فائل کو ترتیب دینے والا پروگرام (File Organizer)

السلام وعلیکم!
اکثر ہمیں کمپیوٹر میں موجود فائلز کو ترتیب دینا مشکل ہوتا ہے۔ اس کام کے لئے ہمیں فائل کو ترتیب دینے والا پروگرام چاہئے، مگر اکثر پروگرامز کمرشل ہوتے ہیں۔
اس لئے میں نے سوچا کیوں نہ اس طرز کا ایک پروگرام بنایا جائے جو مفت میں دستیاب ہو۔
فائل کو ترتیب دینے والا پروگرام درج ذیل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے
1) فائلز کی جگہ کا پتہ رکھنا
2) فائل کے متعلقہ ٹیگ محفوظ کرنا
3) فائل کی تفصیل
4) خلاصہ
5) تلاش کرنا

پروگرام کا نظارہ
2hxwx2q.png

مگر یہ پروگرام کچھ اضافی خصوصیات کا حامل ہے۔ اسمیں کچھ ٹولز ہیں جو کہ آپ استعمال کر کے اپنا کام آسان کر سکتے ہیں۔ اپنے کسی دوسرے کمپیوٹر کی فائلز کی فہرست استعمال کر سکتے ہیں۔ اسمیں کچھ بلٹ ان ٹیگ ہیں تاہم
آپ اسمیں اپنے ٹیگز بھی شامل کر سکتے ہیں-
xgk3rq.png

اس پر کچھ اپشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ اسمیں تلاش کرنے کی آپشن بہت خاص ہے جسکے ذریعے آپ مطلوبہ فائل آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔
تلاش کی آپشن
2cy2i8.png

تلاش کی آپشن کافی تیز ہے اسوقت میرے پاس 22لاکھ سے زیادہ ریکارڈز ہیں
2ebbbx4.png

ٹولز میں سکین کی آپشنز
2nhp5ph.png

موجودہ ریکارڈز دیکھیں
آپ کسی بھی فائل کو یہاں سے کھول سکتے ہیں اور اسکی تفصیل بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

4vsl0w.png

خلاصہ
موجودہ فائلز کے لحاظ سے خلاصہ دیکھیں۔

2yy9sie.png

تبدیلیاں
اپنے کسی دوسرے کمپیوٹر کی فائلز کی فہرست استعمال کر سکتے ہیں۔

s2f9qa.png

کسی مخصوص ڈائریکٹری میں موجود تمام فائلز کی فہرست تیار کرنا
آپ ایک سے زیادہ فائلز کی فہرست مرتب کر سکتے ہیں۔ آپ کو فائلز کی ایکسٹینشن دینا ہو گی۔ ایک سے زیادہ کو کاما سے الگ کریں اور ٹیگ کا اضافہ کریں۔ فائلز کی فہرست دئیے گئے مواد کے مطابق مرتب ہو جائے گی۔
16htekm.png

مذکورہ پروگرام ملٹی تھریڈنگ کا استعمال کرتا ہے اسکی وجہ سے آپ ایک کام شروع کر کے دوسرے کام بھی ساتھ کر سکتے ہیں، مثلا آپ تلاش کے لیئے کوئی فائل لگائیں اور ساتھ میں ڈیٹا دیکھیں۔ اسکے علاوہ یہ پروگرام کسی بھی اپریٹنگ سسٹم(ونڈوز، لینکس،میک) پر چل سکتا ہے، پر ابھی اسے ونڈوز پر چلنے کے لئے بنایا جا رھا ہے۔ اسکے لئے آپ کو صرف جاوا(Java) یا جاوا رن ٹائم اینوایرنمینٹ(JRE (java runtime environment)) انسٹال کرنا ہو گی۔

فی لحال یہ ابھی انگلش میں ہے تاہم اسے اردو میں بھی فراہم کیا جائے گا۔ابھی اسکے لیئے میں مدد(help) بنا رہا ہوں-
اپنی اراء سے آگاہ کرنا مت بھولئے گا تاکہ اسمیں مزید کام کا اضافہ کیا جا سکے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
خوب :)
کیا اس میں ایسا فیچر ڈال سکتے ہیں جو کسی مخصوص ڈائریکٹری میں موجود تمام فائلز کی فہرست تیار کر دے؟ جیسے میرے پاس ملٹی میڈیا کے فولڈر میں شاید 10000 سے زیادہ گانے موجود ہیں۔ ان کی فہرست مل جائے اس طرح؟
 
کیوں نہیں جی۔ نوٹ کر لیا۔ آپکو فولڈر کا نام دینا ہو گا اسکے علاوہ ٹیگ۔ یہ ٹیگ ان تمام فائلز پر اپلائی ہو جائے گا جو فولڈر میں موجود ہوں گی اور سافٹ ویر انکی فہرست مرتب کر لے گا-
 
قیصرانی

لائبریرین
کیوں نہیں جی۔ نوٹ کر لیا۔ آپکو فولڈر کا نام دینا ہو گا اسکے علاوہ ٹیگ۔ یہ ٹیگ ان تمام فائلز پر اپلائی ہو جائے گا جو فولڈر میں موجود ہوں گی اور سافٹ ویر انکی فہرست مرتب کر لے گا-
یہ اضافہ کب تک ممکن ہو گا؟ :)
 
اوشو

لائبریرین
خوب :)
کیا اس میں ایسا فیچر ڈال سکتے ہیں جو کسی مخصوص ڈائریکٹری میں موجود تمام فائلز کی فہرست تیار کر دے؟ جیسے میرے پاس ملٹی میڈیا کے فولڈر میں شاید 10000 سے زیادہ گانے موجود ہیں۔ ان کی فہرست مل جائے اس طرح؟

اس کام کے لیے ایک چھوٹی سی ٹپ دوں :)
 
Top