طالب سحر

محفلین
بہت غور کیا تصویر پے کوئی مطابقت سمجھ نہیں آرہی شعر سے ۔۔۔رہنمائی کریں۔۔
بظاہر تو مطابقت ہے، خصوصاً پہلے مصرعے کے حوالے سے کیونکہ "سر پائے خم" تو واضح ہے۔ دوسری بات یہ کہ یہ تصویر ایک مصوّر کی غالب کے ایک شعر کی interpretation ہے جس سے دیکھنے والے اتفاق کر بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔

شعر بھی خوب ہے ارو لکھنے والا تو کمال کا خطاط ہے ۔۔۔ہمیں اس کی شاگردی میں آنا۔۔۔ہماری رہنمائی کريں۔۔
جی ہاں، سجاد خالد صاحب نہاہت اعلی درجے کےخطاط ہیں۔ یہاں تو صرف غالب پر اُن کا کیا ہوا کام پیش کیا گیا ہے؛ انہوں نےاپنی فیس بُک پر اپنا بہت سارا کام شیئر کیا ہے۔ آپ فیس بُک پراُن کا کام بھی دیکھیے اور اُن سے رابطہ بھی کیجیے۔
https://www.facebook.com/sajjadkhalid

كمال كے فن پار ے جمع کیے ہیں آپ نے ۔۔۔
شکریہ۔
 
آخری تدوین:

طالب سحر

محفلین
IMG_9360.JPG


[مزارِ غالب کی ایک دیوار پر نصب تختی کا کلوز اَپ]
 
آخری تدوین:
ممکن ہے کہ آپ درست کہ رہے ہوں۔ غلطی کا امکان ہے۔ براہ مہربانی یہ بتادیجیے کہ کس کی خطاطی ہے؟

محترم! چوں کہ میں نے خلیق صاحب کی خطاطی دیکھی ہے اس لیے یہ تو یقین سے کہ سکتا ہوں کہ یہ ان کی خطاطی نہیں ہے، لیکن کس کی ہے یہ نہیں بتا سکتا.
 

طالب سحر

محفلین
محترم! چوں کہ میں نے خلیق صاحب کی خطاطی دیکھی ہے اس لیے یہ تو یقین سے کہ سکتا ہوں کہ یہ ان کی خطاطی نہیں ہے، لیکن کس کی ہے یہ نہیں بتا سکتا.

ممکن ہے کہ آپ کا خیال درست ہو لیکن فرانسس پریچٹ کے مطابق 1980 یا 1981 میں یہ خطاطی شمس الرحمٰن فاروقی نے خلیق ٹونکی صاحب سے کروائی تھی۔ ربط
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
شعر بھی خوب ہے ارو لکھنے والا تو کمال کا خطاط ہے ۔۔۔ہمیں اس کی شاگردی میں آنا۔۔۔ہماری رہنمائی کريں۔۔

سجاد خالد میرے اچھے دوست ہیں، لاہور میں رہتے ہیں۔ اگر آپ کا تعلق بھی لاہور سے ہے تو ان سے پوچھا جا سکتا ہے۔
 
سجاد خالد میرے اچھے دوست ہیں، لاہور میں رہتے ہیں۔ اگر آپ کا تعلق بھی لاہور سے ہے تو ان سے پوچھا جا سکتا ہے۔
فرخ منظور
میں لاہور میں ہی ہوتا ہوں اور میرا ان سے رابطہ ہو چکا ہے ۔۔ملاقات تو نہیں مگر فیس بک سے رابطہ ہوا میں اپنی تحریر انہیں دکھائی محترم نے سراہا ۔۔۔اور قلم سے کچھ نمونے لکھنے کو کہا ہے ان شاء اللہ جلد ہی لکھ ڈالوں گا۔۔۔اور ہاں اگر آپ کے ذریعے ملاقات ممکن ہو تو میں انکار نہیں کروں گا بلکہ آپ کا شکر گزار ہونگا۔۔خوش رہیں۔۔
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ منظور
میں لاہور میں ہی ہوتا ہوں اور میرا ان سے رابطہ ہو چکا ہی ۔۔ملاقات تو نہیں مگر فیس بک سے رابطہ ہوا میں اپنی تحریر انہیں دکھائی محترم نے سراہا ۔۔۔اور قلم سے کچھ نمونے لکھنے کو کہا ہے ان شاء اللہ جلد ہی لکھ ڈالوں گا۔۔۔اور ہاں اگر آپ کے ذریعے ملاقات ممکن ہو تو میں انکار نہیں کروں گا بلکہ آپ کا شکر گزار ہونگا۔۔خوش رہیں۔۔

ضرور۔ آپ اپنا فون نمبر اور لاہور میں اپنی رہائش کا مقام ذپ کر دیں۔
 
Top