عورت

ملائکہ

محفلین
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿البقرة: ٣٠﴾
(اے رسول وہ وقت یاد کرو) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین پر ایک خلیفہ (جانشین) بنانے والا ہوں تو انہوں نے کہا کیا تو اس میں اس کو (خلیفہ) بنائے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خون ریزی کرے گا۔ حالانکہ ہم تیری حمد و ثنائ کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور تیری تقدیس (پاکیزگی بیان) کرتے ہیں۔ فرمایا: یقینا میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

میری بات کو دوسری طرف موڑ کر قرآن کا حوالہ آپ نے دے ہی دیا ہے تو میں ٖقرآن کی آیت کے احترام میں آگے کچھ نہیں کہہ رہی۔۔۔۔۔ مگر میری بات کا اس آیت سے کوئی لنک نہیں تھا۔۔۔ خیر اور ملائکہ کو اتنا لال کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں تھی آپ قرآن کی آیات کو تو کم از کم طنز کرنے کے لئے استعمال مت کریں۔۔۔
 

نگار ف

محفلین
میری بات کو دوسری طرف موڑ کر قرآن کا حوالہ آپ نے دے ہی دیا ہے تو میں ٖقرآن کی آیت کے احترام میں آگے کچھ نہیں کہہ رہی۔۔۔ ۔۔ مگر میری بات کا اس آیت سے کوئی لنک نہیں تھا۔۔۔ خیر اور ملائکہ کو اتنا لال کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں تھی آپ قرآن کی آیات کو تو کم از کم طنز کرنے کے لئے استعمال مت کریں۔۔۔
خواھر! میرا مقصد کوئی تنقید کرنا بلکل بھی نہیں تھا ۔۔۔۔ آپ نے کہا تھا
"ویسے لوگ ہر بات میں بحث کا پہلو ضرور نکال لیتے ہیں"۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ًیہ آیت میں نے اسلئے کوڈ کی تھی کہ اللہ نے فرشتوں کو بھی سمجھا یا تھا۔۔۔۔
خیر مجھے تو لگتا ہے آپ برا مان گئی ہیں۔۔۔۔ معذرت خواہ ہوں :sad4:
 

ملائکہ

محفلین
خواھر! میرا مقصد کوئی تنقید کرنا بلکل بھی نہیں تھا ۔۔۔ ۔ آپ نے کہا تھا
"ویسے لوگ ہر بات میں بحث کا پہلو ضرور نکال لیتے ہیں"۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ًیہ آیت میں نے اسلئے کوڈ کی تھی کہ اللہ نے فرشتوں کو بھی سمجھا یا تھا۔۔۔ ۔
خیر مجھے تو لگتا ہے آپ برا مان گئی ہیں۔۔۔ ۔ معذرت خواہ ہوں :sad4:

