تاسف عنیقہ ناز صاحبہ کا انتقال پُر ملال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
وہ کچھ عرصہ پہلے کینیڈا سیروسیاحت کے لئے گئی تھیں مگر مستقل طور پر پاکستان میں ہی رہتی تھیں۔
کراچی میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
نظریاتی اختلاف اپنی جگہ مگر ڈاکٹر عنیقہ ناز عجب خاتون تھی، انہیں جو حق لگا، وہ کہہ دیا۔ نہ کوئی ڈر، نہ کوئی خوف۔ بہت ہی حوصلے والی اور بہادر خاتون تھی۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔ آمین
بلال بھائی ، معلومات پہنچانے کا بہت شکریہ۔ اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے۔
 

فہیم

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ آمین

کوئی شک نہیں کہ اردو بلاگنگ کی دنیا میں
نہ کوئی بلاگنگ میں ان جیسا تھا نہ شخصیت میں۔
ایک بہت الگ سی منفرد سی شخصیت کی حامل تھیں وہ۔

آپ جو چاہے پوچھ لو ان سے ہمیشہ بہت خوش اسلوبی سمجھاتیں۔
ان کے بارے میں یہ خبر سن کر پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا۔
لیکن پھر گھر آتے آتے اس کی تصدیق ہوگئی۔
بہت شاک اور دکھی کردینے والی خبر ثابت ہوئی ہے یہ۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔​
کل نفس ذائقۃ الموت​
اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں​
ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں!​
موت سے کس کو رستگاری ہے​
آج وہ کل ہماری باری ہے​
اللہ تعالی ہم سب کو بھی اس اصلی گھر جانے کی تیاری اور فکر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں​
آمین​
 
انا للہ و انا الیہ راجعون!

یہ بلا شبہہ اردو بلاگ اسفئیر کے لیے بالخصوص اور ویب پر مجموعی اردو کمیونٹی کے لیے بالعموم ایک بڑا صدمہ ہے۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحومہ ڈاکٹر صاحبہ کی پیرینٹنگ کے حوالے سے لکھی گئی تحریریں ہم بہت شوق سے پڑھتے تھے اور ان سے کافی کچھ سیکھتے تھے۔
 

عثمان

محفلین
مجھے ابھی کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔
براہ کرم، جن کے پاس ان کا فون نمبر ہے ، وہ مجھے ذاتی پیغام میں ارسال کر دے۔
 

طارق راحیل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ آمین​
 

فاتح

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کے اہل خانہ خصوصاً بیٹی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
مجھے یاد ہے عنیقہ ناز صاحبہ محفل میں بھی بطور رکن رجسٹر ہوئی تھیں لیکن یہاں ان کا آنا زیادہ نہ ہوا۔
 

الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ میں نے بلاگ تو زیادہ دیکھا نہیں، ایک کہانی محمود مغل نے بھجوائی تھی مرحوم سمت کے لئے۔​
 
آپ عمران بھائی کو کیوں ڈرا رہے ہیں۔ اُ ن کی تو کوئی بیٹی ہی نہیں ہے :p
ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام مشعل ہے ۔ یہ ایکسیڈنٹ بھی اس وقت ہوا جب وہ مشعل کو اسکول سے لے کر واپس آرہی تھیں۔ مشعل کو اللہ نے بچا لیا مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
دل بہت اداس ہو گیا یہ خبر پڑھ کر۔ میں بھی عنیقہ ناز کے بلاگ کی خاموش قاری تھی۔ یہ اور بات ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے باقاعدگی سے فالو نہیں کر پا رہی تھی۔ اللہ تعالیٰ سے ان کے بلند درجات اور گھر والوں کے لئے صبر کی دعا ہے۔ آمین
 

محسن حجازی

محفلین
بہت افسوس ہوا، انااللہ و انا الیہ راجعون۔
مکی کا بلاگ لگتا ہے پی ٹی اے کی پابندیوں کی زد میں ہے کھل نہیں رہا
http://makki.urducoder.com/?p=3913

Valued Customer!
This website access is restricted either due to instructions of Pakistan Telecommunication Authority or because of Policy Implementations by concerned ISP/WebAdmin.
In case you feel this webpage is legitimate and should be accessible, please contact our Customer Care Centre @1218.
Apologies for inconvenience.
 

سعادت

تکنیکی معاون
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔

انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔
 

یوسف-2

محفلین
ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام مشعل ہے ۔ یہ ایکسیڈنٹ بھی اس وقت ہوا جب وہ مشعل کو اسکول سے لے کر واپس آرہی تھیں۔ مشعل کو اللہ نے بچا لیا مگر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بلال میاں! یہ بات میں نے پاکستانی بھائی (اصل نام عمران) کے لئے مزاحاً کہی تھی۔ انہوں نے تو شادی ہی نہیں کی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوسناک خبر ہے یہ۔ اردو بلاگنگ کی دنیا میں علم و شعور کی شمع بجھ گئی، آہ ثم آہ۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top