محمد عظیم الدین
محفلین
عاطف ملک بھائی کی آج کی دھواں دار مزاحیہ شاعری سے تحریک پکڑ کر سوچا میں بھی قسمت آزما لوں۔ اب پیروڈی کسی غزل کی تو نہیں کی، لیکن لگتا ہے خود مزاح کی پیروڈی ہوگئی ہے۔ احتیاطاً اہل ذوق سے پیشگی معذرت کے ساتھ اگر یہ کاوش بالکل ہی فضول ہے۔
اساتذہ اور دیگر محفلین دل کھول کر ۔۔۔۔جو کچھ کہنا چاہیں کہہ سکتے ہیں
مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن
تانیث بھی خوابوں میں تذکیر ہو جاتی ہے
یہ خواجہ سرا جیسی تصویر ہو جاتی ہے
جب بھی میں کسی لڑکی سے کہتا ہوں حالِ دل
بھائی وہ مجھے کہہ کر ہمشیر ہو جاتی ہے
ہے مشورہ اک شوہر کا زیست کے بارے میں
چپ رہنے سے راحت کی تدبیر ہو جاتی ہے
محبوبہ کے بچوں نے ماموں کہا تو سوچا
یوں بھی تو قرابت کی تعبیر ہو جاتی ہے
سیلون سے آئے تو تعریف ضروری ہے
ورنہ وہ جو لڑکی ہے دل گیر ہو جاتی ہے
دس بیویاں سو بچے گل خان کے زندہ ہیں
خود کے ہی یوں صوبے کی تعمیر ہو جاتی ہے
بیگم سے اُلجھنے کا دیکھا ہے نتیجہ یہ
ہاتھوں میں جو ڈوئی ہے شمشیر ہو جاتی ہے
اساتذہ اور دیگر محفلین دل کھول کر ۔۔۔۔جو کچھ کہنا چاہیں کہہ سکتے ہیں
میں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لی ہیں
مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن
تانیث بھی خوابوں میں تذکیر ہو جاتی ہے
یہ خواجہ سرا جیسی تصویر ہو جاتی ہے
جب بھی میں کسی لڑکی سے کہتا ہوں حالِ دل
بھائی وہ مجھے کہہ کر ہمشیر ہو جاتی ہے
ہے مشورہ اک شوہر کا زیست کے بارے میں
چپ رہنے سے راحت کی تدبیر ہو جاتی ہے
محبوبہ کے بچوں نے ماموں کہا تو سوچا
یوں بھی تو قرابت کی تعبیر ہو جاتی ہے
سیلون سے آئے تو تعریف ضروری ہے
ورنہ وہ جو لڑکی ہے دل گیر ہو جاتی ہے
دس بیویاں سو بچے گل خان کے زندہ ہیں
خود کے ہی یوں صوبے کی تعمیر ہو جاتی ہے
بیگم سے اُلجھنے کا دیکھا ہے نتیجہ یہ
ہاتھوں میں جو ڈوئی ہے شمشیر ہو جاتی ہے