غائب اراکین یا تائب اراکین

نیرنگ خیال

لائبریرین
بالکل نہیں ہو گا ایسا نین بھائی۔
بلکہ محفلی ہاضمولہ کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اس پہ تو کوئی اعتراض نہیں نا۔
ایک دھاگہ شروع کیجیے کہ کون سا محفلین کس مرض میں سودمند ہو سکتا ہے۔۔۔۔ عنوان رکھیے کوچہ طبیب برائے بیماری محفلین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک دھاگہ شروع کیجیے کہ کون سا محفلین کس مرض میں سودمند ہو سکتا ہے۔۔۔۔ عنوان رکھیے کوچہ طبیب برائے بیماری محفلین
زبردست۔۔۔۔
کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ دھاگہ آپ کو شروع کرنا چاہئیے۔ ہمیں تو کوئی جانتا بھی نہیں محفل میں۔ ایویں عنوان دیکھ کر ہی گزر جایا کریں گے محفلین۔ آپ کا خیال کرتے ہوئے کم سے کم دھاگے کو پڑھیں گے تو سہی ایک بار،
 
میرا خیال بھی اپنے بارے میں بالکل یہی ہے اب۔۔۔۔لہذا آپ ابتدا کیجیے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھا میں نے۔۔۔ اتنے صفحات تو پڑھے نہیں۔۔ پہلا پڑھا اور آخری۔۔۔ اتفاق سے آخری صفحے پر ایک ہی مراسلہ تھا۔۔۔ :p
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
آخری صفحے نے وقت بچا دیا آپ کا۔ تمام صفحات کا خلاصہ یہ ہے کہ عدنان بھائی کو بلا مقابلہ پیچھے ہٹ جانے والی عادت چھوڑ کر مقابلہ پر اترنے کے لئے کمر کسنے پر آمادہ کرنے سے زیادہ اکسایا جا رہا ہے۔
اسکے علاوہ عدنان بھائی ہی کی جیب ہلکی کرنے کے لئے انھیں زبردستی محفلین کراچی کے لئے ناشتے کی دعوت کا اہتمام کرنے کے لئے گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 
عدنان بھائی بالکل بھی ضرورت نہیں ان سب کو ناشتہ کروانے کی۔۔۔۔۔ آپ لاہور آئیں اور مجھ اکیلے کو ناشتہ کروائیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم تو بھئی ناشتہ کیے بغیر گھر سے ہی نہیں نکلتے۔

ہاں اگر کوئی شام کی چائے پلا دے تو پی لیں گے صبر شکر کرکے۔ :)
نہ ہوا آپ کے پڑوس میں گھر ورنہ چائے کے ساتھ سموسے اور پکوڑے بھی کھلا دیتے بکلاوے سمیت احمد بھائی :D
 
محمداحمد

لائبریرین
شکر تو چائے میسر آنے پر کریں گے صبر کس بات پر ؟
کیا چائے بنانے والے کا نام پہلے سے معلوم ہے ؟ :)

صبر والی بات گُلِ یاسمیں بہن سمجھ گئیں کہ ہم سوکھی چائے پر بھی شکر اور صبر سے کام لیں گے۔ :) :) :)

ویسے ہمارا کام تو صرف چائے سے بھی چل جاتا ہے۔ البتہ سالٹش یا نمک پارے ساتھ ہوں تو ہم اعتراض نہیں کرتے۔ :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
نہ ہوا آپ کے پڑوس میں گھر ورنہ چائے کے ساتھ سموسے اور پکوڑے بھی کھلا دیتے بکلاوے سمیت احمد بھائی :D

شکر ہے کہ پڑوس میں گھر نہیں ہے۔ ورنہ ناحق آپ کو زحمت ہوتی۔ :)

یہ بکلاوہ کیا ہوتا ہے۔ ہم نے اس کا نام نہیں سنا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
شکر ہے کہ پڑوس میں گھر نہیں ہے۔ ورنہ ناحق آپ کو زحمت ہوتی۔ :)

یہ بکلاوہ کیا ہوتا ہے۔ ہم نے اس کا نام نہیں سنا۔ :)

5Y94ZLC.jpg
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top