انور شعور غزل ۔ سلیمانِ سخن تو خیر کیا ہوں ۔ انور شعورؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

سلیمانِ سخن تو خیر کیا ہوں
یکے از شہرِ یارانِ سبا ہوں

وہ جب کہتے ہیں، فردا ہے خوش آئند
عجب حسرت سے مُڑ کر دیکھتا ہوں

فراق اے ماں کہ میں زینہ بہ زینہ
کلی ہوں، گل ہوں، خوشبو ہوں، صبا ہوں

سحر اور دوپہر اور شام اور شب
میں ان لفظوں کے معنی سوچتا ہوں

کہاں تک کاہلی کے طعن سنتا
تھکن سے چور ہو کر گر پڑا ہوں

ترقی پر مبارک باد مت دو
رفیقو! میں اکیلا رہ گیا ہوں

کبھی روتا تھا اُس کو یاد کرکے
اب اکثر بے سبب رونے لگا ہوں

سُنے وہ اور پھر کرلے یقیں بھی
بڑی ترکیب سے سچ بولتا ہوں

انور شعورؔ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ ۔۔۔ کیا زبردست شاعری ہے۔۔۔ لاجواب۔۔۔

کبھی روتا تھا اُس کو یاد کرکے
اب اکثر بے سبب رونے لگا ہوں

فرحت کیانی دیکھیں ذرا کاہلی کے کیسے کیسے دعوے دار آگئے ہیں۔۔ ۔ اورمیں سوچ رہا تھا کہ میں اکیلا ہی ہوں۔۔ :D
کہاں تک کاہلی کے طعن سنتا
تھکن سے چور ہو کر گر پڑا ہوں
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ ۔۔۔ کیا زبردست شاعری ہے۔۔۔ لاجواب۔۔۔

کبھی روتا تھا اُس کو یاد کرکے
اب اکثر بے سبب رونے لگا ہوں

شکریہ

فرحت کیانی دیکھیں ذرا کاہلی کے کیسے کیسے دعوے دار آگئے ہیں۔۔ ۔ اورمیں سوچ رہا تھا کہ میں اکیلا ہی ہوں۔۔ :D
کہاں تک کاہلی کے طعن سنتا
تھکن سے چور ہو کر گر پڑا ہوں

آپ اکیلے تو کبھی بھی نہیں تھے۔ لیکن آپ ہمیں یاد ہی کہاں رکھتے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

فلک شیر

محفلین
یہ آپ کے دستخط والا شعر کمال ہے احمد بھائی۔۔۔۔۔ہائے ہائے
کیسی کیسی چیزیں ہمارے تخیل پہ حاوی رہتی ہیں ۔۔۔مگر ہم انہیں زبان تک بھی نہیں لا پاتے۔۔۔۔اور شاعر انہیں کس سادگی سے رقم کرتا ہے۔۔۔۔کتنا blessed اور priviligedہوتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ

آپ اکیلے تو کبھی بھی نہیں تھے۔ لیکن آپ ہمیں یاد ہی کہاں رکھتے ہیں۔ :)
آپ تو ہمیشہ سے ہی ساتھ ہیں۔۔۔۔ مگر یہاں مقابلے کی فضا تھی۔۔ اس لیے آپ کو ساتھ لانا مناسب نہ سمجھا کہ فرحت کیانی یہ طعنہ نہ دے دیں۔۔۔ کہ ایک لڑکی کی سستی کا مقابلہ کرنے کو دو دو لڑکے۔۔۔۔ :D

(آپ کے ساتھ خود کو بھی لڑکا کہہ دیا ہے۔۔۔ :p )
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واہ ۔۔۔ کیا زبردست شاعری ہے۔۔۔ لاجواب۔۔۔

