مبارکباد عید کی رونقیں سلامت رہیں

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم !

چونکہ یہ محفل مجھے محفل اپنی لگنے لگی ہیں۔ اس کا نشہ ہوگیا اس لیے میں نے سوچا کہ میں بھی عید مُبارک دینے والوں کی صف میں کھڑی ہو کر نقارہء حق بجاؤں ۔میں کچھ دنوں سے محسوس کر رہی ہوں محفل میں مجھ جیسے ، یعنی آپ سب جیسے محفلین کی اشد ضرورت ہے ، اس لیے میں نے آکسیجن پمپنگ شُروع کی ۔ نتائج میری امید سے زیادہ اچھے ثابت ہوئے کہ یہاں تو بڑی نامی پہلوان! اوہ! معذرت ! یعنی کہ زندہ دل لوگ پائے جاتے ہیں ۔ بقول شاعر

زندگی تو زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں

محترم رانا کو میں نے یہاں وہاں شگوفے بکھیرتے دیکھا ! ان کی محفلیں پر تحاریر غضب کی ہیں ، جانے اتنے چالاک کیوں ہیں یا کہیں کہ ماہر نفیسات ہیں۔۔۔ آپ کو میری طرف سے عید مبارک ہو ۔۔۔!،ایک صاحب کو دیکھ رہی ہو تو بڑا ذہین لگتے ہیں ، ہر دھاگے میں جا کر اپنا حصہ ضرور ڈالتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ریٹنگ تو ضرور دیں ، جی عارف کریم ، کل سے عید مُبارک کی صدائیں لگائے جارہے ہیں ۔ آپ کو میری طرف سے عید مبارک۔۔کوئی تو ہو جو ان کی سُن کے اور ایک اور شخصیت جو بقر عید کے گوشت بانٹ کر محبتیں تقسیم کر رہے ہیں ، جی محفل کی معزز شخصیت محمد خلیل الرحمٰن ! بھاگ بھاگ کر ہر مراسلے میں عید مبارک اور خیر مبارک کی صداؤں سے محفل میں رونقیں بڑھا رہیں ہیں ۔ ایک صاحب جو چُھپ چھُپ کر دھاگوں کو تاکتے ہیں ۔پہلے تو یہ کام گلاسز لگا کر کرتے ہیں اس لیے محفل میں نظر بھی آتے تھے مگر جب سے گلاسز اتارے ہیں تو محفل میں چھُپ چھُپ کر تاکا جھانکی میں مصروف ہیں عمر سیف ! جی آج کل آپ تاکا جھانکی والے مراقبے سے باہر نکلے یا نہیں ! آپ کو بھی عید مبارک ہو

ایک پیاری سی لڑکی ! جو نہ جانے محفل سے محبت کرکے روٹھ گئی ہے اور اب گاہے بگاہے کل سے تشریف لا کر ہمیں معزز ہونے کے اعجاز دے رہی ہیں شزہ مغل ! پیار سے ان کو مغلانی کہنے کو دل کرتے ہیں مگر اب کہ ان سے تھوڑا سا ڈر لگنے لگ گیا کہ کہیں یہ ہماری بات کا بُرا نہ مان جائیں ۔ کچھ لوگ نے اپنے گھر کے راستے ہم تک بند کردیے ہیں ہم نے ان کو بہت کوشش کی مبارک بعد دے دیں مگر باوجود کوشش کے سُراغ نہ مل پایا تو سوچا سر عام یہ کام کرتے ہیں! جی لئیق احمد آپ کو میری طرف سے بہت بہت عید مُبارک ہو ، ایک بہت متین شخصیت جو اپنے سوچ کو لفظ دے کر ہمیں سکون دیتی ہیں ، جن کا کام محفل میں سکون و امن کا ماحول پیدا کرنا ہے جاسمن بہنا ! آپ کو میری طرف سے عید مبارک ہو !

ایک پیارے بھائی! ہر مقام پر آکر مجھے ہری جھنڈی دکھاتے ہیں اور امن کی آشا کا گیت گاتے ہیں ، بھارت سے تعلق رکھتے ہیں ، جی ! @علیم اللہ اصلاحی ! آپ کو بہت بہت عید مُبارک ہو ! میرے پیارے استاد محترم ! الف عین ! پیار سے سمجھانے و سکھانے والے ! اپنے کام سے کام رکھتے ہیں مگر نظر گہری ہر معاملے پر رکھتے ہیں ۔۔ان کو عید مبارک ہو ! جی ان سے یاد آیا کہ محفل میں سب کو جھک جھک کر ملنے والے انسان ، دل میں ہر کسی کی توقیر کرنے والے ،تفریق ختم کرنے والے محترم محمد وارث صاحب کو میری طرف سے عید مبارک ہو ! ایک اہم شخصیت جن کو نام ہے بڑا ، نثر و منظوم میں کوئی نہیں ان کا ثانی ! جی ! محمد یعقوب آسی ! آپ کو عید مبارک ہو


