نیرنگ خیال
لائبریرین
اوہ۔۔۔ مائیکرو بمباری کر رہے ہیں۔یعنی توپ کے گولے اور میزائل مارنے والے ہماری ننھی سی بے ضرر غلیل پر معترض ہیں اور دہشت گرد ، آیا دہشت گرد آیا کا شور مچارہے ہیں ۔
سچ کہا شاعر نے:
ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو بُرا کہتے ہیں
اوہ۔۔۔ مائیکرو بمباری کر رہے ہیں۔یعنی توپ کے گولے اور میزائل مارنے والے ہماری ننھی سی بے ضرر غلیل پر معترض ہیں اور دہشت گرد ، آیا دہشت گرد آیا کا شور مچارہے ہیں ۔
سچ کہا شاعر نے:
ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو بُرا کہتے ہیں
آپ پر بھلا اس مائیکرو بمباری کا کیا اثر ہوگا۔ لگ یہی رہا ہے کہ آپ کو کوچے سے باہر نکالنے کے لیے کان کے عین قریب کوئی بہت زوردار دھماکا کرنا پڑے گا ۔ بھائی صاب ، آپ آخر ہیں کہاں ۔یہ چپ کا روزہ کیوں رکھا ہوا ہے ۔ کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں ۔۔۔۔ ۔۔۔ (کیا کہتے ہیں وہ تو آپ کو معلوم ہی ہے اس لیے یہاں لکھ کر پکسل ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں )۔اوہ۔۔۔ مائیکرو بمباری کر رہے ہیں۔
ہوہوہوہہوو۔۔۔ ہجو طویل در بحر ثقیل۔۔۔آپ پر بھلا اس مائیکرو بمباری کا کیا اثر ہوگا۔ لگ یہی رہا ہے کہ آپ کو کوچے سے باہر نکالنے کے لیے کان کے عین قریب کوئی بہت زوردار دھماکا کرنا پڑے گا ۔ بھائی صاب ، آپ آخر ہیں کہاں ۔یہ چپ کا روزہ کیوں رکھا ہوا ہے ۔ کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں ۔۔۔۔ ۔۔۔ (کیا کہتے ہیں وہ تو آپ کو معلوم ہی ہے اس لیے یہاں لکھ کر پکسل ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں )۔
نین بھائی ، آپ فوراً سے پیشتر کچھ عطا کیجیے ورنہ میں احمد بھائی سےساز باز کرکے آپ کی ہجوِ طویل در بحرِ ثقیل کا انتظام کرواتا ہوں ۔
آپ فوراً سے پیشتر ایک عدد تحریر اس بارے میں لکھ ڈالیں کہ نیرنگِ خیال کی نوکِ قلم آج کل زنگ آلود کیوں ہورہی ہے ۔ آپ وجوہات بیان کریں ، حل کوئی نہ کوئی سوچ لیا جائے گا۔ہوہوہوہہوو۔۔۔ ہجو طویل در بحر ثقیل۔۔۔
میں تو ادھر ہی ہوتا ہوں ظہیر بھائی! ہمیشہ سے۔۔۔۔میں بیچارہ تو نثر لکھ سکتا ہوں۔۔۔ وہ بھی بس واجبی سی۔۔۔ اور ستم یہ کہ اس پر بھی ہاتھ تنگ ہے۔۔۔۔ اب کریں تو کیا۔۔۔ کریں۔۔
محبت ظہیر بھائی! ۔۔ اسی قسم کی ہی تحریر معرض وجود میں لائی جائے گی۔ موضوع بھی اچھا ہے۔۔۔آپ فوراً سے پیشتر ایک عدد تحریر اس بارے میں لکھ ڈالیں کہ نیرنگِ خیال کی نوکِ قلم آج کل زنگ آلود کیوں ہورہی ہے ۔ آپ وجوہات بیان کریں ، حل کوئی نہ کوئی سوچ لیا جائے گا۔
میں تو اُدھر ہی ہوتا ہوں ظہیر بھائی! ہمیشہ سے
عاجزی کے لئے بے چارہ کہہ دینا ہی کافی تھا۔میں بیچارہ تو نثر لکھ سکتا ہوں۔۔۔ وہ بھی بس واجبی سی۔۔۔
نیرنگِ خیال کی نوکِ قلم آج کل زنگ آلود کیوں ہورہی ہے ۔
یعنی ہمارا والا ہی معاملہ ہے۔اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
واہ واہ ۔ ۔ یہ خیال ہر روز دن میں کئی کئی بار آتا ہے۔
میں دیکھتا ہوں کتابوں کو ایک حسرت سے
کہ مجھ غریب کو فرصت کہاں کتاب پڑھوں
حسب حال
ہرے بھرے کسی جنگل میں ڈال دوں ڈیرا
طُیّور دیکھوں، چُنوں تتلیاں، کتاب پڑھوں
یہ بھی ایک خواہش رہتی ہے۔ سفر میں بچوں اور ہمارے بیگز میں کتابیں ہمیشہ موجود رہتی ہیں۔ مگر ایسا خوابناک منظر ہو اور ایک کتاب۔ ۔ کیا بات ہے!!
ہاہاہاہا۔۔۔! بھائی یہ بات تو ہمیں بھی کسی نے بتائی کہ اس شعر میں چائے کا ذکر پہلے سے موجود ہے۔ساتھ میں چائے بھی کہیں لے آتے تو شعر ہمارے مطابق %100 ہو جاتا۔
پتہ نہیں! شاعر کون سا اتنے پریکٹیکل ہوتے ہیں۔ گھر میں بیٹھ کر ہی نہ جانے کیا کیا ہانکتے رہتے ہیں۔ویسے تتلیاں چنی جا سکتی ہیں؟ کیا مردہ تتلیاں ہیں؟ بعض لوگ اپنی البمز میں لگاتے ہیں جیسے۔
بہت شکریہ!تمہاری طرح رکھے پھائے میرے زخم پہ کون؟
میں سوچتا ہوں کوئی مہرباں کتاب پڑھوں
مری طرح ہے کہانی کا مرکزی کردار
سُلجھ رہی ہیں کئی گُتھّیاں، کتاب پڑھوں
بہت اعلی ۔ ڈھیروں داد۔۔۔
احمد بھائی نے اس غزل میں ہر موقع پر اور ہر واقعے پر کتاب پڑھنے کی ترکیب بیان کی ہے۔ فائدہ اس میں یہ ہے کہ پکڑے جانے کی صورت میں آپ یہ کہہ کر بچ سکتے ہیں کہ بھئی میں تو کتاب پڑھ رہا تھا ، بے خیالی میں ایسا ہوگیا ۔
بھابھی: سودا لانے کے لیے کہا تھا آپ سے۔ دو گھنٹے ہو گئے۔جی جی ، بالکل۔ احمد بھائی نے اس غزل میں ہر موقع پر اور ہر واقعے پر کتاب پڑھنے کی ترکیب بیان کی ہے۔ غزل کیا ہے کسی لائبریری کا منشور ہے ۔ آپ ضرور عید قرباں پر بکری اور کتاب کو یکجا کرنے کی کوشش کریں ۔ فائدہ اس میں یہ ہے کہ پکڑے جانے کی صورت میں آپ یہ کہہ کر بچ سکتے ہیں کہ بھئی میں تو کتاب پڑھ رہا تھا ، بے خیالی میں ایسا ہوگیا ۔
کب؟ہاہاہاہا۔۔۔! بھائی یہ بات تو ہمیں بھی @کسی نے بتائی کہ اس شعر میں چائے کا ذکر پہلے سے موجود ہے۔