غیر حاضر اور خاموش محفلین

arifkarim

معطل
کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دورمبارک میں اس کی قربانی کا کبھی ذکرنہیں ملتا۔ اس کے بجائے بکری، بھیڑ، اونٹ، گائے وغیرہ کا ذکر ملتا ہے۔
اس مبارک دور میں تو کاغذی نوٹ، ڈیجیٹل کرنسی کا بھی ذکر خیر نہیں ملتا تھا۔ لیکن پتا نہیں کیوں آجکل کے جدید زمانہ میں انکے ساتھ بھی قربانی "خریدی "جا سکتی ہے۔ بلکہ افضل حسین کے مطابق اب تو بھارت میں آن لائن قربانی بھی ہو جاتی ہے۔ امید ہے آپکے نزدیک یہ بھی ناجائز ہی ہوگی :)
 

arifkarim

معطل
تھا تو وہ در حقیقت ٹائپو، لیکن اس سے کوئی بات نکلتی نظر آ رہی ہو تو ضرور نکالی جائے۔ کیا خبر یہ "دماغی" اور "لاغر" کا ملغوبہ ہو یا پھر "دماغی" "جادو گری" کا مرکب۔ ویسے تو مرکبات کئی طرح کے ہوتے ہیں مثلاً مرکب اضافی یا مرکب توصیفی، پر یہ کچھ ہوا بھی تو مرکب لا یعنی جیسا کچھ ہوگا۔ :) :) :)
دماغری کا لفظ پڑھ کر سوچ میں گُم تھا کہ یہ کونسا لفظ ہے۔ آج تک کہیں سنا ہی نہیں۔ شکر ہے آپنے وضاحت کردی وگرنہ ہم تو فرہنگ آصفیہ چیک کرنے ہی والے تھے :)
 

شزہ مغل

محفلین
ایک بی بی آئیں محفل میں ! اور آتے ہیں چھا گئیں ! وہ بھی آج کل تعطیل پر ہیں ۔ ان کی جاسوسی میرے مخبر نہ کرسکے کہ وہ محترمہ خود سب سے بڑھی جاسوس ہیں ۔ "خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے '' آج کل وہ بھی غیر حاضر ہیں ۔ شاید محترمہ اس خیال کی حامی ہیں کہ ''قدر کم کردیتا ہے روز روز کا آنا جانا'' یعنی کے ''انا پرور'' ہیں ۔ شزہ مغل آپ کو اس محفل میں یاد کیا جاتا ہے آپ کے جنات کے بارے میں تجربات سے ہمارا دل نہیں بھرا کہ مدت ہوئی کوئی قصہ اور کہانی نہیں سنی !
حیران ہوں کہ مجھ حقیر کو یاد کیا گیا۔۔۔۔
حیران سے زیادہ شکرگزار ہوں آپ کی کہ آپ کی یادداشت میں میری بھی جگہ ہے۔
غیر حاضری کے لیے معذرت۔
میں بھی محفل کو بہت یاد کرتی ہوں مگر وقت نہیں ملتا۔
دراصل دفتری کام زیادہ ہو چکے ہیں۔ عہدہ بڑھ جانے سے زمہ داریاں بھی بڑھ جایا کرتی ہیں۔
 

شزہ مغل

محفلین
نور سعدیہ شیخ آپی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جنات والے دھاگے میں میری شمولیت اتنی متاثرکن ہو گی۔ اس سے پہلے بھی مختلف دھاگوں میں ذکر ہو چکا ہے۔
بہرحال شکریہ یاد رکھنے کا۔
 

arifkarim

معطل
ناروے کا لگتا ہے برا حال ہے
ذرا اپنی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں اور مراعات کا نچلے درجےپر موجود ’’ملازمین‘‘ کا بھی جائزہ ہو جائے؟
b816.gif

http://blogs.wsj.com/economics/2015...e-373-times-the-average-rank-and-file-worker/
Income Inequalityجہاں ناروے میں Exception ہے وہیں وہ امریکہ میں Rule ہے :) ہاہاہا!
gini%20map%20large.jpg

مجھے امریکی سی ای اوز کیساتھ بہت ہمدردی ہے جو کہ اوسط ملازمین سے 373 گنا زیادہ کام کرتے ہوئے زیادہ تنخواہوں کے حقدار ہیں :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
بہت ہی اچھی تحریر ہے نور
الله کرے زورِ قلم اور زیاده
میٹھی عید کے بعد ملازمت میں الجھا رہا عیدِ قرباں سے پیشتر الحمدالله نوکری کا داغ تو دھل گیا مگر قربانی کے جانوروں کی خریداری اور خریداری کے بعد ان کی نگہداشت اور مزید جانوروں کی تلاش میں منڈی کے چکر ، ایسے الجھے ہوئے ہی‍ں کہ نوکری سے زیاده یہ مصروفیات ہیں ۔
ایسے میں آپ کی تحریر پڑھ کر تازگی کا احساس ہوا. ماشالله
بندہ حاضر ہوتا رہے گا
 

