تعبیر
محفلین
السلام و علیکم
اوئے ہوئے اتنی لمبی لسٹ سوالات کی
- سچی بات یہ ہے کہ کبھی دعا مانگ لی کبھی نہیں مانگی ، اور زیادہ تر دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کر کے گزارتا تھا پر جب سے لاہورایا ہوں تو کوئی دوست نہیں بنایا ۔ کتب سے دوستی ہے سو وہی پڑھتا ہوں
- عید کی تیاری کی کبھی بھی ٹینشن نہیں لی، والدہ کو پتا ہے کہ میں ڈارک کلر کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہنتا ہوں تو مل جاتی ہیں دونوں چیزیں
- اس بات کا کوئی مدلل جواب تو نہیں ہے میرے پاس، بس یہی ایک ایسا تہوار ہمیں تحفے میں دیا ہے اللہ نےکے جس میں جتنا بھی صرف کریں سب کا ثواب ملتا ہے
- جھوٹ نہیں بولوں گا ، کبھی پڑھ لیتا ہوں کبھی نہیں کیونکہ ساری رات تو جاگتا ہوں صبح امی سے گالیاں پڑھتی ہیں پھر میری ایک ہی بہن ہے اس کے گھر جاتا ہوں وہاں سے جیب خالی کرواکے آتا ہوں اپنے دو عدد بھانجوں کے ہاتھوں اور سو جاتا ہوں
- شِیر خُرما بناتی ہیں امی ، لیکن میں سارا دن چائے اور سگریٹ پیتا رہتا ہوں
- میں عید کے دوسرے دن اپنے آبائی شہر دیپالپور جاتاہوں کیونکہ میرے ناناابو "سید منیر احمدنقوی" صاحب کی برسی ہوتی ہے اور میرا پوراننھیال جمع ہوتاہے وہاں اور میری قسمت کے میں ننھیال کا سب سے بڑا بچہ ہوں اور میرے چار ماموں اور چار ہی خالائیں ہیں اور ان سب کے چار چار بچے ہیں تو حضرات ذرا سوچیئے ہمدردی سے میرا کیا حال ہوتا ہوگا لیکن مجھے بچوں کو تنگ کر کے عیدی دینے میں مزا آتا ہے میں سب سے کوئی نہ کوئی کام کر واتا ہوں پھر عیدی دیتا ہوں
- میں صرف اپنی بہن کے گھر جاتا ہوں ، لیکن ہمارےگھرکافی مہمان آتے ہیں سو بہت رونق ہوتی ہو میرے گھر
- اب تو عید کارڈ کے زمانے ہی گئے، ایس ایم ایس مل جاتا ہے عیدمبارک کا وہی میں آگے بھیج دیتا ہوں
- صرف امی عیدی دیتی ہیں یا میری ایک چھوٹی سی کزن ہے 4،5 سال کی اس کا پیغام ملا کے باباجی کو میں نے عیدی دینی ہے تو بھائی اس بار خاص طور سے جاؤں گا عیدی لینے
- ایک ہی واقعہ یاد ہے کہ چھوٹے ہوتے کرکٹ کھیلنے کا کچھ زیادہ ہی شوق تھا تو ایک عید پر میں عید کے کپڑوں میں ہی کرکٹ کھیلنے چلا گیا اور صاحب کھیلتے ہوئے جذباتی ہوکر میں نے ایک ڈائیو لگائی تو میدان کی گرل میں میری قمیض پھنس گئی اور اور بغلوں تک چاک ہوگئی اور اس کے بعد میں اپنے دوست کے گھر گیا اور اس کی بڑی آپی کو اپنی ساری عیدی دے کر اپنی قمیض سلوائی
بہت بہت شکریہ بابا جی
کتنی زبردست عید مناتے ہیں آپ ماشاءاللہ
دوست کی بہن ہونے کے بادجود آپ سے پیسے لیکر شرٹ سی کر دی حیرت ہے