غائب اراکین یا تائب اراکین

آوازِ دوست

محفلین
جو لوگ پہلے سے ہی تائب ہیں ہمیں تو اُن کی عدم موجودگی ستا رہی ہے۔ اپنے نایاب صاحب کی کوئی خیر خبر؟
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
نایاب صاحب کا معاملہ تو ایسا ہی ہے کہ:
"تیرے بارے جب تک سوچا نہ تھا
میں تنہا تھا مگر اِتنا نہ تھا" :)
معاملہ کیا ہے ؟ کیا انفرادیت ہے محترم نایاب میں جو اور کسی میں نہیں ۔۔۔! جیسا کہ یہاں ان جیسے مشاغل اور لوگ بھی رکھتے ہیں ۔۔۔ان میں کیا خاص۔۔۔۔۔مجھے تو ان کی دعاؤں نے حصار میں لیا ہے !
 
آوازِ دوست

محفلین
انہیں غُصّہ نہیں آتا میں اِس لیے اِن کا فین ہوں اور باقی اِن کی زندگی کے واقعات نے رہی سہی کسر پوری کردِی۔۔ اُس اقتباس میں آپ نے پڑھا ہو گا کہ غزالی نے غُصّے سے اجتناب بھی دیگر لوازمات کا حِصّہ بنایا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں غُصّے پر کنٹرول کر سکوں یہ علامت بتاتی ہے کہ میں اپنے نفس کا مفتوح ہوں فاتح نہیں :)
 
کمال ہے ! مجھے بھی ان کے اخلاق نے اسیر کر رکھا ہے ! میں کسی کی تعریف کم کم کرتی مگر جب کرتی تو کھل کر کرتی ہوں ۔۔ میں خود چاہتی ہوں مجھے غصہ نہ آئے ۔۔۔۔۔۔ دیکھئے ان میں کچھ تو ایسا ہے کہ جو سب کو اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔۔جانے کب محفل واپس آئیں گے ۔۔نایاب ہی ہوجاتے ہیں لوگ
 
اِس عید پر پاکستان آ رہے ہیں اُمید ہے اُن سے مُلاقات رہے گی :)
 
Top