نور وجدان

لائبریرین
تھا تو وہ در حقیقت ٹائپو، لیکن اس سے کوئی بات نکلتی نظر آ رہی ہو تو ضرور نکالی جائے۔ کیا خبر یہ "دماغی" اور "لاغر" کا ملغوبہ ہو یا پھر "دماغی" "جادو گری" کا مرکب۔ ویسے تو مرکبات کئی طرح کے ہوتے ہیں مثلاً مرکب اضافی یا مرکب توصیفی، پر یہ کچھ ہوا بھی تو مرکب لا یعنی جیسا کچھ ہوگا۔ :) :) :)


میں نے اس کو اس لیے پوائنٹ آؤٹ کیا ہے کہ آپ کے مسکانیں ادھر کام نہیں دے پائیں ۔اب قہقوں کی سمائیلز تلاش کرلیں ۔ یہ آپ کی ہنسی کا مرکب ہے ۔ اور کچھ میں نے نہیں سوچا تھا ۔ :LOL:
 

نور وجدان

لائبریرین
دوستو روز و شب کی یکسانیت سے اُکتا گیا تھا.سوموار سے بقیہ دنوں کی چھٹیاں لے کر آوارہ گردی پر نکلا ہوا ہوں.سلو سپیڈ انٹرنیٹ اور موبائل فون کا محدود سا کی بورڈ سابےمزہ کر دیتا ہے بہرحال رابطہ ہے سو یہی غنیمت ہے.☺

آپ کا شکریہ ! آپ نے جواب دیا ۔ ورنہ آج آپ کی میرے ساتھ الجبرا کی مشق ِ حُسن شروع ہو جانی تھی :p اس لیے سمائل بھی بے رنگی ہے یا یک رنگی ہے آپ کی :laughing:
 

نور وجدان

لائبریرین
واہ جی واہ
ہلکی تو نہیں لیکن "پُھلکی" تحریر ضرور ہے
بے لاگ اور بے تکان تبصرہ شائستہ اور پر مزاح انداز میں کرنا انہی موصوفہ کا خاصہ ہے
لطف آگیا پڑھ کے
خوش رہیں

یعنی اس کو پھلکی سمجھ کر کھایا جاسکتی ہے :chatterbox:
یعنی آپ میرے تبصرے پڑھتے آرہے ہیں یہ تو میرے لیے فخر کی بات ہے ۔ کوشش تو یہی کرتی ہے کہ کسی کا دل نہ دکھے مگر یہاں اس تحریر میں شاید دکھا ہوگا۔۔اس لیے خود سے شرمندہ ہورہی ہوں میں ۔

شکریہ تعریف کا
 

نور وجدان

لائبریرین
حیران ہوں کہ مجھ حقیر کو یاد کیا گیا۔۔۔۔
حیران سے زیادہ شکرگزار ہوں آپ کی کہ آپ کی یادداشت میں میری بھی جگہ ہے۔
غیر حاضری کے لیے معذرت۔
میں بھی محفل کو بہت یاد کرتی ہوں مگر وقت نہیں ملتا۔
دراصل دفتری کام زیادہ ہو چکے ہیں۔ عہدہ بڑھ جانے سے زمہ داریاں بھی بڑھ جایا کرتی ہیں۔

کچھ لکھنے سے پہلے آپ سے معافی طلب کرنا چاہوں گی۔۔۔ میں نہیں جانتی کہ کس کس کا دل دُکھا ہے ۔ آپ نے ظاہر کردیا باقی کسی نے نہ کیا ہو۔ اگرچہ میں نے نام سوچ کر وہ لیے جو برداشت کر لیں اس تحریر کو ۔۔۔ مگر بہنا ! میں آپ سے ایک اس تحریر کی وجہ سے معافی کی طلب گار ہوں اور دوسرا میں نے شاید ایک تحریر میں جواب نہ دے پائی ہوں ۔

آپ کبھی یونی جایا کرتی تھی ۔۔۔ کبھی یعنی کچھ ماہ پہلے ۔۔ تب آپ نے محفل میں آکے رنگ بھردیے تھے ۔ ہم نے تو آپ کو اس صورت یاد کیا ہے ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ آپی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جنات والے دھاگے میں میری شمولیت اتنی متاثرکن ہو گی۔ اس سے پہلے بھی مختلف دھاگوں میں ذکر ہو چکا ہے۔
بہرحال شکریہ یاد رکھنے کا۔

اگر میں کہوں آپ نے اس دھاگے کی رونق بڑھا دی تو بے جا نہیں ہوگا۔۔آپ نے اتنی معصومیت سے قصے سنائے اور اس سے بڑھ کر ساری منفی ریٹنگز واپس لیں ۔۔ یہ کسی اور دھاگے میں نہیں کیا تھا ۔۔۔ ہم تو آپ کو جی جان سے یاد کرتے ہیں۔۔آپ غیر حاضر تھیں سمجھ نہیں آیا کہ کیا کہیں اور کیسے بُلائیں آپ کو واپس کہ آپ کی اشد ضرورت ہے
 

نور وجدان

لائبریرین
ہاں مگر 'جاسوس' کے خطاب سے کیوں نوازا گیا اس کی سمجھ نہیں آئی۔
کیونکہ آپ لفظ کی خُوشبو سونگھ سونگھ کر لیتی ہیں۔ آپ کی حسیات تیز ہیں ۔۔یعنی ذہین ہیں اور جو ذہین ہوتے ہیں وہی تجسس رکھتے ہیں ۔۔یعنی جاسوس ہوتے ہیں
 
Top