محفل کے پیارے دوست ! نایاب محترم آپ کو آج کی پاکستانی عید مبارک ہو ! ایک اور محفلین ! جناب @آوازِدوست ! اچھی اور بری بات کا فرق بتانے والے ! اللہ تعالیٰ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں! عبد القیوم چودھری ! ان کو نہ جانے کیوں ! محفل میں خاموش رہنے کا جنون سوار ہوگیا ہے ، چین ملک سے بانسری منگوا کر چین کی آشا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں ! اللہ خیر کرے ! اخبار پڑھ کے بڑے اخباری ہوگئے ہیں ! آپ کو بھی عید مبارک ہو ! تجمل آپ کو میری طرف سے عید مبارک ہو ! آپ دعائیں موبائل کی دیتے ہو یا خود بھی لیتے ہو ؟ بتاؤ تو سہی؟

محفل کو تمام بڑے چھوٹے ، معززین کو میری طرف سے عید مبارک ہو ! نمکین عید ! گوشت والی عید ! مبارک ہو !
 

رانا

محفلین
خیر مبارک نور بہنا۔ جزاک اللہ اتنی محبت سے عید کی خوشیوں میں یاد کرنے کے لئے۔
نور بہنا اور دیگر تمام محفلین کو بھی ہماری طرف سے بہت بہت دلی :eid1:
اللہ تعالیٰ یہ عید سب کے لئے خوشیوں بھری اور بابرکت بنائے۔ آمین۔
ابھی عید کی نماز کے بعد ایک دوست نے ذکر کیا کہ منڈی میں جانور کم پڑگئے ہیں۔ سُن کر بڑی خوشگوار حیرت ہوئی کہ اسکا مطلب تو یہی ہے کہ اس مرتبہ اللہ میاں نے اکثر کو قربانی کی توفیق دی ہے۔ کچھ کچھ تو ہم نے بھی نوٹ کیا تھا کہ اس عید پر جانور معمول سے کچھ زیادہ ہی نظر آرہے ہیں کہ جس گلی میں سے بھی گزریں گائیوں اور بکروں کی بہتات نظر آئی کہ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر اس مرتبہ تو گائے بیل وغیرہ بندھے نظر آئے۔ اونٹ جو بطور قربانی ہمارے علاقے میں شاذ ہی نظر آتا تھا وہ بھی اس مرتبہ کئی گلیوں میں بندھے نظر آئے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس مرتبہ قصائی حضرات بھی کم پڑجائیں گے۔
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
محترم بٹیا آپ کو بھی دلی دعاؤں بھری عید مبارک
سدا ہنسیں مسکرائیں آمین
بہت دعائیں
آپ سے اس عید ملاقات نہ ہونے کا غم کل تجمل صاحب سے مل کر غلط کرنے کی کوشش کی. آپ کا انتظار رہے گا. کھانے بن رہے ہیں پکوان پک رہے ہیں اور بڑی عید کا پہلا دن گہماگہمی میں گزر رہا ہے.
 

شزہ مغل

محفلین
خیر مبارک
آپی جان مجھے کچھ بھی برا نہیں لگا۔ آپ ناحق پریشان ہو گئی ہیں۔
میں تو بہت خوش ہوں کہ کسی نے تو مجھے یاد رکھا ہے اب تک
 

نور وجدان

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
خیر مبارک خاتون۔:)
آپ کو بهی عید مبارک ہو۔ دعا گو ہوں کہ آپ کو بہت سا گوشت پکانے کو ملے:p

گاہے بہ گاہے آپ ہمیں دُعائیں دے رہیں ۔۔ !!! ہم پکائیں اور کھائیں نا ؟ ارے ہم نے مٹن کڑاہی کے ساتھ پلاؤ نوش کیا ہے۔ ابھی سِری پائے پکائیں ہیں ۔میرا سارا دن کچن میں گزارا ہے ۔۔۔ آپ کی دُعا نے آج کا دن بقر عید سے ماخوذ کچن میں گزارنے پر مجبور کردیا۔۔ ابھی آپ کلیجی کھایے ! اور جتنا پکایا ہے سب محفلین کے لیے بھی رکھا ہے ۔ شرط یہ ہے کہ جیسے آپ! کھائیں گے اپنی گھر ، اپنی بیگم کے ہاتھوں سے ! جلد جایے ! ناراضی کا گُمان نہ ہو جائے کہیں اب اُن کی طرف سے کہیں۔

آپ کو بھی عید کی مبارک باد ۔جُگ جُگ جیئیں۔ پوتوں پھلیں۔

بہت شکریہ ! سلامت رہیے !

