غائب اراکین یا تائب اراکین

تعبیر

محفلین
اگر پچھل پیری ہوتی تو آنے آنے کے نشانات ملتے۔۔۔ جانے کے نہیں :laugh:

اب تو کافی عرصے سے نشان ہی نہیں رہے میرے محفل پر اور جس طرح اب اطلاعات آنا ختم ہوتی جا رہی ہیں اس سے تو لگ رہا ہے کہ
محفل مجھے بھول جائے گی جلد ہی :noxxx:

اب آپ دس دن نہ آئیں تو ہم دھاگے کو وہیں کھڑا رکھ کر کائی جما لیں اس کے اوپر۔۔۔ ۔:rollingonthefloor:
دس دن کیا جب میں روز آتی تھی تب بھی میری یہی شکایت تھی ۔بھول گئے ۔


آئیں ہوتی تو یہ دھاگہ اتنا لمبا ہونے سے پہلے ہی پڑھ لیتیں۔۔۔ :shameonyou:
آتی بھی ہوں تو یہاں وہاں ہر جگہ اتنا کچھ ہوتا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ کیا پڑھوں اور کیا چھوڑوں
اب تو شکایت نہیں ہونی چاہیے کہ میں نے پورا دھاگہ پڑھ لیا :)


واہ جی جو لوگ پڑھ کر تھک جاتے انکا تو اللہ ہی حافظ۔۔۔ ۔:evil:
اتنا ساراااااااااااا ایک دن میں پڑھو تو تھکنا نہیں ہے کیا؟ :mad:
 

تعبیر

محفلین
ادی ہم نے بھی بہت مس مس مس مس مس مس کیا ہے آپ کو ۔۔ آپ کے سارے دھاگے ہم نے الجھا دیے ہیں اب جلدی سے آئیں اور انٹریو کے دھاگے سلجھائیں اور مابدولت اور ہماری بے غم او ہہہ بیگم صاحبہ کا اشتراکی انٹرویو کیا جائے ۔ا۔ ہاہاہاہاہہا :):laughing:
ادا میری حاضری تو آپ دیکھ ہی رہے ہیں اور اب موڈ ہی نہیں بنتا کچھ بھی کرنے کا۔جبکہ کافی عرصہ پہلے مہمان والے دھاگے کے لیے بھی ایک نئی شخصیت سے
اجازت لے چکی ہوں لیکن دیکھیں دھاگہ ابھی تک نہیں بنایا۔
مجھے کسی کو نا کرنا اچھا نہیں لگتا بلکہ شکریہ بہت بہت کہ آپ نے مجھے اس لائق سمجھا۔ :)
چلیں دیکھتےاور سوچتے ہیں کہ کیا کیا جائے اس بارے میں۔ویسے آجکل وہ سیکشن امن ایمان نے سنبھال رکھا ہے اور آجکل وہ اپنے بھائی کی شادی میں مصروف
ہیں۔جونہی وہ فارغ ہوتی ہیں اس بارے میں کرتے ہیں کچھ ۔
 

مہ جبین

محفلین
آج میں نے یہ دھاگہ شروع سے پڑھنا شروع کردیا ہے اور اب جواب دے رہی ہوں۔
جی مہ جبین جب میں آتی ہوں تو پھر کوئی آتا ہی نہیں ہے نا اور کوئی اور ہوتا بھی نہیں ہے۔اب بتاؤ کہ میں کیا کروں؟
اصل میں تعبیر کی ہیبت ہی اتنی ہے کہ کوئی سامنے آتا ہی نہیں:thumbsup:
اور جو آجائے اسکی گھگی ہی بندھ جاتی ہے :silent3:
اس لئے جناب آپ اپنی ہیبت تھوڑی کم کرلیں :jokingly:
 

شمشاد

لائبریرین
باجی جی اب یہ تو خواب دیکھنے والے پر منحصر ہے ناں کہ اس کی تعبیر ہیبت ناک ہے یا خوبصورت ہے۔
 

تعبیر

محفلین
پہلے تو (اپنے) ڈاکٹر صاحب سے دو دن کی گھر کے کاموں سے طبعی رخصت منظور کروائیں اور وہ دو دن مکمل محفل میں گزاریں۔
شمشاد بھائی خاصا مشکل کام بتا دیا کہ آجکل ہمارے مسٹر کو محفل سے بہت چڑ ہو گئی ہے کہ انکا کہنا ہے کہ جب دیکھو یہیں موجود ہوتی ہو اوراس کے سامنے
تمھیں کوئی اور نظر ہی نہیں آتا۔
اصل میں تعبیر کی ہیبت ہی اتنی ہے کہ کوئی سامنے آتا ہی نہیں:thumbsup:
اور جو آجائے اسکی گھگی ہی بندھ جاتی ہے :silent3:
اس لئے جناب آپ اپنی ہیبت تھوڑی کم کرلیں :jokingly:
مجھ سے کوئی بھی نہیں ڈرتا جبکہ حسرت ہی ہے کہ کسی کو ڈرا دھمکا کر کچھ منوا لوں :(

ادی یہ دیکھیں آپ کی عدم موجودگی میں تمغوں والے بابا جی خالہ جانی کو آپ کی شکایتیں لگا رہے ہیں ۔۔ اور چھٹیاں کریں ۔۔ ہاہاہہاہہاہا:p:biggrin::biggrin:
ہاہاہا
ادا اسے شکایتیں نہیں بلکہ اپنائیت کہتے ہیں ۔
چھٹیاں میں تو نہیں کرتی یہ خود آ جاتی ہیں پتہ نہیں کیسے :)

یہ جناب دوسروں کو غائب،تائب قرار دیکر خود کہاں گئے ؟
خود غائب ہوئے کہ تائب؟ :confused:
 
Top