عید اور چاند رات کے موضوعات پر اشعار!

فرقان احمد

محفلین
شاباش لڑکیو! اب اس لڑی کا چارج سنبھال لو ۔۔۔ !!! :)

مزے دار مراسلے پڑھ کر جی خوش ہو گیا! :)

یوں بھی چاند رات اور عید کے تہوار پر زیادہ ہنگامہ (رونق میلہ) آپ لوگوں کے دم سے ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔!!!
 
دسو عید دا تحفہ کے لیئسو، چھلا مندری یا میں ھار دیواں.~*
یا جگر چوں کڈھ کے رت دیواں یا جھنگ دی ونگ سرکار دیواں.~*
دل پہلے ای جناب دے کول اے, دسو ہور میں کتنا پیار دیواں.~*
اک جندڑی کول باقی ھے, کرو حکم تاں او وی وار دیواں...~*
 

لاریب مرزا

محفلین
عیدالفطر کی رات تھی، شب بھر رہا خرچہ نِرا
اک نے کہا چوڑی میری، اک نے کہا جھمکا میرا

اک نے کہا بھیا ذرا رنگریز سے ہو آئیے
دُوجی کہے بازار سے لا دیجیے سودا ذرا

عید الفطر کی رات تھی، شب بھر رہا خرچہ نِرا :D:D

(سب بھائی لوگوں کے دل کی آواز :p
اگر بھائی لوگ بیگمات، بہنوں اور بہنوں کی سہیلیوں کے ڈھائے ہوئے مزید مظالم کا ذکر کرنا چاہیں تو تُک بندیوں کے لیے راستہ صاف ہے۔ :D )
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
خوشیوں کی یہ شام اور یادوں کا یہ سماں
اپنی پلکوں پر ۔۔۔ ستارے ہر گز نہ لائیں گے
رکھنا سنبھال کر چند خوشیاں میرے لئے
میں لوٹ آؤن گا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عید منائیں گے
 
Top