محمداحمد

لائبریرین
غزل

ایک دن، اک عدد لڑائی کی
اور بصد شدّ و مد لڑائی کی

جب نہ رستہ فرار کا پایا
تب بصد ردّ و کد لڑائی کی

رشک کرتے رہے مقابل پر
اور ورائے حسد لڑائی کی

بڑھ گیا اعتماد اپنے پر
جب نہ پہنچی رسد، لڑائی کی

آج آئی تھی صلح کی تجویز
وہ بھی کی ہم نے رد، لڑائی کی

اِس کی خاطر الجھ گئے اُس سے
بر بِنائے مدد لڑائی کی

ہر کسی سے نہیں لڑے ہم بھی
دیکھ کر نیک و بد، لڑائی کی

اب تو احمدؔ خدا خدا کیجے
کوئی ہوتی ہے حد لڑائی کی

محمد احمدؔ
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بہت شاندار بہتر ین مجموعہ لڑائی
:) :) :)
ویسے آپس کی بات ہے بھیا آپ کو ہم جہاں تک جانتے ہیں کہ آپ بہت صلح پسند ہیں مگر آپ نے کیوں لڑائی کی۔
ہاہاہا۔۔۔!

غزل کے دوسرے شعر میں وجہ دیکھی جا سکتی ہے۔ :)

باقی یہ کہ وہ ہمیں مستقل لڑائی پر اُکساتی رہی!

یعنی غزل کی ردیف۔ :) :) :)
 
غزل

ایک دن، اک عدد لڑائی کی
اور بصد شدّ و مد لڑائی کی

جب نہ رستہ فرار کا پایا
تب بصد ردّ و کد لڑائی کی

رشک کرتے رہے مقابل پر
اور ورائے حسد لڑائی کی

بڑھ گیا اعتماد اپنے پر
جب نہ پہنچی رسد، لڑائی کی

آج آئی تھی صلح کی تجویز
وہ بھی کی ہم نے رد، لڑائی کی

اِس کی خاطر الجھ گئے اُس سے
بر بِنائے مدد لڑائی کی

گاہ دے کر اُدھار بھول گئے
گاہ دے کر نقد، لڑائی کی

ہر کسی سے نہیں لڑے ہم بھی
دیکھ کر نیک و بد، لڑائی کی

اب تو احمدؔ خدا خدا کیجے
کوئی ہوتی ہے حد لڑائی کی

محمد احمدؔ
احمد صاحب، بہت عمدہ غزل ہے . داد قبول فرمائیے . اجازت ہو تو ایک سوال ہے . کیا لفظ ’نقد‘ میں حرف ’قاف‘ بفتحہ بھی روا ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد صاحب، بہت عمدہ غزل ہے . داد قبول فرمائیے
بہت شکریہ عرفان صاحب ممنون ہوں۔
اجازت ہو تو ایک سوال ہے . کیا لفظ ’نقد‘ میں حرف ’قاف‘ بفتحہ بھی روا ہے؟
نقد کی قاف پر سکون ہی ہے۔ میں نے سہواً اسے غلط باندھ دیا۔ نشاندہی کے لیے ممنون ہوں۔

جزاک اللّہ!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
احمد بھائی کیا ہی زبردست لڑائی کی۔
ایسی کہ صلح کروانے کو بھی دل نہ چاہے۔
ڈھیروں داد قبول کیجئیے اور لڑائی جاری رکھئیے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا داستان مسلسل ہے۔۔۔۔ بہت اعلی و عمدہ۔۔۔

احمد بھائی مجھے ایسے لگتا ہے کہ اس غزل کے سادہ ہونے کے باوجود ممکن ہے اس کے معانی تک لوگوں کی رسائی نہ ہو سکے۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے تو آپ کے حکم پر یہ ناچیز شرح بیان کرنے میں کسی تامل سے کام نہ لے گا۔
 
اجازت چھوڑئیے احمد بھائی کی
ہم سب منتظر محفلین کی رائے اور خواہش کو اہمیت دیجئیے نین بھائی :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
اھازت چھوڑئیے احمد بھائی کی
ہم سب منتظر محفلین کی رائے اور خواہش کو اہمیت دیجئیے نین بھائی :ROFLMAO:
جھوٹے منہ ہی سہی۔۔۔۔ ہاں یا نہ کی ضرورت بہرحال ہے۔ اگر وہ نہ کریں تو ہم کہیں کہ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اور اگر ہاں کہیں تو بس پھر۔۔۔ :ڈی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا داستان مسلسل ہے۔۔۔۔ بہت اعلی و عمدہ۔۔۔

احمد بھائی مجھے ایسے لگتا ہے کہ اس غزل کے سادہ ہونے کے باوجود ممکن ہے اس کے معانی تک لوگوں کی رسائی نہ ہو سکے۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے تو آپ کے حکم پر یہ ناچیز شرح بیان کرنے میں کسی تامل سے کام نہ لے گا۔
اتنے ٹھگنے ہیں اس کے سامنے ہم
دیکھ کر اس نے قد لڑائی کی
یہ آپ کی فکر کو تازیانہ لگانے کے لیے آمد ہوئی ہے ۔دوڑنا دوڑانا آپ کا کام ہے ۔
محمد احمد بھائی! آپ کی وسعت قلبی سے پیشگی معذرت کے ساتھ ۔
 
ہوہوہہوہوو
چھوٹی سی شرارت جو ہم نے کی
دیکھ کر اس نے شرح بد لڑائی کی
 
Top