جی بالکل مجھے برا لگا کیونکہ میں نے ایک جنرل بات کی تھی خیر۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
و ہم
مجھے پتہ تھا کہ آپ یا کوئی اور اس حدیث کا حوالہ ضرور دیں گے :)
  1. میں اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہوں
  2. اگر اللہ پاک کو زمیں پر کسی روپ میں آنا پڑے تو وہ یقیناً کسی مرد کی بجائے ماں کا روپ ہوگا
اگر آپ کو ان دونوں فقروں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا تو آپ کی ”سمجھ دانی“ :grin: کے لئے دعا ئے خیر ہی کی جاسکتی ہے :) اصل میں اردو فارسی اور انگریزی لٹریچر میں ہم جس”خدا اور God “ کو مختلف حوالوں سے پڑھتے آئے ہیں اُس ”خدا اور گوڈ“ کے بارے میں تو یہ کہنا درست ہے کہ وہ کسی بھی روپ میں دنیا میں آسکتا ہے۔ اِس ”خدا اور گوڈ“ کی تو باقاعدہ ”اپنی فیملی“ بھی ہے۔ اور بدقسمتی سے برصغیرو ایران کے مسلمان عوام کی اکثریت (جن کے آبا و اجداد بہت سے ”خداؤں“ اور ”خدا کے بہت سے روپ یا اقسام“ کے قائل تھے، ان کے کلاسک لٹریچر میں یہ آج بھی ”موجود“ ہے) ”اللہ“ کو انہی ”خدا اور گوڈ“ کا عربی ترجمہ سمجھتے ہیں۔ جبکہ ایسا نہیں ہے۔ مسلمانوں کا اللہ (سورۃ اخلاص کی صفت والا) اردو فارسی کے خدا اور انگریزی کے گوڈ سے بہت بلند و بالا ہے۔ اللہ کے کسی ”انسانی یا غیر انسانی روپ“ میں آنے کی بات کرنا ہی اللہ کی توہین ہے، خواہ وہ تمثیلاً ہی کیوں نہ کی جائے۔
آپ کو ”یونس بٹ کی توہین“ پر اعتراض ہے کہ میں نے اُن پر اور ان کے اس جملہ پر ”تنقید“ کیوں کی کہ وہ تو اتنا بڑا ادیب ہے۔ اور مجھے یونس بٹ پر اعتراض ہے کہ اس نے جانے انجانے میں اللہ جیسی سب سے بڑی ہستی کو اُسی ایک بہترین مخلوق کے روپ میں آنے کی بات کیوں کی۔ آپ چاہیں تو اپنا ”اعتراض“ برقرار رکھیں (اور اگر اللہ توفیق دے تو اس اعتراض سے ”رجوع“ کر لیں)۔ مجھے آپ کے ”اعتراض“ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن کیا آپ مجھے خود میرے اپنے محبوب ترین ادیبوں میں سے ایک (یونس بٹ) پر ”اعتراض“ کا حق نہیں دیں گے؟؟؟؟ :)
میرے محترم بھائی
آپ ماشاءاللہ پڑھے لکھے انسان ہیں ۔ اور بلاشبہ مجھے کبھی بھی آپ کی عقل پر کسی بھی قسم کا شبہ نہیں ہوا ۔ آپ کا یہ جوابی تبصرہ بھی اپنے الفاظ میں اک دلیل ہی ہے ۔ میرے محترم بھائی " خدا ۔ گاڈ ۔ اللہ میں تفریق تو آپ جب ہی کر سکیں گے جب آپ " اللہ رب العالمین " کو کسی قران و حدیث کی بنا ضعیف و مستند سند سے " اللہ کو صرف مسلمانوں کا اللہ " ثابت فرما دیں گے ۔ آپ آزاد ہیں اپنی سوچ و فکر کی پرواز میں آپ اللہ کو صرف " مسلمانوں " کا اللہ تسلیم کریں ۔
میرے محترم بھائی مجھے یقین ہے کہ آپ تو "جنت " جو کہ اللہ کی تخلیق ہے اور نیکوکاروں پرہیزگاروں کا انعام ہے اسے اک حدیث قدسی کے مطابق " ماں کے پیروں تلے " پاتے کوئی نہ کوئی " فتوی " تلاش کر ہی لیں گے ۔
آپ اپنی پسندیدہ ہستیوں پر ہر طرح سے اعتراض کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔ اور اس حق کو آپ سے چھینا نہیں جا سکتا ۔
لیکن گزارش ہے کہ آپ اپنی پسندیدہ محترم ہستیوں کے کہے پر ذرا غور کرتے سمجھ لیا کریں کہ اس ہستی نے کیا کہنا چاہا ہے ۔
" ماں " اتنی رحیم اور کریم ہے ۔کہ اولاد جیسی بھی ہو پھولوں کی طرح رکھتی ہے ۔
اور " اللہ " جو انسان سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے ۔ اس نے اپنے بندوں کے لیئے " جہنم " بھی دہکا رکھی ہے ۔

ذرا تسلی سے یہ جملے پڑھ کر " فتوی " دیجیئے گا ۔
 

نایاب

لائبریرین
نہیں نہیں خدا کا بالکل درست تصور تو وہی ہے جسے حضرتِ ملّا کی بارگاہِ اقدس سے سندِ قبولیت ملے۔۔یعنی وہی اوپر کی سمت میں لاکھوں کروڑوں میل دور کسی نامعلوم مقام پر،دور دراز بالکل الگ تھلگ گویا کسی جگہ پر کوئی قید ہو۔۔۔ ۔ جسے کائنات کی خبر کچھ سینسرز کے ذریعے ملتی ہے اور جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس کائنات کو کنٹرول کر رہا ہے ۔۔۔ واہ سبحان اللہ کیا کہنے اس بلند و بالا تصور کے۔اور یہ خودساختہ معیار بھی آپ ہی سے سنا ہے کہ جسکی رو سےبات بات پر انسان اللہ کی توہین کا مرتکب ہونے لگے۔ حالانکہ قرآن کی آیات اور احادیثِ مبارکہ کچھ اور اندازِ بیان اختیار کرتی ہیں۔۔۔
محترم بھائی ۔۔ کچھ " مسلمانوں کا اللہ " یہی ہے ۔یہ مسلمان پکارتے " رب العالمین " کو ہیں مگر صدا " رب المسلمین " کی جانب رخ بدل جاتی ہے ۔
بائیس سال میں بائیس بار حج کا خطبہ اور رو رو کر کی گئی دعائیں سنیں ۔ حج کا مجمع دس لاکھ سے بڑھتا تیس لاکھ تک آگیا ۔ مگر اک بھی دعا قبول ہوتی نہیں دکھی ۔ نہ یہود و نصاری تباہ و برباد ہوئے ۔ نہ کشمیر و فلسطین آزاد ہوا ۔ شاید " رب العالمین " بھی اس لیئے قبول نہیں فرماتا کہ یہ " دعائیں " تو " رب المسلمین " سے کی جاتی ہیں ۔ اورحقیقت بھی یہی ہے کہ " رب العالمین " کے سامنے کسی دوسرے خود ساختہ بنائے رب کی کوئی مجال کہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 

