غائب اراکین یا تائب اراکین

زیک

مسافر
شاید اس لئے لکھا کہ شاید وہ پڑھ لیں۔شاید وہ آجائیں وغیرہ
ہادیہ! کدھر غائب ہو؟
چلو فٹافٹ دھاگے کھولنے کا آغاز کرو۔پہلا دھاگہ شمشاد بھائی کے لئے
دوسرا دھاگہ قیصرانی بھائی کے لئے
تیسرا دھاگہ راحیل فاروق کے لئے
چوتھا دھاگہ نایاب بھائی کے لئے
پانچواں دھاگہ امجد میانداد کے لئے
یہ پانچ کھولو تو آگے بتاؤں گی۔:D:)
آ جا بالما قسم کی لڑیاں کھولنی ہیں؟
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ! کدھر غائب ہو؟

نہ آنے کی وجہ میری کولیگ کا ایکسیڈنٹ ہوا۔۔ بہت برا۔۔:cry: دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں بہت بری طرح ٹوٹی۔۔ کل آپریشن کیا ہے ڈاکٹرز نے۔۔ دل و دماغ میں پریشانی ہو کیا فورم میں آنا ۔۔ کیا کمنٹس کرنے۔۔ ۔۔:cry:
 
ہادیہ

محفلین
شاید اس لئے لکھا کہ شاید وہ پڑھ لیں۔شاید وہ آجائیں وغیرہ
ہادیہ! کدھر غائب ہو؟
چلو فٹافٹ دھاگے کھولنے کا آغاز کرو۔پہلا دھاگہ شمشاد بھائی کے لئے
دوسرا دھاگہ قیصرانی بھائی کے لئے
تیسرا دھاگہ راحیل فاروق کے لئے
چوتھا دھاگہ نایاب بھائی کے لئے
پانچواں دھاگہ امجد میانداد کے لئے
یہ پانچ کھولو تو آگے بتاؤں گی۔:D:)
میرے لیے کسی نے کھولا تھا؟ :cautious::noxxx::p
میں نے ایک ہستی کے لیے کھولنا ہے۔۔ اور خبردار جو کسی اور نے کھولا۔۔:p
باقی ان سب احباب کے لیے۔۔۔ یہ جو سیاسی اور کرکٹ والے تھریڈز کھولتے ہیں ویلے لوگ۔۔ وہ کھولیں گے۔۔ :p
 
جاسمن

لائبریرین
اوہ !
اللہ صحتِ کامل عطا فرمائے۔ اپنا خاص فضل و کرم کرے۔ آسانیاں عطا فرمائے۔ ہر طرح کی آزمائش سے پناہ دے۔ ہر برے اثر سے پناہ دے۔ آمین!
 
یاز

محفلین
میرے لیے کسی نے کھولا تھا؟ :cautious::noxxx::p
میں نے ایک ہستی کے لیے کھولنا ہے۔۔ اور خبردار جو کسی اور نے کھولا۔۔:p
باقی ان سب احباب کے لیے۔۔۔ یہ جو سیاسی اور کرکٹ والے تھریڈز کھولتے ہیں ویلے لوگ۔۔ وہ کھولیں گے۔۔ :p
امیدِ واثق ہے کہ سر کھولنے کی بات نہیں ہو رہی!
 
جاسمن

لائبریرین
میرے لیے کسی نے کھولا تھا؟ :cautious::noxxx::p
میں نے ایک ہستی کے لیے کھولنا ہے۔۔ اور خبردار جو کسی اور نے کھولا۔۔:p
باقی ان سب احباب کے لیے۔۔۔ یہ جو سیاسی اور کرکٹ والے تھریڈز کھولتے ہیں ویلے لوگ۔۔ وہ کھولیں گے۔۔ :p
یہ سب وہ لوگ ہیں جو کبھی محفل پہ بہت زیادہ سرگرم تھے اور پھر مکمل غائب ہوگئے۔ اب آتے ہی نہیں۔
آپ کے بارے میں تو اچھا گمان تھا کہ ایک بار آواز دوں گی تو میری پیاری سی چھوٹی بہنا دوڑی چلی آئے گی۔:)
 
