اقتباسات عمیرہ احمد

نیلم

محفلین
آپ کو پتا ہے اللہ مجھے کیوں نہیں مل سکتا ؟؟ میرے اور اللہ کے درمیان خواہشوں کی دیوار ہے، آسائشوں کی دیوار ہے-میں نے اپنے اردگرد دنیا کی اتنی چیزیں اکٹھی کرلی ہیں کہ اللہ تو میرے پاس آہی نہیں سکتا جسے وہ اپنی محبت دے دیتا ہے اسے پھر کسی اور چیز کی خواہش نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ ۔اور جسے دنیا دیتا ہے اس کی خواہش بھوک بن جاتی ہے جو کبھی ختم ہی نہیں ہوتی

شہرِ ذات از عمیرہ احمد سے
 
نیلم

محفلین
انسان کو زمین پر اپنی نشانیاں چھوڑ کر جانے کا خبط ہوتا ہے ...چاہے وہ بلند و بالا عمارتوں کی شکل میں ہو یا پھر نسل کی صورت میں...
وہ کبھی گمنام نہیں رہنا چاہتا .... اسے گمنامی سے خوف آتا ہے.....
چھ "٦" ارب انسانوں پر مشتمل زمین کے اس کرہ پر اس کے لئے صرف اس کا اپنا ہونا کافی نہیں ہوتا ......وہ تقدیر کو تعویذ کی صورت
اپنے گلے میں لٹکاے پھرتا ہے .........!!!

" تھوڑا سا آسمان "
"عمیرہ احمد"
 
عمراعظم

محفلین
فرشتوں نے جسے سجدہ کیا تھا
وہ کل فٹ پاتھ پر مردہ پڑا تھا
دلوں میں پتھروں سی سختیاں تھیں
لبوں پر پھول سا لہجہ سجا تھا
 
عمراعظم

محفلین
نیرنگ خیال کے خیالات بڑے عارفانہ ہوتے ہیں ۔۔۔ وہ ہاتھ چھڑاًے پھرتے ہیں ۔۔۔میں جتنا بھی ان سے پیار کروں۔

یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کسقدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
احمد فراز
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال کے خیالات بڑے عارفانہ ہوتے ہیں ۔۔۔ وہ ہاتھ چھڑاًے پھرتے ہیں ۔۔۔ میں جتنا بھی ان سے پیار کروں۔

یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کسقدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
احمد فراز
ہم نے کب ہاتھ چھڑایا سر۔ ہم کو تو کوئی پلہ نہیں پکڑاتا آپ ہاتھ کی بات کرتے ہیں۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کو پتا ہے اللہ مجھے کیوں نہیں مل سکتا ؟؟ میرے اور اللہ کے درمیان خواہشوں کی دیوار ہے، آسائشوں کی دیوار ہے-میں نے اپنے اردگرد دنیا کی اتنی چیزیں اکٹھی کرلی ہیں کہ اللہ تو میرے پاس آہی نہیں سکتا جسے وہ اپنی محبت دے دیتا ہے اسے پھر کسی اور چیز کی خواہش نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ ۔اور جسے دنیا دیتا ہے اس کی خواہش بھوک بن جاتی ہے جو کبھی ختم ہی نہیں ہوتی

شہرِ ذات از عمیرہ احمد سے
اس موضوع کو ممتاز مفتی اور اشفاق احمد صاحب نے زیادہ کمال انداز میں بیان کیا ہے۔ :)

انسان کو زمین پر اپنی نشانیاں چھوڑ کر جانے کا خبط ہوتا ہے ...چاہے وہ بلند و بالا عمارتوں کی شکل میں ہو یا پھر نسل کی صورت میں...
وہ کبھی گمنام نہیں رہنا چاہتا .... اسے گمنامی سے خوف آتا ہے.....
چھ "٦" ارب انسانوں پر مشتمل زمین کے اس کرہ پر اس کے لئے صرف اس کا اپنا ہونا کافی نہیں ہوتا ......وہ تقدیر کو تعویذ کی صورت
اپنے گلے میں لٹکاے پھرتا ہے .........!!!

