عبدالقدیر 786
محفلین
اِس لڑی میں آپ نے بتانا ہے کہ عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟
آخری تدوین:
عید کا پہلا دن معذرت تدوین کردیتا ہوںیہاں پہلی عید سے کیا مراد ہے؟
ہم لوگ بھی بس رشتے داروں کے گھر ہی آجارہے ہیں۔الحمدللہ، بہترین گزرا۔ لاک ڈاؤن کی صورت حال کی وجہ سے گھر میں ہی رہے۔
اتنی احتیاط ہم سے تو نہ ہوپائے! بڑی بات ہے عرفان بھائی، چلیں اللہ برکت دے آپ اسی طرح سے عید کے علاوہ بھی بھابھی کے ساتھ کھانا بنائیں اور کھائیں۔کرونا کی وجہ سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی عید کی نماز پڑھنے نہیں جانا ہوا۔ اس لیے صبح تیار ہونے کے بعد بیوی بچوں کو گھر پر ہی ایک مختصر سا عید کا خطبہ دیا اور خود نماز پڑھائی۔ پاکستان میں عزیز و اقارب کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔ یہاں فن لینڈ میں جاننے والوں سے فون پر مبارک باد کے پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ایک دوست کے گھر ہفتہ پہلے ایک شہزادی کی آمد ہوئی تو وہ مٹھائی پکڑانے آئے۔ ماسک لگا کر دور سے ہی ورچوئل معانقہ ہوا۔ گھر میں کوئی مدعو تو نہیں تھا لیکن عید کے کھانوں کا اہتمام مکمل کیا کہ میل ملاپ کی پابندیوں میں اب یہ کمی تو محسوس نہ ہو۔
آمین ماشااللہالحمد للہ بہت اچھا ۔۔۔پر بچوں کی دوری بڑا دکھ دیتی ہے ۔خاص طور پر عید و بقرعید پر ۔۔۔بہت دیر بات ہوئی کوڈ ۔19 نے مزید دوریاں بڑھا دیں ہیں پر احسان ہے ٹیکنالوجی کا کہ ویڈیو کالز کی سہولت کی بدولت اپنے پیاروں کا دیدار ہوجاتا ہے پر تشنگی باقی رہتی ہے سلامت رہیں جہاں رہیں اللّہ اپنے حفظ و آمان میں رکھے آمین
یہ ہمارے رضا کی بیٹی ہیں ۔۔۔دادی کی اور اپنے ابا کی جان ہیں پروردگار نذرِ بد سے محفوظ رکھے دل سے لگانے کی خواہش دل میں رہی ۔۔۔۔
یہ ہمارے میکائیل ہیں یہ ہماری بیٹی رُباب کے بیٹے ہیں ماشاء اللّہ ان سے بھی ٹیلی فونک ملاقات رہی دونوں کی دوری بے حد گراں ہے پر انسان بہت مجبور ۔۔انسان کا رزق جہاں ہوتا ہے وہ وہاں پہنچ جاتا ہے ۔۔
ایک ہی بیٹی پاکستان میں ہیں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ آئیں اور ماشاء اللّہ بہت اچھا دن گذرا۔۔۔۔
اللّہ سب بچوں کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے دور سے ہائے ہیلو ہوئی ہو گی لیکن یہ ورچوئل معانقہ کیا ہوتا ہے بھائیماسک لگا کر دور سے ہی ورچوئل معانقہ ہوا
محمد عبدالروف صاحب آگے آگے بہت کچھ آن لائن ہونے والا ہے کورونا کی مہربانی سے اِسی لئے اِس کو جلدی سے سیکھ لیں۔ٹھیک ہے دور سے ہائے ہیلو ہوئی ہو گی لیکن یہ ورچوئل معانقہ کیا ہوتا ہے بھائی
نیت کریں تو اشارے سے سجدہ ہو جاتا ہے، یہ پھر معانقہ ہے!ٹھیک ہے دور سے ہائے ہیلو ہوئی ہو گی لیکن یہ ورچوئل معانقہ کیا ہوتا ہے بھائی
بہت خوبنیت کریں تو اشارے سے سجدہ ہو جاتا ہے، یہ پھر معانقہ ہے!
ورچوئل گلے کِس طرح ملیں گےنیت کریں تو اشارے سے سجدہ ہو جاتا ہے، یہ پھر معانقہ ہے!
یا پھر آپ نے اپنے مرکزی دروازے پر عید ملنے کے آداب کی تفصیل لکھ کر لٹکا رکھی ہو گیبہت خوب
لیکن سجدہ تو اللہ پاک کے لیے ہوتا ہے وہ تو اشاروں کیا دل کی بات بھی سمجھ لیتا ہے لیکن لوگوں کو جب مفصل بات بھی سمجھ نہیں آتی تو یہ معانقہ کیسے سمجھ آیا
ماشاءاللہ، اللہ پاک ہمیشہ شاد و آباد رکھےالحمد للہ بہت اچھا ۔۔۔پر بچوں کی دوری بڑا دکھ دیتی ہے ۔خاص طور پر عید و بقرعید پر ۔۔۔بہت دیر بات ہوئی کوڈ ۔19 نے مزید دوریاں بڑھا دیں ہیں پر احسان ہے ٹیکنالوجی کا کہ ویڈیو کالز کی سہولت کی بدولت اپنے پیاروں کا دیدار ہوجاتا ہے پر تشنگی باقی رہتی ہے سلامت رہیں جہاں رہیں اللّہ اپنے حفظ و آمان میں رکھے آمین
یہ ہمارے رضا کی بیٹی ہیں ۔۔۔دادی کی اور اپنے ابا کی جان ہیں پروردگار نذرِ بد سے محفوظ رکھے دل سے لگانے کی خواہش دل میں رہی ۔۔۔۔
یہ ہمارے میکائیل ہیں یہ ہماری بیٹی رُباب کے بیٹے ہیں ماشاء اللّہ ان سے بھی ٹیلی فونک ملاقات رہی دونوں کی دوری بے حد گراں ہے پر انسان بہت مجبور ۔۔انسان کا رزق جہاں ہوتا ہے وہ وہاں پہنچ جاتا ہے ۔۔
ایک ہی بیٹی پاکستان میں ہیں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ آئیں اور ماشاء اللّہ بہت اچھا دن گذرا۔۔۔۔
اللّہ سب بچوں کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔۔۔۔۔۔
ہر چیز کورونا نے تبدیل کرڈالی ہے اِس عید کا نام موبائل عید رکھنا چاھئیےیا پھر آپ نے اپنے مرکزی دروازے پر عید ملنے کے آداب کی تفصیل لکھ کر لٹکا رکھی ہو گی
دوست نے فون کر کے کہا کہ مٹھائی دینے آنا ہے، میں نے کہا ضرور آئیے۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے باہر ہی سے پکڑا کر جاؤں گا۔ میں نے کہا کہ عید کا دن ہے اس لیے اصل میں نہ سہی ماسک لگا کر کچھ فاصلے سے ہی عید مل لیں گے۔ جب طے پا گیا تو کوئی دقت نہیں ہوئی!بہت خوب
لیکن لوگوں کو جب مفصل بات بھی سمجھ نہیں آتی تو یہ معانقہ کیسے سمجھ آیا