غزل برائے اصلاح: تانیث بھی خوابوں میں تذکیر ہو جاتی ہے

عاطف ملک بھائی کی آج کی دھواں دار مزاحیہ شاعری سے تحریک پکڑ کر سوچا میں بھی قسمت آزما لوں۔ اب پیروڈی کسی غزل کی تو نہیں کی، لیکن لگتا ہے خود مزاح کی پیروڈی ہوگئی ہے۔ احتیاطاً اہل ذوق سے پیشگی معذرت کے ساتھ اگر یہ کاوش بالکل ہی فضول ہے۔
اساتذہ اور دیگر محفلین دل کھول کر ۔۔۔۔جو کچھ کہنا چاہیں کہہ سکتے ہیں
میں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لی ہیں

مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن
تانیث بھی خوابوں میں تذکیر ہو جاتی ہے
یہ خواجہ سرا جیسی تصویر ہو جاتی ہے
جب بھی میں کسی لڑکی سے کہتا ہوں حالِ دل
بھائی وہ مجھے کہہ کر ہمشیر ہو جاتی ہے
ہے مشورہ اک شوہر کا زیست کے بارے میں
چپ رہنے سے راحت کی تدبیر ہو جاتی ہے
محبوبہ کے بچوں نے ماموں کہا تو سوچا
یوں بھی تو قرابت کی تعبیر ہو جاتی ہے
سیلون سے آئے تو تعریف ضروری ہے
ورنہ وہ جو لڑکی ہے دل گیر ہو جاتی ہے
دس بیویاں سو بچے گل خان کے زندہ ہیں
خود کے ہی یوں صوبے کی تعمیر ہو جاتی ہے
بیگم سے اُلجھنے کا دیکھا ہے نتیجہ یہ
ہاتھوں میں جو ڈوئی ہے شمشیر ہو جاتی ہے
 
عاطف ملک

محفلین

مزیدار۔۔۔۔۔۔بس "ہ جاتی ہے" بطورِ ردیف مسئلہ کر رہی یے
باقی خیالات بہت خوب ہیں۔
مسئلہ اسقاطِ حروف کا ہی نظر آیا ہے مجھے۔
سلامت رہیں۔
 
مزیدار۔۔۔۔۔۔بس "ہ جاتی ہے" بطورِ ردیف مسئلہ کر رہی یے
باقی خیالات بہت خوب ہیں۔
مسئلہ اسقاطِ حروف کا ہی نظر آیا ہے مجھے۔
سلامت رہیں۔
بہت شکریہ عاطف بھائی، بعد میں دیکھوں گا اس کو اگر کچھ تبدیلی سے درست ہوسکتی ہوئی تو۔
 
الف عین

لائبریرین
ہُجاتی ہے‘ ہی پسند نہیں آیا۔ اور دو ایک مصرعوں میں غلط جگہ بریک لگنا (یہ بحر دو حصوں میں ہے نا!!
کچھ الفاظ بدل دو اور ’نہ ہو جائے‘ ردیف کر دی جائے تو شاید بہتر ہی نہیں، زیادہ ’مؤثر‘ ہو جائے
 
سارے اشعار ہی زبردست ہیں ۔ لاجواب
تانیث بھی خوابوں میں تذکیر ہو جاتی ہے
یہ خواجہ سرا جیسی تصویر ہو جاتی ہے
آپ کہیں طاہر شاہ کی بات تو نہیں کر رہے ؟ ؟؟ :D
جب بھی میں کسی لڑکی سے کہتا ہوں حالِ دل
بھائی وہ مجھے کہہ کر ہمشیر ہو جاتی ہے
یہ تمام بھائیوں کا عالمی مسئلہ ہے اور اس پہ سر جوڑ کے بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔
محبوبہ کے بچوں نے ماموں کہا تو سوچا
یوں بھی تو قرابت کی تعبیر ہو جاتی ہے
کیا آئیڈیا ہے :D
بیگم سے اُلجھنے کا دیکھا ہے نتیجہ یہ
ہاتھوں میں جو ڈوئی ہے شمشیر ہو جاتی ہے
مومن ہو تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی ۔
 
سارے اشعار ہی زبردست ہیں ۔ لاجواب

آپ کہیں طاہر شاہ کی بات تو نہیں کر رہے ؟ ؟؟ :D

یہ تمام بھائیوں کا عالمی مسئلہ ہے اور اس پہ سر جوڑ کے بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔

کیا آئیڈیا ہے :D

مومن ہو تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی ۔
ڈاکٹر صاحب کیا خوب حس مزاح آپ کی :) اشعار سے زیادہ آپ کے الفاظ کا لطف آیا ہے۔
 
ہُجاتی ہے‘ ہی پسند نہیں آیا۔ اور دو ایک مصرعوں میں غلط جگہ بریک لگنا (یہ بحر دو حصوں میں ہے نا!!
کچھ الفاظ بدل دو اور ’نہ ہو جائے‘ ردیف کر دی جائے تو شاید بہتر ہی نہیں، زیادہ ’مؤثر‘ ہو جائے
جی بہتر ہے، میں کوشش کرتا ہوں۔
 
جناب محترم الف عین صاحب آپ کےکہنے کے مطابق کچھ تبدیلی کی ہے دیکھیے کچھ یوں مناسب رہے گی یہ

تانیث بھی خوابوں میں تذکیر نہ ہو جائے
یہ خواجہ سرا جیسی تصویر نہ ہو جائے
ڈرتا ہوں کسی لڑکی سے کہتے یہ حالِ دل
کہہ کر وہ مجھے بھیا ہمشیر نہ ہو جائے
ڈھونڈے ہے وہ غصے میں چھپتا ہے یہ بیچارہ
بیگم سے یوں ایسے میں مڈبھیڑ نہ ہو جائے
کہتے ہیں ترے بچے اب خواب میں جو ماموں
تیرے سے یوں رشتے کی تعبیر نہ ہو جائے
سیلون سے آئی ہے تعریف تو ہے لازم
ورنہ وہ جو لڑکی ہے دل گیر نہ ہو جائے
دس بیویاں سو بچے گل خان ترے خود کے
ذاتی نئے صوبے کی تعمیر نہ ہو جائے
بیگم سے اُلجھنے کا خدشہ یہ ہی رہتا ہے
ہاتھوں میں جو ڈوئی ہے شمشیر نہ ہو جائے
 
Top