" تھوڑا سا آسمان "
"عمیرہ احمد"
مجھے آخری لائن کی سمجھ نہیں آئی۔ o_O شائد بات ابھی جاری تھی اور تم نے اقتباس کم لیا ہے۔ بہرحال اگر کوئی مجھے سمجھا دے تو ممنون ہونگا اسکا :)
 
نیلم

محفلین
مجھے آخری لائن کی سمجھ نہیں آئی۔ o_O شائد بات ابھی جاری تھی اور تم نے اقتباس کم لیا ہے۔ بہرحال اگر کوئی مجھے سمجھا دے تو ممنون ہونگا اسکا :)
آخری لائن بھی اسی اقتباس کاحصہ ہے،،اس میں بھی انسان کاہی ذکرہےکہ 6ارب انسانوں پر انسان کاصرف اپناہوناہی اس کےلیےکافی نہیں ہوتاکیونکہ وہ گمنامی سےخوف کھاتاہے،،اورتقدیر کوہی سب کچھ سمجھتاہے:)
 
عمراعظم

محفلین
سو فیصد نیلم ۔۔۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم اپنے تعارف کے کالم میں یہ کیوں لکھتے۔۔ سب کو سیراب وفا کر کے پیاسا رہنا۔۔۔۔دوسرا مصرح بھی حاضر ہے۔۔۔
سب کو سیراب وفا کر کے پیاسا رہنا
تجھ کو لے ڈوبے گا اے دل تیرا دریا رہنا
 
نیلم

محفلین
سو فیصد نیلم ۔۔۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم اپنے تعارف کے کالم میں یہ کیوں لکھتے۔۔ سب کو سیراب وفا کر کے پیاسا رہنا۔۔۔ ۔دوسرا مصرح بھی حاضر ہے۔۔۔
سب کو سیراب وفا کر کے پیاسا رہنا
تجھ کو لے ڈوبے گا اے دل تیرا دریا رہنا
بہت شکریہ بھائی
 
عمراعظم

محفلین
نیرنگ خیال صاحب ! سر آپ پلہ پکڑنے کی بجاًے پلو پکڑًیے ۔۔ اور جب پکڑ لیں تو سنجیدگی سے نبھاًیں۔۔۔۔ؤیسے آپکی اطلاع کے لًیے عرض ہے کہ ہم اپکی محفل میں تازہ تازہ وارد ہوًے ہیں ۔ سیکھنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔آپ لوگوں کی راہنماًی کے متلاشی ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال صاحب ! سر آپ پلہ پکڑنے کی بجاًے پلو پکڑًیے ۔۔ اور جب پکڑ لیں تو سنجیدگی سے نبھاًیں۔۔۔ ۔ؤیسے آپکی اطلاع کے لًیے عرض ہے کہ ہم اپکی محفل میں تازہ تازہ وارد ہوًے ہیں ۔ سیکھنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔آپ لوگوں کی راہنماًی کے متلاشی ہیں۔
جہاں تک پلو کا ذکر ہے۔ وہ ہم پکڑ چکے اور نبھا بھی رہے ہیں۔ :) اب خوش آمدید کے لیئے الگ منورنجن کر رکھا ہے یا یہیں خوش آمدید کہہ دیا جائے۔ اور میرا خیال ہے نیلم بھی آپ سے تعارف مانگ چکی ہیں۔ :)
ہماری رہنمائی کی بجائے کسی ایسے شخص کی رہنمائی تلاشئیے جو آپ کو واقعی میں فائدہ دے۔ اگر بگڑنا ہے تو ہمارے ساتھ چلے آئیے۔ ہمیں خوشی ہوگی۔:bighug:
 
عمراعظم

محفلین
شکریہ جناب ! مبارک باد بھی قبول فرماًیں۔۔۔ سر آپ کو چھوڑ کر تلاشنے کی بجاًے تراشنے نہ بیٹھ جاًیں گے۔کہ بت تراشی کا فن ہمیں دور سے بھی چھو کر نہیں گزرا -نیز ا س میں یہ بھی خطرہ ہے ۔۔۔پتھرو آج میر ے سر پہ برستے کیوں ہو۔۔۔کبھی میں نے بھی تمہیں اپنا خدا رکھا ہے،،،،،آپ بگڑ نے کی بات کرتے ہیں۔۔ ہم تو طالب ہیں جناب ( طالبان نہیں) سب سے مستفیذ ہونے کی کوشش کریں گے۔
 
Top