1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
دعا تو مانگتی ہوں دنیا اور آخرت میں بھلائی کی ۔اور دوسرا کام مہندی لگوانے کا کرتی ہوں
2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید کی تیاری مکمل ہی ہے گرمیاں شروع ہوتے ہی کافی سارے کپڑے لے لیے تھے کچھ سلوا لیے ہیں کچھ ان سلے ہی رکھ دیے ہیں اُنہی میں سے ہی ایک پہنوں گی اور جوتے سسٹرز نے باہر سے بہجھوا دیئے ہیں ۔
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
پیچ کلر کا ہے سوٹ اور رہا سوال کے کتنے بناتی ہوں تو جوڑے تو پورا سال ہی بنتے رہتے ہیں موسم کی مناسبت سے ہی رمضان سے پہلے ہی میں نے کافی لے لیئے تھے۔کھاڈی عید کلیکیشن سے بھی ایک لے لیا ہے لیکن ان سلا ہی رکھ دیا ہے ۔دل ہی نہیں کیا سلائی کروانے کا۔کافی ہوگئے تھے۔۔جوتے بھی کافی سارے ہیں کچھ پہنے ہوئے بھی ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو ابھی نہیں پہنے ہیں۔ سسٹرز بھیجواتی رہتی ہیں اُنہی میں سے کوئی سیلکیٹ کروں گی
یہ پہنوں گی عید پہ ۔۔یہ اورنج لگ رہا ہے لیکن ہے پیچ،،اس کا سلیو لیس ہے میں نے تھری کواٹرز بازو رکھوائے ہیں
3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )
عید تیار شیار ہونے کا اور سب سے ملنے کا ایک بہانہ ہوتی ہے ۔مل بیٹھ کے سب کھاتے پیتے اور گپ شپ کرتے ہیں ۔
4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
پہلے سب ہمارے گھر آتے ہیں فیملی میں سے پھر ہم سب کے گھر جاتے ہیں اور دوسرے دن سسٹرز اور بچہ پارٹی آجاتے ہیں
5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
عید پر کافی کچھ بنتا رہتا ہے ۔چاٹ ،سویاں ۔دن کے کھانے میں چکن کڑھائی اور رات میں پلاؤ اور دوسرے دن بریانی
6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
مل بیٹھ کے گپ شپ کرنا اچھا لگتا ہے ۔ناپسند کچھ بھی نہیں ہے
7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
دونوں باتیں پسند ہیں
8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
کسی کو بھی نہیں بھیجا
9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
ایسا تو اس وقت کچھ بھی دماغ میں نہیں آرہا
10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
ابو ،بھائی اور سسٹرز سے
11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟
ایسا تو کچھ نہیں ہے خاص