غالب از google translate

سید ذیشان

محفلین
translate.google.com گوگل کی ایس ویبسائٹ ہے جس میں مختلف زبانوں کے ترجمے خودکار طریقے سے کئے جاتے ہیں۔ فارسی وغیرہ کے ترجمے میں اس پر کبھی کبھار کرتا رہتا ہوں جو کسی حد تک معقول ہوتے ہیں۔ آج غالب کے شعر کا ترجمہ اس پر دیکھا تو جو میرے محسوسات تھے وہ آپ بھی شیئر کریں:

نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا
A: Who is writing image brightness
کاغذی ہے پیراہن ہر پیکر تصویر کا
Every organism paper clothes photo

کاو کاو سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ
Cao Cao tough ask Johnny O Isolation
صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
Is to bring the evening to the morning of the tiger casino

جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار
Kish did not utilize any part
صحرا مگر بی تنگی چشم حسود تھا
But without narrowing the field envious eyes TھA

حریفِ مطلبِ مشکل نہیں فسونِ نیاز
Means competitors need not be difficult fsun
دعا قبول ہو یا رب کہ عمرِ خضر دراز
Prayer or the Lord that boundries drawers



آپ بھی کوشش کر کے دیکھیں کیا شاہکار نکلتے ہیں۔ میں تھوڑا سا ہنس لوں کہ ہنسی رکنے کو نہیں آ رہی۔ :ROFLMAO::rollingonthefloor:
 

سید ذیشان

محفلین
وصالِ جلوہ تماشا ہے پر دماغ کہاں!
Brain death scene is a scene where!

اس میں تو سیدھا سیدھا برین ڈیڈ ڈیکلئر کر دیا۔ :D

کہ دیجیے آئینہ انتظار کو پرواز
Please wait for the flight mirrors
 

سید ذیشان

محفلین
ویسے میں سوچ رہا ہوں کہ کسی O.A level والے بچے سے غالب کے ان اشعار کا انگریزی میں ترجمہ کرائیں تو شائد اس سے مختلف نہ ہو۔ :LOL:
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے میں سوچ رہا ہوں کہ کسی O.A level والے بچے سے غالب کے ان اشعار کا انگریزی میں ترجمہ کرائیں تو شائد اس سے مختلف نہ ہو۔ :LOL:
پہلے تو انہیں اردو سے اردو ترجمہ کر کے دینا پڑے گا تاکہ وہ سمجھ تو سکیں کہ کرنا کیا ہے :)
 

سید ذیشان

محفلین
اگر غالب کا مصرع اسطرح ہوتا تو لٹل جانی بھی اس میں آ جاتا :

کاو کاو چھوٹی جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ
Cao Cao ask little Johnny O Isolation
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست۔۔۔۔ ابھی ابھی آپ کے اس دھاگے کو پڑھنے کے بعد میں نے غالب کا ایک شعر کا ترجمہ کروایا ہے۔۔۔

درد سے میرے ہے تجھ کو بیقراری ہائے ہائے
Oh my is very heavy with pain you
کیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے
The United States economy is unjust neglect sea

:clown::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top