عسکری

معطل
دیکھئے تو! یہاں ہر کوئی عسکریت پسند ہے
یہ ان کی بات نہیں ہو رہی یہ الفا کمپنی کی بات ہو رہی ہے ۔ اس کمپنی میں 110 سولجر ہیں جن سے اپنے گھر والے تنگ تھے اس لیے بھرتی کرایا ۔ہمارے تو کمپنی حوالدار بھی ایسے ہیں جنہیں ان کو بیوی ہر روز اس امید ہر بھیجتی ہے آج تو محاز پر جائے گا ہی پر وہ شام کو واپس کواٹر پہنچ جاتے ہیں اپنی بائیسکل پر :grin: ہمیں پوری امید ہے کہ اس کمپنی کو کوئی ملٹری اعزاز نہیں ملے گا چاہے سارے اپنی جان دے دیں اس لیے ہم نے کوشش کرنا چھوڑ دی ہے :mrgreen:
 

عسکری

معطل
اور ایک بات بتانا تو بھول ہی گیا تھا اس کمپنی میں پاکستان کے کونے کونے سے نا لائق جوانوں کو اکٹھا کیا گیا ہے جو ہر تیسرے دن اس بات پڑ لڑتے ہیں کہ ان کے بیڈ پر یہ پانی کون پھنک گیا یا مشقوں کے دوران ایچ ایم جی اور اے ٹی جی ایم کون اٹھائے گا ظاہر ہے کام چور جو ہوئے :whistle: ان کو کبھی آپ لائن مین دیکھو تو سمجھ جانا کہ انہوں نے آج پھر کیپٹن صاحب سے اپنے صوبیدار میجر کی بے عزتی کروائی ہے :grin:
 

عسکری

معطل
کلسٹر بم یا کروز میزائل کا اٹیک کروادیجیے اس دھاگے پر۔۔:rolleyes:


انتہا پسند بھی ہیں۔ آپ نے شاید دیکھا نہیں۔۔۔ :D
لو یہ دونوں تو ہمارے پاس ہی نہیں کلسٹر بم روکی اور حجارہ ائیر فورس کے پاس ہیں
اور کروز میزائیل بابر اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے پاس
ہاں نیوی کے ہارپون ایکزوسیٹ سی-802 ہمارے پاس ہیں پر وہ اینٹی شپ میزائیل ہیں یہ دھاگہ اب کوئی شپ تو ہے نہیں ۔
میرا مشورہ مانیں بلی پر اتنا بڑا ہتھیار نا فائر کرائیں آرٹلری فائر کرا دین بس زیادہ سے زیادہ اے-100 کے راکٹ کافی ہیں ان کو ;)
 
لو یہ دونوں تو ہمارے پاس ہی نہیں کلسٹر بم روکی اور حجارہ ائیر فورس کے پاس ہیں
اور کروز میزائیل بابر اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے پاس
ہاں نیوی کے ہارپون ایکزوسیٹ سی-802 ہمارے پاس ہیں پر وہ اینٹی شپ میزائیل ہیں یہ دھاگہ اب کوئی شپ تو ہے نہیں ۔
میرا مشورہ مانیں بلی پر اتنا بڑا ہتھیار نا فائر کرائیں آرٹلری فائر کرا دین بس زیادہ سے زیادہ اے-100 کے راکٹ کافی ہیں ان کو ;)
تو وہی فائر کردیں۔۔ مگر ذرا جلدی۔
 

نگار ف

محفلین

نگار ف

محفلین
لو یہ دونوں تو ہمارے پاس ہی نہیں کلسٹر بم روکی اور حجارہ ائیر فورس کے پاس ہیں
اور کروز میزائیل بابر اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے پاس
ہاں نیوی کے ہارپون ایکزوسیٹ سی-802 ہمارے پاس ہیں پر وہ اینٹی شپ میزائیل ہیں یہ دھاگہ اب کوئی شپ تو ہے نہیں ۔
میرا مشورہ مانیں بلی پر اتنا بڑا ہتھیار نا فائر کرائیں آرٹلری فائر کرا دین بس زیادہ سے زیادہ اے-100 کے راکٹ کافی ہیں ان کو ;)
توبہ ہے مجھے تو صرف نام پڑھ کے ڈر لگ رہا ہے :dazed:
 
Top