اجتماعی انٹرویو عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسے وقت میں مدد کرنے سے ایک دوسرے کے رشتے مضبوط کئے جاسکتے ہیں
جی بالکل باہمی محبتوں کے سہارے وقت کاٹنا بھی آسان ہو جاتا ہے اور محبت تو بڑھتی بڑھتی ہے۔ دوسر بچوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل جاتا ہے جو صرف عمل سے ہی سکھایا جا سکتا ہے ، کہنے سے نہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
آج کا دن ۔۔۔ ابھی تو صبح کے نو بجے ہیں۔ دن میں مہمانوں کی آمد ہے بوجہ تیمارداری پلس کھانا ڈلیوری۔ دیکھیں کیسا گزرتا ہے آج کا دن۔ البتہ کل یعنی بروز ہفتہ باہمی رضامندی سے سب نے مل کر عید منانی ہے۔ کھانا باہر سے منگوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اور ہمیں دو دن مکمل آرام دینے کی سازش کے پیچھے یہ خواہش چھپی ہے کہ ہم ان سب کے حسب خواہش کیک یا کپ کیکس بنا کر کھانے کی ٹیبل کو رنگین بنائیں۔اب دیکھئیے ہمت ہوتی ہے یا نہیں۔ دو ننھی پریاں بطور مددگار چ
اللّہ بہت ساری خوشیاں دکھائے دو ننھی پریوں کے ساتھ بہت اچھی گزرے بہت سارا پیار آپ کے لئیے آپ بہت بہادر ہیں مگر صحت کے ساتھ بہادری اچھی نہیں ہے جب ہمارا فریکچر ہوا تو ہم نے بہت بہادری دیکھائی اور بھاگ دوڑ کرتے رہے جسکی وجہ سے لمبے عرصے تکلیف اُٹھانا پڑی تو پلیز اپنے آپ پر رحم کریں اور تھوڑا آرام بھی کریں تاکہ مکمل ٹھیک ہو جائیں آرام آپ بالکل نہیں کرتیں جو اشد ضروری ہے ۔۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئیے اللّہ اپنی امان میں رکھے آمین!!!!
 
جی درست کہا آپ نے۔
لیکن ہم اچھے سے آرام کر رہے ہیں اب۔ کوئی نیا پروجیکٹ نہیں شروع کیا۔ باہر نکلنا تو بالکل بند۔ البتہ کل سب نے اکٹھے ہونا ہے تو جانا ضروری ورنہ بھائیوں کی جیبیں کون خالی کروائے گا۔
مگر آنا جانا ، کھانا لانا سب دوسروں کے ذمہ ہے۔ ننھی پریوں کی بات کہیں تو واقعی اچھا ہے ان کا ساتھ۔ لیکن ہم سے زیادہ وہ آپس میں ساتھ ہونے سے زیادہ خوش ہیں کیونکہ باقی دنوں میں تو سکول وغیرہ، فرصت ہی نہیں مل پاتی۔ اور اب چار چھٹیاں ایک ساتھ آ گئی ہیں تو ان کے بھی مزے اور ہمارے بھی۔
 
صبح فیصل مسجد جا کر نماز پڑھی، اور نماز کے بعد فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے پروگرام میں شرکت کی۔
گھر واپس آ کر سب گھر والوں سے عید ملی۔ ناشتہ کیا۔ بچوں میں عیدی تقسیم کی۔ گپ شپ ہوئی۔
ظہر کے بعد آرام کیا۔ عصر کے بعد بہن آ گئی، تو پھر رات تک گپ شپ اور ہلہ گلہ رہا۔
اب صبح سسرال آ گیا ہوں۔
 
آپ کی تو پھر دو دو عیدیں ہو گئیں نا

سسرال والے کہاں گئے؟ ایسا ہم کہنا نہیں چاہتے تھے لیکن کیا کریں تابش بھائی کہے بنا رہ بھی نہ سکے :)
 
Top