غائب اراکین یا تائب اراکین

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ اچھا کیا یہاں تصویر کا لنک دے دیا بہت ہی اچھی چیز لگ رہی ہے پر آپ نے کھائی ہوگی تو بتائیں کیسی ہوتی ہے ذائقے میں؟
میٹھی اشیاء ہمیں مرغوب نہیں بھائی ۔ ہمیں تو اتنی میٹھی چیز دیکھ کر ہی ریڑھ ہڈی میں جھرجھری آجاتی ہے ۔
البتہ مرغوب ہے تو گلشن اقبال بلاک6 گلشن چورنگی پر ڈھاکہ سویٹس والوں کا کچا گولا کیوں کہ وہ کافی کم میٹھا ہوتا ہے ۔ وہ ہمارا فیوریٹ ہے ۔ اور وہ میٹھا جس میں بہت ہلکی مٹھاس ہو۔
 
جی میٹھے میں ٹھنڈی کھیر کے اوپر چاندی کا ورق ہو اور مٹی کے برتن میں تو کیا ہی بات ہے ، آپ تو سعودی عرب میں ہیں آپ کو گلشن اقبال کا بھی پتا ہے حیرت ہے
 
سیما علی

قدیر بھیا آپ بھی نا 🤣
عاطف بھیا ہمارے کراچی والے ہیں ماشاء اللہ🤓
 
سید عمران

محفلین
مفتی صاحب بھی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں حیرت ہے
آج اپنی اس قابلیت کا پتا چل گیا کہ ہم میں ایک اچھا سیاست دان بننے کے جراثیم موجود ہیں۔۔۔
ویسے ہم نے کون سا بیان دیا ہے جو آخرکار غلط ثابت ہوا؟؟؟
 
آخری تدوین:
Top