فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں ۔ فاتح الدین بشیرؔ

رانا

محفلین
آگ اچانک بھڑک اٹھی تھی رات کی کالی جھولی میں
فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں
میرے مطابق
شاعر رات کی تنہائی میں اپنے محبوب کے ساتھ تھا (یقینا راز و نیاز کی گفتگو چل رہی ہوگی)۔ ان دونوں کے درمیان محبت تھی اس وجہ سے ہی وہ دونوں وصل کی رات میں اکٹھے تھے اور صرف گفتگو تک ہی محدود تھے کہ ایسے میں جذبات بہکنا شروع ہو گئے رات کے اندھیرے میں (رات کی کالی جھولی یہاں ایک استعارہ ہے کہ آسمان رات میں ایسے محسوس ہو رہا تھ جیسے کوئی کالی جھولی پھیلی ہو)۔ فاتح عالم ایک مشہور ترکیب ہے محبت کے لیے (محبت فاتح عالم) ، یہاں شاعر نے اپنا تخلص اور محبت دونوں کا عمدہ استعمال کیا ہے ۔ محبت کو عموما مشرقی اور خصوصا ہندوپاک کی شاعری میں پاکیزہ اور ہوس سے بالاتر سمجھا جاتا ہے ۔ ایسے میں دوسرا مصرع اس طرف اشارہ کر رہا ہے کہ تھی تو محبت مگر رات کی سیاہی میں اچانک جذبات کی آگ بھڑک اٹھی اور محبت کے ساتھ ساتھ ہوس کے جذبات بھی بیدار ہو گئے ۔ یہ جذبہ ہر انسان کے اندر مقید ہوتا ہے اور حالات سازگار ہونے پر باہر آ جاتا ہے اسی چیز کو دوسرے مصرع میں ایک نیچ جذبے کے طور پر " سالی " کہہ کر بیان کیا گیا ہے اور جھولی کی خوبصورت اصطلاح سے واضح کیا ہے کہ یہ چیز بھی میرے پاس موجود ہے (جھولی میں چیزیں اکٹھی کی جاتی ہیں اس طرف لطیف اشارہ ہے )۔
اس سے مراد ہے کہ دنیا کے دونوں کونے قطب جنوبی اور شمالی میرے تصرف میں تھے ۔ شاعرانہ اصطلاح ہے اور پہلے ایک قطب کو جیب میں بتایا اور دوسرے قطب کو جھولی(جھولی ردیف بھی ہے اس لیے اس کا استعمال لازم تھا) میں ۔ چونکہ جھولی میں کوئی چیز رکھی جا سکتی ہے اس لیے قطب جنوبی کو بھی کہیں رکھنے کی ضرورت تھی جس کے لیے جیب کی بندش استعمال کی اور شعر خوبصورت ہو گیا۔ آسان الفاظ میں ساری دنیا میرے قبضے میں تھی ایسی مسرت طاری تھی۔ پہلے مصرعہ سیاق و سباق واضح کر رہا ہے۔​


بہت ہی زبردست محب بھائی۔ کیا شاندار مضمون باندھا ہے فاتح بھائی نے۔
خاص طور پر قطبین والے شعر کا اب مزہ آیا کیا کمال کا ہے۔ لاجواب۔
فاتح بھائی اب اصل والی داد قبول کریں میری طرف سے۔:great:
 
واہ واہ ! سبحان اللہ کیا عمدہ غزل ہے۔ بہت لطف آیا غزل پڑھ کر ۔
اور اس دفعہ تو تشریح بھی تھی لہذا لطف دوبالا ہو گیا ۔
ویسے بڑی جلدی کی آپ نے اسے مکمل کرنے میں :)
بہت سی داد قبول فرمایے اتنی اچھی غزل پر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اب آپکو یہاں ان تمام نسخوں کی ضرورت ہے جو کل آپ نے کسی کے لیے تجویز فرماے تھے :heehee: ۔اللہ بھلا کرے آپکا :battingeyelashes:
معذرت کہ کہنا بھول گیا، ان نسخوں میں سے اگر کچھ باقی بچا ہوا ہو تو مرحمت فرمائیے تاکہ میں نئے سرے سے خرید و فروخت سے بچ سکوں :)
 
