سولھویں سالگرہ غائب ہونے کے ساتھ کچھ مزید مافوق الفطرت طاقتیں ملیں تو آپ کیا کیا کریں گے؟

جاسمن

لائبریرین
خواب سب ہی دیکھتے ہیں۔ سونے کے دوران بھی اور جاگنے کی حالت میں بھی۔ جاگنے کی حالت میں خواب حقیقت پسندانہ بھی ہو سکتے ہیں اور نہیں بھی۔
میرے خیال میں ہم جاگتے ہوئے ایسے خواب دیکھتے ہیں جن کا حقیقت سے تعلق بہت کم ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ اگر مجھے غائب ہونے کی طاقت کے ساتھ مزید مافوق الفطرت طاقتیں مل جائیں تو میں کیا کروں گی؟

آج بجلی جانے پہ مجھے خیال آیا کہ "بڑوں" کی بجلی ایک ہفتے کے لیے ضرور بند رکھوں گی۔
آپ بتائیے کہ آپ کو غائب ہونے کے ساتھ مزید کچھ طاقتیں ملیں تو آپ کیا کیا کریں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں کچھ نہیں کرنی مزید مافوق الفطرت طاقتیں۔۔۔ پہلے ہی سب بھتنی سمجھے بیٹھے ہیں۔ مزید طاقت آنے کے بعد کوئی ہاتھ دکھا دیا تو نجانے کیا کیا سننا پڑے ۔ اس لئے

ہم تو بھئی جیسے ہیں ویسے ہی رہیں گے
230.gif
 
آج بجلی جانے پہ مجھے خیال آیا کہ "بڑوں" کی بجلی ایک ہفتے کے لیے ضرور بند رکھوں گی
اگر مافوق الفطرت طاقت سردیوں میں آئی تو ۔۔۔۔
مظلوم مسلمانوں کی مدد کروں گی۔
مظلوم کفار کی مدد کرنے کا بھی پلان بنائیں۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لے لیں، ان دنوں بُھتنیوں کی ہیڈ مس کی سیٹ خالی ہے۔


اس میں کیا شک بھلا۔:cool2:
شک تو واقعی کوئی نہیں قیوم بھائی۔۔۔ دوسروں کو تو ہمیشہ سے یقین تھا بس ایک ہم ہی اپنے آپ کو تسلی دینے کے لئے آئینہ دیکھتے بھی آنکھیں بند کر لیتے تھے۔ مگر ایک دن نظر پڑ گئی تو ہم نے بھی یقین کر ہی لیا۔
نہیں ہیڈ مس کی جگہ نہیں چاہئیے۔۔۔ ہمارے پاس پہلے ہی بہت کام۔
 
دوسروں کو تو ہمیشہ سے یقین تھا
یہ دوسرے کون لوگ ہیں ؟
بس ایک ہم ہی اپنے آپ کو تسلی دینے کے لئے آئینہ دیکھتے بھی آنکھیں بند کر لیتے تھے۔ مگر ایک دن نظر پڑ گئی تو ہم نے بھی یقین کر ہی لیا۔
کیا معیار رکھا یقین کر لینے کا ؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں کون سا برا لگتا ہے۔۔۔

روؤف بھائی نے تو ہمارے آنے کے شاید دو ہفتے بعد ہی ہمیں جن بھوتوں میں شمار کرنا شروع کر دیا تھا۔ تب تک تو اخروٹ کے درخت والی بھتنی بھی سامنے نہیں آئی تھی۔ اس کا مطلب کہ کچھ تو ہے نا۔
 
Top