اچھا گمان رکھنے کا بہت شکریہ۔۔ :)
ان ممبرز کے بارے میں میری معلومات انتہائی قلیل ہیں ۔۔ کیوں گئے اور کیوں واپس نہیں آرہے۔۔بات سیدھی کرنے کی عادی ہوں۔۔ لیکن میرا خیال ہے اتنے عرصے سے نہیں آرہے تو اب یہ ان سب کا ذاتی معاملہ ہے۔۔ سب سے زیادہ حیرت نایاب بھائی پر ہے۔۔ دوسروں کو نصیحت اور سبق سیکھانے والے اب خود ایک سال سے غائب ہیں۔۔ ویسے جو محفلین فیس بک یوز کرتے ہیں ۔۔وہ ان احباب سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔ مے بی وہاں جواب دے دیں ۔۔ (یقین ہے اب تک سب نے یہ کوشش بھی کی ہوگی).. یہاں تین سال کے عرصے میں بہت زیادہ یاد کرتے دیکھا ہے تمام نا آنے والے محفلین کو۔۔ مگر کوئی نہیں آتا واپس۔۔
 
محمد احمد بھائی تو واپس آگئے الحمداللہ۔
انہوں نے ہمارا مان رکھا۔ میں ان کی بے حد ممنون ہوں۔
کاش کہ اور سب لوگ بھی ایسا ہی کریں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
السلامُ علیکم !!! آج کل کے مصروف شب و روز میں وہ خوش قسمت لوگ ہیں جن کے پاس کسی کو یاد کرنےکی فرصت ہے اور جنہیں یاد رکھا جائے وہ خوش اطوار بھی یقینی طور پر ایسی محافل کا اثاثہ ہیں۔ یاد کرنے کا بڑا عجیب معاملہ ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ یاد کرنے والے خود بھی یاد رکھے جاتے ہیں۔ باہم انس و محبت یا محض خاطر تعلق خواہ علانیہ ہو یا غیر اعلانیہ ایک نادیدہ ڈور کی طرح اپنے حلقہ اثر میں موجود لوگوں کو باندھے رکھتا ہے۔میں نے گزرے ہوئے ماہ و سال میں فورم کے سب لوگوں کو بہت یاد کیا ہے۔ جو چلے گئے وہ آپ کے ذکر و فکر کے دم سے ابھی بھی محفل کا حصہ ہیں۔ کل ہم بھی نہیں ہوں گے مگر ہمارے الفاظ اور ہمارا ذکر اس محفل سے ہمارا ناطہ بنائے رکھے گا۔ شاد و آباد رہیں ۔ :)
 
کیا حال ہے؟ بہت عرصہ بعد چکر لگایا۔ گھر مکمل ہوا؟
گھر میں سب خیریت ہے؟
نوکری کیسی جا رہی ہے؟
 
آوازِ دوست

محفلین
کیا حال ہے؟ بہت عرصہ بعد چکر لگایا۔ گھر مکمل ہوا؟
گھر میں سب خیریت ہے؟
نوکری کیسی جا رہی ہے؟
آپی الحمد للّہ سب ٹھیک ٹھاک ہے.گھر بھی مکمل ہو گیا شفٹ بھی ہو گئے. جاب بھی ٹھیک چل رہی. آپ سنائیے کیسی گزر رہی زندگانی؟
 
جاسمن

لائبریرین
آپی الحمد للّہ سب ٹھیک ٹھاک ہے.گھر بھی مکمل ہو گیا شفٹ بھی ہو گئے. جاب بھی ٹھیک چل رہی. آپ سنائیے کیسی گزر رہی زندگانی؟

ماشاءاللہ۔بہت بہت مبارک ہو۔اللہ آپ سب کو اس گھر میں اللہ اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے رستے پہ چلنے کی توفیق و آسانی دے۔ خوشیوں،صحت،سکھ ،رزق حلال میں برکتوں اور آسانیوں کے ساتھ رہنا بسنا نصیب کرے۔آمین!
بہت خوشی ہوئی۔ہم جیسے لوگوں کے لئے اپنا ذاتی گھر اللہ کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔
سورہ بقرہ چالیس دن تک پڑھنا بہت اچھا رہتا ہے نئے گھر میں۔
اللہ کا شکر ہے۔سب ٹھیک۔عمرہ پہ گئے تھے ہم چاروں۔بہت ہی زبردست رہا سب۔
تقریبا ایک ماہ بعد امی جی کو دل کا دورہ پڑا۔وہ دن کافی مشکل تھے۔اب الحمداللہ طبیعت بہت بہتر ہے۔اللہ چلتے ہاتھ پاوں رکھے۔کسی کامحتاج نہ کرے۔آسانی والی زندگی اور آسانی والی،عزت والی خوبصورت موت دے۔آمین!
 
Top