عید کی تیاریاں اور خوشیاں

زبیر مرزا

محفلین
زحال اس بار آپ میزبان ہیں اس دھاگے کہ میں نے تو اسے پچھلے سال پوسٹ کیا تھا اور سب نے یہاں جوابات آپ کے کہنے پر پوسٹ کیے ہیں۔ بھلکڑ تو مجھے جانتے بھی نہیں ہونگے کہ میں کون ہوں؟ ابھی جاوید سے بھی اتنی گپ شپ نہیں ہوئی ہے۔
یہ دونوں فنکار بچے ہیں ایک گاتے ہیں دوسرے شرماتے ہیں - مذاق برطرف امجد میانداد زبردست فوٹوگرافر ، گلوکاراور مصورہیں ان کی تصاویر دیکھئے گا
بہت لاجواب ہیں - یہ بھلکڑنیا بچہ ہے لیکن بڑا معصوم اورشرمیلا سا
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری تو دعا ہے کہ آپ یونہی مسکراتیں اور خوش رہیں ۔ اور اسی طرح محفل پر آتیں رہیں ۔
اور باقی یہ کہ آپ خاتونِ خانہ ہیں ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کی رمضان اور عید پر کیا مصروفیات ہونگیں ۔ :)
آپ تو خاتون خانہ نہیں ہیں پھر آپ کہاں غائب ہو جاتے ہیں؟
 
زحال اس بار آپ میزبان ہیں اس دھاگے کہ میں نے تو اسے پچھلے سال پوسٹ کیا تھا اور سب نے یہاں جوابات آپ کے کہنے پر پوسٹ کیے ہیں۔ بھلکڑ تو مجھے جانتے بھی نہیں ہونگے کہ میں کون ہوں؟ ابھی جاوید سے بھی اتنی گپ شپ نہیں ہوئی ہے۔
یہ جاوید تو کوئی نہیں نظر آیا محفل پہ :rolleyes:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
بہت کچھ ذہن میں چل رہا ہوتا ہے۔ ایسے میں جو یاد آ جائے اور کچن سے تو میرا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے سو موبائل اور انٹرنیٹ فوراً سے پیشتر ہاتھوں میں ہوتا ہے۔:)

2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟

تیاریاں تو آہستہ آہستہ ہی مکمل ہوں گی۔ ڈریس پینٹ شرٹ اور شلوار قمیص ہیں، رنگ تو یاد نہیں۔ جوتوں میں بوٹ اور سینڈل دونوں ہی ہیں۔:LOL:

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )

میٹھی عید پہ نمکین چاٹ وغیرہ زیادہ اچھی لگتی ہیں۔
اور اس کے علاوہ
ہار، جھمکے، چوڑیاں، پائلیں:LOL:
کوٹ، کالر، ٹائی اور فائلیں:LOL:
سب کا اپنا اپنا مزہ ہے۔

4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
سب سے پہلے ابو کے ساتھ جاتے ہیں دادا ابو کی قبر پہ فاتحہ پڑھنے۔ وہاں سے دوستوں کی طرف سے ہوتے ہوئے گھر۔ پھر کچھ وقت گھر میں ٹی وی، موبائل، انٹرنیٹ کے ساتھ گزارنا پڑتا ہے۔ پھر نانی اماں کے گھر۔ وہاں سے نانا ابو کی قبر پہ فاتحہ پڑھنے چلے جاتے ہیں۔ پھر کزنز کے ساتھ مل کے کرکٹ کے چند میچ لگاتے ہیں اور رات کو آؤٹنگ پہ نکل جاتے ہیں۔:):):)

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟

حیرت کی بات ہے لیکن مجھے اس وقت یاد نہیں آ رہی۔:ROFLMAO:
شاید سویاں، نمکین اور میٹھی چاٹ بنتی ہیں۔:LOL:

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟

جو دل کہے، وہ کرنا اچھا لگتا ہے اور باقی فضول:)

7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟

دونوں چیزوں کا اپنا اپنا مزہ ہے۔ سو دونوں ہی بھلے لگتے ہیں۔:)

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟

پچھلے کئی سالوں سے عید کارڈز تو نہیں البتہ ای کارڈز ضرور بھیجتا ہوں۔
کچھ خوبصورت ترین لوگوں کے عید کارڈز ایسے ہیں کہ جو ابھی تک میرے پاس محفوظ ہیں۔:)

