تاسف عنیقہ ناز صاحبہ کا انتقال پُر ملال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
حیرت ہے ۔ یقین ہی نہیں آ رہا اس بات کا۔ عنیقہ ناز جیسی زندگی سے بھرپور شخصیت زندگی ہار گئیں۔ خبر پڑھتے ہی انتہائی دھچکا لگا۔ سچ پوچھیے تو اردو بلاگنگ کے آنگن میں تو صفِ ماتم بچھ گئی اس خبر سے۔ عنیقہ اردو بلاگنگ کی صفِ اول کی لکھاری ہیں اور متنازع ہونے کے باوجود بہت مقبول بھی ہیں۔اور تقریباً سب لوگ اُنہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

یہ واقعی ناقابلِ یقین ہے۔ :(
 
محمد بلال اعظم

بالکل بھی یقین نہیں آ رہا ہے۔
میں اُن کے بلاگ کا ایک خاموش قاری ہوں، اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اُن سے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میری عنیقہ ناز سے صرف ایک ملاقات ہوئی تھی بلاگرز میٹ اپ میں۔ وہ بہت ہی نفیس خاتون تھیں اور ہنس مکھ بھی ۔ عنیقہ اپنی بات کہنے کا سلیقہ جانتی تھیں، سب سے اچھی بات یہ کہ وہ ہمیشہ عقلی استدلال اور دلیل کو اہمیت دیتی تھیں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
لفظ روٹھ گئے ! یوں لگتا ہے ایک ہم خیال بہن مجھ سے بچھڑ گئی ہے !
ایک عجیب سے دکھ نے آن گھیرا ہے ۔ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا مگر پھر بھی تعلق تھا اور یہ تعلق رشک کا تعلق تھا ۔ بلاگنگ کی دنیا میں ان کا نام میرے لیے ایک حوصلہ تھا ۔ ان کی تحاریر میرے لئے انسپریشن تھیں ۔ کتنی جواں مردی سے وہ تلخ حقیقتوں کو بغیر ڈرے کہہ دیتی تھیں !
اور موت ان کو کیسے ایک دم سے ہم سے جُدا کر گئی !

اللہ سائیں ان کی مغفرت کرے ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین ۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون ، اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔
آمین۔

بہت ہی ناقابل یقین خبر ہے ، ابھی تک یقین نہیں ہو رہا کہ اب اس دنیا میں نہیں ۔

بہت عمدہ لکھتی تھیں اور بہت تفصیل سے موضوع پر اظہار خیال کیا کرتی تھیں۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اب کون ان کے جیسے انوکھے اور بولڈ سوالات کیا کرے گا؟ کون تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے لائے گا؟ ان کے نظریات سے لاکھ اختلافات کے باجود ان جیسی علمی گفتگو اب کون کرے گا؟ حقیقت میں اب فیس بک پر اردو کمیونٹی کے علمی مباحثوں کی رونق مانند پڑ جائے گی۔ فیس بک پر لاگ ان ہونے کے بعد ان کی کمی واضح محسوس ہو رہی ہے۔
اللہ کریم ان کے درجات بلند کرے۔ ان کی فیملی کو یہ سانحہ برداشت کرنے کا حوصلہ نصیب کرے! آمین!
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
انیقی ناز صاحب کی وال پہ ایک پیغام پوسٹ ہوا، جو ان لک کسی فیملی ممبر نے کیا ہے، برائے مہربانی اسے دیکھ لیجئے

This is Aniqa's family. As most of you would already know, she passed away on Monday. We are working on compiling a website with a section listing stories written by her. If you have any links/scanned copies/hard copies of her stories, articles, articles written about her then please private message on this account.

https://www.facebook.com/aniqaamar
 
قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

سیاق و سباق سے بات ہٹ کر ہے، لیکن براہ کرم سیٹ بیلٹ لازمی استعمال کیجئے۔ عام طور پر سر کی چوٹ لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اگر سیٹ بیلٹ نہ استعمال ہوئی ہو تو
 
عثمان

محفلین
انیقی ناز صاحب کی وال پہ ایک پیغام پوسٹ ہوا، جو ان لک کسی فیملی ممبر نے کیا ہے، برائے مہربانی اسے دیکھ لیجئے

This is Aniqa's family. As most of you would already know, she passed away on Monday. We are working on compiling a website with a section listing stories written by her. If you have any links/scanned copies/hard copies of her stories, articles, articles written about her then please private message on this account.

https://www.facebook.com/aniqaamar
اس پیغام رسانی کا شکریہ۔
میں فیس بک کا صارف نہیں ہوں۔ اس لئے اس صفحہ سے رابطہ ممکن نہیں۔
آپ ان سے وہاں پوچھ لیجیے کہ وہ کوئی ای میل ایڈریس اس مقصد کے لئے مہیا کر رہے ہیں تو براہ راست بات کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔
انھیں مطلع کر دیجیے کہ میرے پاس ان کی دلچسپی اور مطلب کا مواد موجود ہے۔
 
ٹھیک ہے میں پتہ کر کے بتاتا ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انٹرنیٹ پر کچھ ساتھیوں سے اطلاع ملی کہ مشہور اردو بلاگر محترمہ ڈاکٹر عنیقہ ناز کا 22 اکتوبر 2012ء بروزسوموار ٹریفک حادثے میں انتقال ہو گیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ عجب سی کیفیت ہے یقین نہیں ہو رہا۔ تصدیق کے لئے ادھر ادھر رابطہ کی کوشش کی مگر بے سود۔ پھر ایک خیال آیا اور ڈاکٹر صاحبہ کی ایک پرانی تحریر سےراستہ ڈھونڈا اور آخر کار ان کے خاوند ”امر محبوب صاحب“ سے فون پر بات ہو ہی گئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ، مشعل (بیٹی) کو سکول سے لینے گئیں اور واپسی پر حادثہ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹر صاحبہ کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ انتقال کر گئیں۔ مشعل پچھلی سیٹ پر تھی اور محفوظ رہی۔ جب میں نے کہا کہ ہم اردو بلاگران کو پتہ ہی نہیں تھا اور آج آپ کے بھائی کے فیس بک سٹیٹس سے یہ اطلاع ملی ہے تو امر محبوب صاحب نے کہا کہ مجھے اردو بلاگستان کا کوئی خاص پتہ نہیں، اردو بلاگنگ محترمہ کا شوق تھا اور ان سے آپ لوگوں کا ذکر سنتا رہتا تھا۔

مکمل تحریر بلال بھائی کے بلاگ پہ پڑھیں

او گاڈ
بہت افسوسناک
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top