عید مبارک اور شہدائے منیٰ کے لئے ہزاروں لاکھوں دعائیں بھی۔ کل سے طبیعت بہت بوجھل ہے ۔ اللہ اپنا کرم فرمائے۔
آمین ! سلامت رہیے

سب محفلین کو عید مبارک، جیتے رہیں خوش رہیں

بہت شکریہ !سلامت رہیے ! آمین !

یہ سراسر ناانصافی ہے صرف اپنی پہچان والوں کے نام لے کر مبارک باد دے رہی ہیں آپ ۔ ہم کیا کافر ہیں؟ :devil1:

عید کے چاند کی مُبارک باد رات کو ہی دے دی جاتی ! چاند رات کی مُبارک سب سے ملی تو عید ہوئی نا۔ شکوہ کیا ! آج کے بعد سے آپ کا نام محفوظ کرلیا ہے اب کہ نا انصافی نہیں ہونے کی!

خیر مبارک نور بہنا۔ جزاک اللہ اتنی محبت سے عید کی خوشیوں میں یاد کرنے کے لئے۔
نور بہنا اور دیگر تمام محفلین کو بھی ہماری طرف سے بہت بہت دلی :eid1:
اللہ تعالیٰ یہ عید سب کے لئے خوشیوں بھری اور بابرکت بنائے۔ آمین۔
ابھی عید کی نماز کے بعد ایک دوست نے ذکر کیا کہ منڈی میں جانور کم پڑگئے ہیں۔ سُن کر بڑی خوشگوار حیرت ہوئی کہ اسکا مطلب تو یہی ہے کہ اس مرتبہ اللہ میاں نے اکثر کو قربانی کی توفیق دی ہے۔ کچھ کچھ تو ہم نے بھی نوٹ کیا تھا کہ اس عید پر جانور معمول سے کچھ زیادہ ہی نظر آرہے ہیں کہ جس گلی میں سے بھی گزریں گائیوں اور بکروں کی بہتات نظر آئی کہ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر اس مرتبہ تو گائے بیل وغیرہ بندھے نظر آئے۔ اونٹ جو بطور قربانی ہمارے علاقے میں شاذ ہی نظر آتا تھا وہ بھی اس مرتبہ کئی گلیوں میں بندھے نظر آئے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس مرتبہ قصائی حضرات بھی کم پڑجائیں گے۔

شکریہ ! جزاک اللہ ! جب خُلوص نیت ہو تو سب قربانیاں قبول ہوتی ہیں ! سب کی قربانیاں قبول ہوں۔ آمین!

محترم بٹیا آپ کو بھی دلی دعاؤں بھری عید مبارک
سدا ہنسیں مسکرائیں آمین
بہت دعائیں


محترم نایاب حسن سید ! آپ کو عید کی خوشیوں کی خیر بادی ! سدا خوش رہیے ! بہت---------دُعائیں۔

ہماری طرف سے آپ سمیت تمام بھائیوں بہنوں کو عید کی پر خلوص مبارک باد

خیر مُبارک !



میری طرف سے آپ کو اور تمام محفلین کو عید مبارک

خیر مبارک !
خیر مبارک ۔۔ آپ کو بھی عید مبارک ۔۔

خیر مبارک !
واؤ یہاں تو سب لوگوں کو نام لے لیکر مبارک باد دی جا رہی ہے۔ عید مبارک :)

واہ !! مل کر بولیں ! خیر مبروک !

ماشاءاللہ

خوب انداز ہے۔

آداب !:notworthy: تشکر !
سبھوں کو بہت بہت عید مبارک۔
خیر مُبارک !

بہت شکریہ، خیر مبارک! میں پہلے بھی گزارش کر چکا ہوں کہ ایسے جملوں سے گریز اَولیٰ۔ دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔

شکریہ محترم ! جو حُکم ! تعمیل !

خیر مبارک
آپی جان مجھے کچھ بھی برا نہیں لگا۔ آپ ناحق پریشان ہو گئی ہیں۔
میں تو بہت خوش ہوں کہ کسی نے تو مجھے یاد رکھا ہے اب تک

واہ ! ہم تو خوش ! آپ نے اتنے پیار سے یاد کیا ہے! ہماری پریشانی رفو چکر ! خوش رہو بہنا !
 
آخری تدوین:
Top