غائب اراکین یا تائب اراکین

La Alma صاحبہ بھی زیادہ دن سے نہیں آ رہی ہیں۔
فہد اشرف بھائی لاعالمہ بہن کل تومحفل میں حاضر تھیں۔
screenshot_510.png
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی جن دنوں کہا تھا، انھی دنوں پوسٹ بھی کر دیا تھا۔ :eek:
جی جناااب اسی دن۔۔۔ بلکہ عین ممکن ہے اسی گھنٹے میں پوسٹ کر دیا ہو۔ یقین کیجیے تابش صاحب۔ یہ آلکسی وغیرہ تو ہم پر محض الزام ہے۔ وگرنہ یہ جیتا جاگتا ثبوت کون جھٹلا سکتا۔
 
جی ہاں۔
زیادہ عموما نسبت کے ساتھ استعمال ہوتا ہے جس کے لئے انگریزی میں more کا لفظ ہے۔
جبکہ "کافی" یا "کافی زیادہ" many کے معنوں میں استعمال کرنا مروج ہے۔
مجھے ایک پنجابی فلم کا سین یاد آگیا ہے۔
دیورانی جب بھابی کو پہلی بار دیکھتی ہے تو کہتی ہے ’ بھابھی، تُو تے کنھی سوہنی آ‘ تو جناب آپ کے اس مراسلے کی بابت یہی کہنا ہے۔ ’پائین، تُسی تے بڑے پڑھے لکھے او‘ (y)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
جاسمن سس آپ کوشش کیجئے نا۔ آپ کی کوششوں کی بدولت شمشاد بھائی نے چکر لگایا اور محمد یعقوب آسی صاحب بھی واپس آئے :) امید ہے کہ انشاء اللہ باقاعدگی سے بھی آنا شروع کریں گے۔

بہنا!
کوشش کیسے کریں؟
ایک دھاگہ ہی کھولا جاسکتا ہے۔
محمد یعقوب آسی صاحب کو لانا بھی بہت ضروری خیال کرتی ہوں۔
ان کی بہت اہمیت و ضرورت ہے محفل میں۔
 
سین خے

محفلین
بہنا!
کوشش کیسے کریں؟
ایک دھاگہ ہی کھولا جاسکتا ہے۔
محمد یعقوب آسی صاحب کو لانا بھی بہت ضروری خیال کرتی ہوں۔
ان کی بہت اہمیت و ضرورت ہے محفل میں۔

فی الحال تو قیصرانی بھائی کے صفحہ کوائف پر پیغام لکھا جا سکتا ہے :) اور اسی طرح باقی غائب اراکین کے لئے بھی کوشش کی جا سکتی ہے۔ ضرورت یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پیغام لکھیں تو غائب اراکین کے واپس آنے کی کچھ امید پیدا ہو سکتی ہے :)
 
میرا خیال ہے کہ صفحہ کوائف پہ محفلین دھرنا شروع کریں سب سے پہلے قیصرانی بھائی کے لئے۔
سب آگے آئیں اور نعرے لگائیں۔بینرز سجائیں۔
شروع کرتے ہیں۔
 
Top