بھی ملتزم پر...
اور سلام روضہ پر...
اور...
یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں!!!

:)ان شاءاللہ!
یہی حال میرا تھا۔پہلے دعائیں لکھواتی تھی جانے والوں کو یا زبانی بتاتی تھی۔۔۔۔پھر بس ایک ہی پیغام دیتی تھی۔
وہاں جا کر زور سے کہنا۔۔۔اونچی آواز سے۔
"میری بار کیوں اتنی دیر کری؟"
جب لوگ واپس آتے تو بتاتے کہ ہم نے آپ کا پیغام دے دیا ہے۔
آنسو بھی آتے اور یہ خیال کر کے ہنسی بھی آتی کہ جو دلوں کی تہوں میں چھپے راز جانتا ہے اسے اونچی آواز سے کہلوانے کی کیا ضرورت؟
آپ کو بھی جلد بلایا جائے گا ان شاءاللہ۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہ
واٹس ایپ پر یہ میسج آیا ہے...
کیا صحیح ہے؟؟؟

*مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر بنانے پر پابندی عائد*

سعودی عرب حکومت نے زائرین پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر اور وڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقدس مقامات کی حفاظت اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے 12 نومبر کو احکامات جاری کئے اور غیر ملکی سفارت خانوں کو پابندی کے متعلق آگاہ کیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سیاحتی سرگرمیاں زائرین کے لئے عبادت میں خلل کا باعث بنتی ہیں اور زائرین کو عبادت کی حقیقی روح سے محروم کرتی ہیں۔
(روزنامہ جنگ 26 نومبر 2017)
selfies-banned-at-islams-two-holiest-sites-in-saudi-arabia
بہت اچھا فیصلہ ہے۔مجھے بے حد پسند آیا۔
 
جاسمن

لائبریرین
دعاؤں سے یاد آیا، دوائیں مت بھولئے گا. وہاں بیمار ہونے کی اول تو ضرورت ہی نہیں ہے، اگر ہوجائیں تو فوراً دوا لے لیں. جو ریگولر دوائیں کھاتی ہوں یا صاحب کھاتے ہوں وہ جاری رکھیں. عام استعمال کی دوائیں ساتھ لے جائیں. الرجی، درد، وغیرہ وغیرہ کی

دواوں کے لئے احباب نے مشورہ دیا ہے کہ کسی جاننے والے ڈاکٹر سے نسخہ بنوا کر اپنی وہ دوائیں جو روزمرہ لیتے ہیں۔۔۔ان کے علاوہ عام استعمال کی بھی لکھوا لیں۔وہاں نسخہ کے بغیر نہیں ملتیں۔پھر ظاہر ہے کہ وقت بھی صرف ہوتا ہے۔
ایک دوسری ساتھی نے بتایا کہ انہیں تو بغیر نسخہ کے دوا مل گئی تھی۔
 
اردو میں تصاویر اور انگریزی میں صرف سیلفیز پر پابندی؟
 
دعاؤں سے یاد آیا، دوائیں مت بھولئے گا. وہاں بیمار ہونے کی اول تو ضرورت ہی نہیں ہے، اگر ہوجائیں تو فوراً دوا لے لیں. جو ریگولر دوائیں کھاتی ہوں یا صاحب کھاتے ہوں وہ جاری رکھیں. عام استعمال کی دوائیں ساتھ لے جائیں. الرجی، درد، وغیرہ وغیرہ کی

دواوں کے لئے احباب نے مشورہ دیا ہے کہ کسی جاننے والے ڈاکٹر سے نسخہ بنوا کر اپنی وہ دوائیں جو روزمرہ لیتے ہیں۔۔۔ان کے علاوہ عام استعمال کی بھی لکھوا لیں۔وہاں نسخہ کے بغیر نہیں ملتیں۔پھر ظاہر ہے کہ وقت بھی صرف ہوتا ہے۔
ایک دوسری ساتھی نے بتایا کہ انہیں تو بغیر نسخہ کے دوا مل گئی تھی۔
میرا الرجیز کا مسئلہ ہے تو اینٹی الرجی، پین کلرز، بچوں کی دوائیاں لکھوا لی تھیں، اور ساتھ رکھ لی تھیں۔ اس کے علاوہ فلو ویکسین بھی لگوا لی تھی۔

وہاں مدینہ میں بیٹے کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو مسجد نبویﷺ کے ساتھ ہی ہسپتال ہے، جہاں سے پاسپورٹ کی کاپی دکھا کر ڈاکٹر کا مشورہ اور اس کی لکھی میڈیسنز مفت مل جاتی ہیں۔ وہ دوائی کافی مؤثر رہی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ بہت مبارک ہو جاسمن۔ دعاوں میں یاد رکھیے گا اور اگر ممکن ہو تو جو پیغام آپ بھیجا کرتی تھیں۔ ایک ویسا ہی پیغام میرا بھی دے دیجیے گا۔
محمد تابش صدیقی آپ کو بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد۔ ماشاءاللہ ۔ خوش نصیبی۔
 