معذرت کہ کہنا بھول گیا، ان نسخوں میں سے اگر کچھ باقی بچا ہوا ہو تو مرحمت فرمائیے تاکہ میں نئے سرے سے خرید و فروخت سے بچ سکوں :)
بڑی مہربانی آپکی ۔۔۔آپکے ان نسخوں کی ضرورت ہمیں تو بلکل نہ ہے :) ۔۔۔۔! کہیں اور دیکھ لیجیے گا ادھر اُدھر کسی اور کو ضرورت نہ ہو اُن کی:heehee:
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے نسخے میں تو سرسوں کا تیل تھا۔ اس سے تو کسی کو مفر نہیں؟
کیا آپ واقعی یہ کام کرتے ہیں ؟؟؟ مطلب نسخے فروخت کرتے ہیں۔۔۔۔اگر ایسا ہے تو ہمیں آپ سے دلی ہمدردی ہے ۔:battingeyelashes:ویسے ہمارے پاس بھی چند ایک نسخے موجود ہیں ضرورت پڑے تو ہم سے لے لجیے گا بلکل فری میں ۔۔آخر ایک انسان ہی کسی کے کام آتا ہے نہ ۔۔۔اللہ آپکے کاروبار میں برکت عطا فرماے۔آمین۔:heehee:
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا آپ واقعی یہ کام کرتے ہیں ؟؟؟ مطلب نسخے فروخت کرتے ہیں۔۔۔ ۔اگر ایسا ہے تو ہمیں آپ سے دلی ہمدردی ہے ۔:battingeyelashes:ویسے ہمارے پاس بھی چند ایک نسخے موجود ہیں ضرورت پڑے تو ہم سے لے لجیے گا بلکل فری میں ۔۔آخر ایک انسان ہی کسی کے کام آتا ہے نہ ۔۔۔ اللہ آپکے کاروبار میں برکت عطا فرماے۔آمین۔:heehee:
آمین۔ ثم آمین۔ بہت بہت شکریہ۔ واقعی انسان ہی انسان کے کام آتا ہے۔ اگر کل آپ کو میں نے یہ نسخے نہ دیئے ہوتے تو آج آپ مزید نسخے میرے حوالے نہ کر رہی ہوتیں :)

وہ تو شکر ہے کہ نسخے کامیاب تھے، ورنہ تو ابھی آپ صرف کھری کھری سنا رہی ہوتیں :)
 
آمین۔ ثم آمین۔ بہت بہت شکریہ۔ واقعی انسان ہی انسان کے کام آتا ہے۔ اگر کل آپ کو میں نے یہ نسخے نہ دیئے ہوتے تو آج آپ مزید نسخے میرے حوالے نہ کر رہی ہوتیں :)

وہ تو شکر ہے کہ نسخے کامیاب تھے، ورنہ تو ابھی آپ صرف کھری کھری سنا رہی ہوتیں :)
توبہ کیجیے ۔۔ہمیں کہاں آتا ہے کھری کھری سنانا :battingeyelashes: ہم تو صرف کہتے ہیں وہی کافی ہو جاتا ہے :)
 
نہیں آتا؟ میں سکھا دوں؟ وہ بھی مفت میں۔ تاکہ کل کو آپ بھی مجھے مفت سکھانے پر تیار ہو جائیں کچھ نہ کچھ؟ :wave:
نہیں جی بہت شکریہ۔۔۔ ہمیں نہیں سیکھنا :) اور آپ نے بھی کھر ی کھری ہی سیکھانے کی پیشکش کی:battingeyelashes:کیا زمانہ آ گیا ہے ۔۔۔سچ کہا کسی نے بندے دا واقعی کوی پتہ نہی لگدا:heehee:
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں جی بہت شکریہ۔۔۔ ہمیں نہیں سیکھنا :) اور آپ نے بھی کھر ی کھری ہی سیکھانے کی پیشکش کی:battingeyelashes:کیا زمانہ آ گیا ہے ۔۔۔ سچ کہا کسی نے بندے دا واقعی کوی پتہ نہی لگدا:heehee:
واقعی، بندے دا کوئی پتہ لگدے :( مفت کی پیشکش پر بھی ناک بھوں چڑھانا :(
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں جی بہت شکریہ۔۔۔ ہمیں نہیں سیکھنا :) اور آپ نے بھی کھر ی کھری ہی سیکھانے کی پیشکش کی:battingeyelashes:کیا زمانہ آ گیا ہے ۔۔۔ سچ کہا کسی نے بندے دا واقعی کوی پتہ نہی لگدا:heehee:
ہاں یہ ممکن ہے کہ آپ اچھی شاگرد نہ ہوں، اس لئے انکار کر رہی ہوں :) جیتی رہیئے
 
Top