فائر وال :

لالہ رخ

محفلین
میرا کمپیوٹر ہر دفعہ بند کرنے پر اپ ڈیٹس پہ لگ جاتا ہے کیا کروں اس کا؟ مجھے کسی نے کہا تھا کہ اپ ڈیٹس کرنے سے سپیڈ سلو ہو جاتی ہے کمپیوٹر کی کیا یہ درست ہے؟ اور کیا فائر وال کو آن رکھنا ضروری ہے ؟ میں نے تو آف کی ہوئی ہے۔
 
آپ کنٹرول پینل سے ونڈوز اپ ڈیٹس بند کردیں یا
Notify me, but don't install updates automatically
کےریڈیو بٹن پر چیک لگاکے اپلائ/اوکے کردے. ویسے ونڈوز اپ ڈیٹس انتہائ اہمیت کے حامل ہوتےہیں. جو آپ کی ونڈوز کو جاندار اور نقائص سےپاک رکھتی ہیں. باقی فائروال بھی ونڈوز کےلیے بہت لازمی ہے مگر ونڈوز کا اپنا فائروال کچھ خاص نہیں اس لیے بہتر ہےآپ BitDefender سمیت کوئ اچھا سا اینٹی وائرس انسٹال بھی کریں. کچھ مشہور اور طاقتور اینٹی وائرس سافٹ وئیرز:
Kaspersky, ESET Node 5, Avast. Microsoft Security Essentials
ان میں سےکوئ بھی ایک وائرسز کےلیے کافی ہے. بس اسے اپ ڈیٹ رکھیے. تمام اینٹی وائرس ایک ماہ کےلیے مفت دستیاب ہوتےہیں. اس لیے ایک ماہ بعد جب پہلا ایکسپائر ہوجائےتو آپ اسے ان انسٹال کرکےدوسرا انسٹال کرلیں. اس طرح کم ازکم آپ پانچ ماہ تک مفت کام چلاسکتی ہے. اگرآپ کمپیوٹر سافٹ وئیر انسٹالیشن/ ان انسٹالیشن سےآگاہ ہیںتو کسی بھی پروگرام/سافٹ وئیر کو ان انسٹال(UnInstall) کرنےکےلیے ہمیشہ Revo UnInstaller استعمال کیاکریں.
 

arifkarim

معطل
تمام اینٹی وائرس ایک ماہ کےلیے مفت دستیاب ہوتےہیں. اس لیے ایک ماہ بعد جب پہلا ایکسپائر ہوجائےتو آپ اسے ان انسٹال کرکےدوسرا انسٹال کرلیں. اس طرح کم ازکم آپ پانچ ماہ تک مفت کام چلاسکتی ہے..
یہ میری سمجھ سے بالکل باہر ہے کہ بے شمار بہترین مفت اینٹی وائرس کے ہوتے ہوئے بھی لوگ ’’پیسے‘‘ دیکر اینٹی وائرس استعمال کرنا چاہتے ہیں!
http://www.digitaltrends.com/computing/best-free-antivirus-software/
http://www.techsupportalert.com/best-free-anti-virus-software.htm
 
میرا کمپیوٹر ہر دفعہ بند کرنے پر اپ ڈیٹس پہ لگ جاتا ہے کیا کروں اس کا؟ مجھے کسی نے کہا تھا کہ اپ ڈیٹس کرنے سے سپیڈ سلو ہو جاتی ہے کمپیوٹر کی کیا یہ درست ہے؟ اور کیا فائر وال کو آن رکھنا ضروری ہے ؟ میں نے تو آف کی ہوئی ہے۔
فائر وال کو آن ہی رکھا کریں اور محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی وائرس یا شریر پروگرام آپ کے کمپیوٹر کو سست کر رہا ہے۔
 
یہ
یہ میری سمجھ سے بالکل باہر ہے کہ بے شمار بہترین مفت اینٹی وائرس کے ہوتے ہوئے بھی لوگ ’’پیسے‘‘ دیکر اینٹی وائرس استعمال کرنا چاہتے ہیں!
http://www.digitaltrends.com/computing/best-free-antivirus-software/
http://www.techsupportalert.com/best-free-anti-virus-software.htm
یہ جو فری میں ملتے ہیں۔ یہ ہم لوگ استعمال کر سکتے ہیں ہوم کے لیے۔ آفس یا بزنس کے لیے استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پروگرامز صرف مخصوص وائرسز کو ہی کنٹرول کرتے ہیں۔
 