کبھی روتا تھا اُس کو یاد کرکے
اب اکثر بے سبب رونے لگا ہوں

فرحت کیانی دیکھیں ذرا کاہلی کے کیسے کیسے دعوے دار آگئے ہیں۔۔ ۔ اورمیں سوچ رہا تھا کہ میں اکیلا ہی ہوں۔۔ :D
کہاں تک کاہلی کے طعن سنتا
تھکن سے چور ہو کر گر پڑا ہوں
یہ تو ہے۔ گروپ ممبرز بڑھ گئے۔ میری تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں :party:۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے کارواں بنتا گیا
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ آپ کے دستخط والا شعر کمال ہے احمد بھائی۔۔۔ ۔۔ہائے ہائے
کیسی کیسی چیزیں ہمارے تخیل پہ حاوی رہتی ہیں ۔۔۔ مگر ہم انہیں زبان تک بھی نہیں لا پاتے۔۔۔ ۔اور شاعر انہیں کس سادگی سے رقم کرتا ہے۔۔۔ ۔کتنا blessed اور priviligedہوتا ہے۔

واقعی ! بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔

کچھ شعر تو پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہائے بس یہی وہ بات ہے جو کب سے میرے دل میں تھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ تو ہمیشہ سے ہی ساتھ ہیں۔۔۔ ۔ مگر یہاں مقابلے کی فضا تھی۔۔ اس لیے آپ کو ساتھ لانا مناسب نہ سمجھا کہ فرحت کیانی یہ طعنہ نہ دے دیں۔۔۔ کہ ایک لڑکی کی سستی کا مقابلہ کرنے کو دو دو لڑکے۔۔۔ ۔ :D

(آپ کے ساتھ خود کو بھی لڑکا کہہ دیا ہے۔۔۔ :p )

اس پوسٹ میں تو کافی باتیں تنازع کی منزل سے ایک قدم ہی پیچھے ہیں۔

سو نو کمینٹس :):p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو ہے۔ گروپ ممبرز بڑھ گئے۔ میری تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں :party:۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے کارواں بنتا گیا
یہاں یہ یاد رہے کہ یہ مقابلہ میں بلامقابلہ جیت چکا ہوں۔۔۔ :p لہذا سالار کاررواں کی دستار کوئی اور باندھ لے۔۔۔ ابھی تو اتنی ہمت نہیں پاتا۔۔۔۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا آپ کے علاوہ بھی کسی نے کبھی محفل پر انور شعور صاحب کی شاعری پوسٹ کی ہے۔۔۔ :D

بالکل !

ابھی صبح جو "تھوڑی ہے" کی ردیف والی غزل آپ نے نوش فرمائی ہے وہ طارق شاہ صاحب نے پیش کی ہے۔

اور غالباً فرحت کیانی اور دیگر دوستوں نے بھی کچھ غزلیں پیش کی ہے۔

ہم البتہ کچھ زیادہ ہی فریفتہ ہو گئے تھے کلامِ انور شعور پر :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ تو ہے۔ گروپ ممبرز بڑھ گئے۔ میری تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں :party:۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے کارواں بنتا گیا

پاکستانیوں کا تو حال یہ ہے کہ آپ کی اس "نوبل کاز" کی "کال" پر طاہرالقادری صاحب کے دھرنے سے زیادہ مجمع اکٹھا ہو سکتا ہے ۔ :D:p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ آپ کے دستخط والا شعر کمال ہے احمد بھائی۔۔۔ ۔۔ہائے ہائے
کیسی کیسی چیزیں ہمارے تخیل پہ حاوی رہتی ہیں ۔۔۔ مگر ہم انہیں زبان تک بھی نہیں لا پاتے۔۔۔ ۔اور شاعر انہیں کس سادگی سے رقم کرتا ہے۔۔۔ ۔کتنا blessed اور priviligedہوتا ہے۔
واقعی ! بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔

کچھ شعر تو پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہائے بس یہی وہ بات ہے جو کب سے میرے دل میں تھی۔
اور کچھ باتیں پڑھ کر تو لگتا ہے کہ یار یہ شاعر لوگ بھی کتنے چور ہوتے ہیں۔۔۔ :D :p
 
Top