ان شاءاللہ۔ضرور۔
شکریہ فرحت۔
 
جاسمن

لائبریرین
مشورہ:جوتے ایک نمبر چھوٹے ہوں تاکہ کسی کا پاوں آپ کے جوتے پہ نہ آئے۔
مشورہ:برتن نہ لے کے جائیں۔سیدھا ہوٹل سے جا کر کھائیں تاکہ وقت بچے۔
دو طرح کی بوتلیں آب زم زم کی ہوں گی۔نارمل اور ٹھنڈی۔ٹھنڈی بوتل نہیں لینی۔اس پانی سے زکام بہت جلدی ہوتا ہے۔نارمل پانی پینا ہے۔
مشورہ:حرم آتے ہوئے آب زم زم کم پیئں۔جاتے ہوئے زیادہ پئیں تالہ واش روم نہ جانا پڑے۔
مشورہ:خواتین اپنے سکارف یا دوپٹے پر ۔۔۔یا پھر دوپٹہ ہی کسی شاکنگ رنگ کا پہنیں تاکہ دور سے آپ کی پہچان ہوجائے۔
مشورہ:سامان پہ بھی شاکنگ رنگ سے نمایاں کریں۔
مشورہ:زیارتیں اپنی مرضی سے کرنی ہوں اور جیسے غار حرا کا پروگرام ہو تو اپنی علیحدہ سواری کا انتظام کریں۔
مشورہ:مرد اپنے بال ایک دوسرے کے خود مونڈ دیں ۔سامان ساتھ لے کے جائیں تو بچت ہوگی۔
 
مشورہ:جوتے ایک نمبر چھوٹے ہوں تاکہ کسی کا پاوں آپ کے جوتے پہ نہ آئے۔
اس طرح تو خود تکلیف میں رہیں گے، اور کوئی ایسا بندہ لے جا سکتا ہے، جس کا سائز درست ہو۔
بہتر یہ ہے کہ کپڑے ک تھیلا اپنے پاس رکھیں، جس میں جوتے اتار کر ڈال لیں۔
مشورہ:برتن نہ لے کے جائیں۔سیدھا ہوٹل سے جا کر کھائیں تاکہ وقت بچے۔
درست۔ مگر بعض اوقات وقت اس طرح زیادہ لگتا ہے، مدینی میں ہماری خالہ نے ڈسپوزیبل سامان اور الیکٹرک کیٹل لا دی تھی۔ رات ک جاتے وقت بریڈ ساتھ لے جاتے تھے۔ صبح گھر سے ناشتہ کر کے نکلتے تھے۔ ہوٹلز میں رش کی وجہ سے انتظار کرنا پڑتا ہے۔
زیادہ سامان ڈھونے کی ضرورت البتہ نہیں ہے۔
دو طرح کی بوتلیں آب زم زم کی ہوں گی۔نارمل اور ٹھنڈی۔ٹھنڈی بوتل نہیں لینی۔اس پانی سے زکام بہت جلدی ہوتا ہے۔نارمل پانی پینا ہے۔
بوتلیں تو نہیں ہوتیں۔ حرمین میں کولر رکھے ہوتے ہیں۔ ایک ریک میں چار سے چھ کولر ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک پر not cold لکھا ہوتا ہے۔
مشورہ:حرم آتے ہوئے آب زم زم کم پیئں۔جاتے ہوئے زیادہ پئیں تالہ واش روم نہ جانا پڑے۔
درست۔ عمرہ کے دوران طواف کے بعد سعی سے پہلے خوب خوب زمزم پینا افضل ہے۔
مشورہ:مرد اپنے بال ایک دوسرے کے خود مونڈ دیں ۔سامان ساتھ لے کے جائیں تو بچت ہوگی۔
درست۔ استرا یا شیور لے جائیں تو فی عمرہ پندرہ ریال کی بچت ہو جائے گی۔
 
عثمان

محفلین

زیک

مسافر
مشورہ:برتن نہ لے کے جائیں۔سیدھا ہوٹل سے جا کر کھائیں تاکہ وقت بچے۔

درست۔ مگر بعض اوقات وقت اس طرح زیادہ لگتا ہے، مدینی میں ہماری خالہ نے ڈسپوزیبل سامان اور الیکٹرک کیٹل لا دی تھی۔ رات ک جاتے وقت بریڈ ساتھ لے جاتے تھے۔ صبح گھر سے ناشتہ کر کے نکلتے تھے۔ ہوٹلز میں رش کی وجہ سے انتظار کرنا پڑتا ہے۔
زیادہ سامان ڈھونے کی ضرورت البتہ نہیں ہے۔
ناشتہ خود سے کرنا یا جہاں رہ رہے ہیں وہاں کرنا آسان رہتا ہے جبکہ لنچ اور ڈنر باہر۔
 
Top