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟

اشعار تو بہت سے ہیں۔
پچھلے سال مجھے میرے انٹر کے اردو کے سر نے ایک میسج کیا تھا، وہ بھی تک ان باکس میں محفوظ ہے
؎ ہنسی خوشی ترے جیون کا ہر سفر گزرے
مری دعا ہے تری عید خوب تر گزرے
اس کے علاوہ
؎ دن بھر خفا تھی مجھ سے مگر چاند رات کو
مہندی سے میرا نام لکھا اس نے ہاتھ پر
اور چچا کا یہ شعر
؎ علاوہ عید کے ملتی ہے اور دن بھی شراب
گدائے کُوچۂ مے خانہ نامراد نہیں

10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟

میں عیدی دیتا تو نہیں ہوں البتہ لیتا ضرور ہوں سب سے۔ لینے کا سلسلہ ابھی سے شروع کر دیا ہے۔:LOL:

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟

عید کا ہر لمحہ یادگار ہوتا ہے۔ سو کیا کیا شئیر کیا جائے!:)
 
وعلیکم السلام

امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)
سب سے پہلے تو آپ کو مبارک باد کہ آپ آن لائن ہوئیں۔۔۔
عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
دعا تو کچھ نہیں مانگتا۔ مارکیٹ جا کر فروٹ، نمکو وغیرہ کا ذخیرہ اٹھاتا ہوں۔ عید کی دعوت کے واسطے۔
عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
میں نے آج تک اپنی کوئی تیاری نہیں کی۔ میری تمام شاپنگ میرا چھوٹا بھائی خود کرتا ہے۔ بیگم اور بچے کی تیاری ہوتی ہے اور وہ 27 رمضان تک چلے گی۔
عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )
عید صرف بچوں کی ہوتی ہے۔ جب ہم بچے تھے تب ہم بھی بہت انجوائے کرتے تھے۔
میں سمجھتا ہوں عید گھر والوں کے بنا ادھوری ہوتی ہے بلکہ ہوتی ہی نہیں۔ یہ بات بیرونِ ملک مقیم افراد زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔


زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
نماز
آبائی قبرستان جا کر فاتحہ
کالز، ایس ایم ایس
مہمان نوازی
سونا
سونا
سونا

عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
چھولے اور بریانی۔ حالاں کہ مجھے بریانی بالکل بھی پسند نہیں۔

عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
عید پر سونا اچھا لگتا ہے۔ عید کے اوپر نہیں، عید والے دن۔۔۔

خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
مجھے کہیں جانا پسند نہیں۔
اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
نہیں بھیجے۔ نہ میں نے کسی کو، نہ کسی نے مجھے۔۔۔

عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
میں نے یہاں ایک غزل شیئر کی تھی۔ وہ پسند ہے۔

زمیں سے چندا کی دید کرنے
غموں سے خوشیاں کشید کرنے

میں نذرِ آتشِ عشق ہونے
وفا کی ساعت سعید کرنے

وہ لمحۂ جاں کی سوزش ِدل
اسی لمحے کی امید کرنے

مبارکیں دل سے دل کو دینے
صدائے الفت شدید کرنے

میں آگیا ہوں تمہارے در پر
تمہاری بستی میں عید کرنے


اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
اب تک عیدی تو صرف دادی، ابو اور چچا ہی دیتے تھے۔
اب نانی کتنی عیدی دیتی ہیں دیکھنا پڑے گا۔۔۔:laugh:


عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟

عید تو خود خوشیوں کا پیغام لاتی ہے۔ میں بھی کہوں گا کہ سب خوش رہیں۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم​

امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)


Eid_Mubarak_8.gif

3899.gif

1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟​

3899.gif

2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟​
3899.gif

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )

3899.gif

4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
3899.gif

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟​

3899.gif

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟​

3899.gif

7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟​

3899.gif

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟​

3899.gif

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟​

3899.gif

10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
3899.gif

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟​
ejc015.gif
ejc015.gif
محفلین چاہیں تو اِن گیارہ سوالات کے جواب دے کر الیکٹرا ٹی وی کی قرعہ اندازی میں شریک ہو سکتے ہیں۔
 
Top