غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی توپ کے گولے اور میزائل مارنے والے ہماری ننھی سی بے ضرر غلیل پر معترض ہیں اور دہشت گرد ، آیا دہشت گرد آیا کا شور مچارہے ہیں ۔
سچ کہا شاعر نے:
ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو بُرا کہتے ہیں
اوہ۔۔۔ مائیکرو بمباری کر رہے ہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اوہ۔۔۔ مائیکرو بمباری کر رہے ہیں۔
آپ پر بھلا اس مائیکرو بمباری کا کیا اثر ہوگا۔ لگ یہی رہا ہے کہ آپ کو کوچے سے باہر نکالنے کے لیے کان کے عین قریب کوئی بہت زوردار دھماکا کرنا پڑے گا ۔ بھائی صاب ، آپ آخر ہیں کہاں ۔یہ چپ کا روزہ کیوں رکھا ہوا ہے ۔ کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں ۔۔۔۔ ۔۔۔ (کیا کہتے ہیں وہ تو آپ کو معلوم ہی ہے اس لیے یہاں لکھ کر پکسل ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں )۔
نین بھائی ، آپ فوراً سے پیشتر کچھ عطا کیجیے ورنہ میں احمد بھائی سےساز باز کرکے آپ کی ہجوِ طویل در بحرِ ثقیل کا انتظام کرواتا ہوں ۔:D
 
ہوہوہوہہوو۔۔۔ ہجو طویل در بحر ثقیل۔۔۔

میں تو ادھر ہی ہوتا ہوں ظہیر بھائی! ہمیشہ سے۔۔۔۔میں بیچارہ تو نثر لکھ سکتا ہوں۔۔۔ وہ بھی بس واجبی سی۔۔۔ اور ستم یہ کہ اس پر بھی ہاتھ تنگ ہے۔۔۔۔ اب کریں تو کیا۔۔۔ کریں۔۔
 
آپ فوراً سے پیشتر ایک عدد تحریر اس بارے میں لکھ ڈالیں کہ نیرنگِ خیال کی نوکِ قلم آج کل زنگ آلود کیوں ہورہی ہے ۔ آپ وجوہات بیان کریں ، حل کوئی نہ کوئی سوچ لیا جائے گا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں

واہ واہ ۔ ۔ یہ خیال ہر روز دن میں کئی کئی بار آتا ہے۔

میں دیکھتا ہوں کتابوں کو ایک حسرت سے
کہ مجھ غریب کو فرصت کہاں کتاب پڑھوں
حسب حال

ہرے بھرے کسی جنگل میں ڈال دوں ڈیرا
طُیّور دیکھوں، چُنوں تتلیاں، کتاب پڑھوں

یہ بھی ایک خواہش رہتی ہے۔ سفر میں بچوں اور ہمارے بیگز میں کتابیں ہمیشہ موجود رہتی ہیں۔ مگر ایسا خوابناک منظر ہو اور ایک کتاب۔ ۔ کیا بات ہے!! ساتھ میں چائے بھی کہیں لے آتے تو شعر ہمارے مطابق %100 ہو جاتا۔ :D
ویسے تتلیاں چنی جا سکتی ہیں؟ کیا مردہ تتلیاں ہیں؟ بعض لوگ اپنی البمز میں لگاتے ہیں جیسے۔

تمہاری طرح رکھے پھائے میرے زخم پہ کون؟
میں سوچتا ہوں کوئی مہرباں کتاب پڑھوں

مری طرح ہے کہانی کا مرکزی کردار
سُلجھ رہی ہیں کئی گُتھّیاں، کتاب پڑھوں

بہت اعلی ۔ ڈھیروں داد۔۔۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ فوراً سے پیشتر ایک عدد تحریر اس بارے میں لکھ ڈالیں کہ نیرنگِ خیال کی نوکِ قلم آج کل زنگ آلود کیوں ہورہی ہے ۔ آپ وجوہات بیان کریں ، حل کوئی نہ کوئی سوچ لیا جائے گا۔
محبت ظہیر بھائی! ۔۔ اسی قسم کی ہی تحریر معرض وجود میں لائی جائے گی۔ موضوع بھی اچھا ہے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں

واہ واہ ۔ ۔ یہ خیال ہر روز دن میں کئی کئی بار آتا ہے۔
یعنی ہمارا والا ہی معاملہ ہے۔ :)
میں دیکھتا ہوں کتابوں کو ایک حسرت سے
کہ مجھ غریب کو فرصت کہاں کتاب پڑھوں
حسب حال
:) :)
ہرے بھرے کسی جنگل میں ڈال دوں ڈیرا
طُیّور دیکھوں، چُنوں تتلیاں، کتاب پڑھوں

یہ بھی ایک خواہش رہتی ہے۔ سفر میں بچوں اور ہمارے بیگز میں کتابیں ہمیشہ موجود رہتی ہیں۔ مگر ایسا خوابناک منظر ہو اور ایک کتاب۔ ۔ کیا بات ہے!!
:) :)
ساتھ میں چائے بھی کہیں لے آتے تو شعر ہمارے مطابق %100 ہو جاتا۔
ہاہاہاہا۔۔۔! بھائی یہ بات تو ہمیں بھی کسی نے بتائی کہ اس شعر میں چائے کا ذکر پہلے سے موجود ہے۔ :)
ویسے تتلیاں چنی جا سکتی ہیں؟ کیا مردہ تتلیاں ہیں؟ بعض لوگ اپنی البمز میں لگاتے ہیں جیسے۔
پتہ نہیں! شاعر کون سا اتنے پریکٹیکل ہوتے ہیں۔ گھر میں بیٹھ کر ہی نہ جانے کیا کیا ہانکتے رہتے ہیں۔ :)
تمہاری طرح رکھے پھائے میرے زخم پہ کون؟
میں سوچتا ہوں کوئی مہرباں کتاب پڑھوں

مری طرح ہے کہانی کا مرکزی کردار
سُلجھ رہی ہیں کئی گُتھّیاں، کتاب پڑھوں

بہت اعلی ۔ ڈھیروں داد۔۔۔
بہت شکریہ!

بے حد ممنون ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
احمد بھائی نے اس غزل میں ہر موقع پر اور ہر واقعے پر کتاب پڑھنے کی ترکیب بیان کی ہے۔ فائدہ اس میں یہ ہے کہ پکڑے جانے کی صورت میں آپ یہ کہہ کر بچ سکتے ہیں کہ بھئی میں تو کتاب پڑھ رہا تھا ، بے خیالی میں ایسا ہوگیا ۔ :D

جی جی ، بالکل۔ احمد بھائی نے اس غزل میں ہر موقع پر اور ہر واقعے پر کتاب پڑھنے کی ترکیب بیان کی ہے۔ غزل کیا ہے کسی لائبریری کا منشور ہے ۔ آپ ضرور عید قرباں پر بکری اور کتاب کو یکجا کرنے کی کوشش کریں ۔ فائدہ اس میں یہ ہے کہ پکڑے جانے کی صورت میں آپ یہ کہہ کر بچ سکتے ہیں کہ بھئی میں تو کتاب پڑھ رہا تھا ، بے خیالی میں ایسا ہوگیا ۔ :D
بھابھی: سودا لانے کے لیے کہا تھا آپ سے۔ دو گھنٹے ہو گئے۔
احمد بھائی: اوہ! میں کتاب پڑھ رہا تھا۔
۔۔۔۔
باس: احمد! آپ کو یہ دو لیٹرز ٹائپ کرنے کے لیے دیے تھے۔ آپ نے اب تک کیوں میں ٹائپ کیے؟
احمد بھائی: میں کتاب پڑھ رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔
استاد: سبق کیوں نہیں یاد کیا۔
احمد بھائی: میں کتاب پڑھ رہا تھا۔
:):):)
 
Top