میرا مشورہ ہے کہ اپ ڈیٹز کی سیٹنگ کو ہمیشہNotify me, but don't install updates automatically پر رکھیں۔تاکہ یہ فیصلہ کہ کب اپڈیٹ انسٹال کرنی ہیں "آپ" کے ہاتھ میں رہے:cool:
اینٹی وائرس کے لیے میں "Avast" تجویز کرتا ہوں۔:)
میں خود بھی یہی استعمال کرتا ہوں۔میرے تجربے کے مطابق تو "ایواسٹ" تمام مفت اینٹی وائرس میں سے بہترین ہے۔:cool:
یہ زیادہ "ریسوسرز" نہیں کھاتا(y)میری ونڈوز ایکس پی کو ایک سال سے زیادہ ہو گیا اور "ایواسٹ" کی بدولت کبھی ری انسٹالیشن کی ضرورت نہیں پڑی۔:applause:
فری ورژن کی "سبسکرپشن" ایک سال کے لیے ہوتی ہے۔اس کے بعد اسے "ری نیو" کرانا پڑتا ہے۔جو کہ بالکل فری ہوتا ہے

http://www.avast.com/download-thank-you.php?product=FA-AVAST&locale=en-ww
 
بیٹ ڈیفینڈر کافی اچھا سافٹ ویئر ہے۔ اگر آپ نئے وائرس سے بھی بچنا چائیں تو آپ کو مائیکروسافٹ کا سیکیورٹی ایسنشل استعمال کرنا چائیے۔ اور اپڈیٹس آن رکھنی ہوگی۔ فائر وال کو لازمی آن رکھیں۔
 

لالہ رخ

محفلین
مائیکروسافٹ کا سیکیورٹی ایسنشل ہی استعمال کر رہی ہوں میں، چلیں فائر وال کو آن کر دیتی ہوں ، محسن صاحب آپ کا مشورہ بھی مان لیتی ہوں۔ محب علوی آپ نے تو ڈرا ہی دیا ہے میں نے دو دن پہلے ہی ونڈو کی ہے اور میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہے لیکن پھر بھی امکانات تو ہیں اس کے بھی۔ کیسے چیک کر سکتی ہوں میں کہ کیا واقعی کوئی پروگرام شرارت تو نہیں کر رہا :p
 

لالہ رخ

محفلین
photo.php
 

لالہ رخ

محفلین
ابھی میں نے ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے یہاں۔ لیکن مجھے نظر نہیں آرہی اس میں، میں نے ابھی کی سیٹنگ فائر وال کی کو فوکس کیا ہے ۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرا مشورہ ہے کہ اپ ڈیٹز کی سیٹنگ کو ہمیشہNotify me, but don't install updates automatically پر رکھیں۔تاکہ یہ فیصلہ کہ کب اپڈیٹ انسٹال کرنی ہیں "آپ" کے ہاتھ میں رہے:cool:
اینٹی وائرس کے لیے میں "Avast" تجویز کرتا ہوں۔:)
میں خود بھی یہی استعمال کرتا ہوں۔میرے تجربے کے مطابق تو "ایواسٹ" تمام مفت اینٹی وائرس میں سے بہترین ہے۔:cool:
یہ زیادہ "ریسوسرز" نہیں کھاتا(y)میری ونڈوز ایکس پی کو ایک سال سے زیادہ ہو گیا اور "ایواسٹ" کی بدولت کبھی ری انسٹالیشن کی ضرورت نہیں پڑی۔:applause:
فری ورژن کی "سبسکرپشن" ایک سال کے لیے ہوتی ہے۔اس کے بعد اسے "ری نیو" کرانا پڑتا ہے۔جو کہ بالکل فری ہوتا ہے

http://www.avast.com/download-thank-you.php?product=FA-AVAST&locale=en-ww
میں خود بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔
اور اپڈیٹس سے پہلے ایک دفعہ اُن کی تفصیل چیک کر لیا کیجیے، اس سے آپ خود بہتر اندازہ لگا سکتی ہیں کون سی اپڈیٹس آپ کے کمپیوٹر کے لیے ضرور ہیں اور کونسی نہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مائیکروسافٹ کا سیکیورٹی ایسنشل ہی استعمال کر رہی ہوں میں، چلیں فائر وال کو آن کر دیتی ہوں ، محسن صاحب آپ کا مشورہ بھی مان لیتی ہوں۔ محب علوی آپ نے تو ڈرا ہی دیا ہے میں نے دو دن پہلے ہی ونڈو کی ہے اور میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہے لیکن پھر بھی امکانات تو ہیں اس کے بھی۔ کیسے چیک کر سکتی ہوں میں کہ کیا واقعی کوئی پروگرام شرارت تو نہیں کر رہا :p
مائیکروسافٹ کا سیکیورٹی ایسنشل سے full scan کر کے دیکھ لیں۔
 
مائیکروسافٹ کا سیکیورٹی ایسنشل ہی استعمال کر رہی ہوں میں، چلیں فائر وال کو آن کر دیتی ہوں ، محسن صاحب آپ کا مشورہ بھی مان لیتی ہوں۔ محب علوی آپ نے تو ڈرا ہی دیا ہے میں نے دو دن پہلے ہی ونڈو کی ہے اور میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہے لیکن پھر بھی امکانات تو ہیں اس کے بھی۔ کیسے چیک کر سکتی ہوں میں کہ کیا واقعی کوئی پروگرام شرارت تو نہیں کر رہا :p

سسٹم کو اسکین کریں اور اور میرا بھروسہ تو نہیں ہے مائیکروسافٹ سیکیوریٹی ایسنشل پر ، AVG اینٹی وائرس کر لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ :)
 
تصویر فیس بک پہ دیکھی ہے۔ سیٹنگز بہت اچھی ہیں۔ اگر آپ ٹرسٹڈ ویب سائٹس ہی کھولیں تو وہ زیادہ بہتر رہے گا۔
 
Top