عید اور چاند رات کے موضوعات پر اشعار!

سیما علی

لائبریرین
عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہا
کہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
مصحفی غلام ہمدانی
 

سیما علی

لائبریرین
نصیب جن کو تیرے رخ کی دید ہوتی ہے
وہ خوش نصیب ہیں خوب انکی عید ہوتی ہے
امیر مینائی
 

سیما علی

لائبریرین
اپنی خوشیاں بھول جا سب کا درد خرید
سیفیؔ تب جا کر کہیں تیری ہوگی عید
سیفی سرونجی
 

سیما علی

لائبریرین
آئی عید و دل میں نہیں کچھ ہوائے عید
اے کاش میرے پاس تو آتا بجائے عید
شیخ ظہور حاتم
 

فاخر

محفلین
عیدگاہِ ما غریباں روئے تو
انبساطِ عید دیدن روئے تو
صد ہزاراں عید قربانت کنم
اے ہلالِ ما خمِ ابروئے تو
(نامعلوم)
معذرت کے ساتھ کہ یہ قطعہ کسی نامعلوم کا نہیں ہے؛بلکہ امیر خسرو کا ہے ، یہ قطعہ حضرت نظام الدین کے مزار کی دیوار کے بالائی حصوں میں سنگ مرمر سے کندہ ہے۔ میں نے اس کا بارہا مشاہدہ کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہے
راگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
غم کے پیچھو راست کہتے ہیں کہ شادی ہووے ہے
حضرت رمضاں گئے تشریف لے اب عید ہے
عید کے دن رووتا ہے ہجر سیں رمضان کے
بے نصیب اس شیخ کی دیکھو عجب فہمید ہے
آبرو شاہ مبارک
 
Top