تاسف فاتح صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم
فاتح پہلے تو آپ فورم سے اتنے عرصے کے لیے غائب رہے، اور اب آئے تو بیمار ہوگئے۔ :(
اب آپ کی کیسی طبیعیت ہے؟
اپنا خیال رکھیں۔
والسلام
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم
فاتح پہلے تو آپ فورم سے اتنے عرصے کے لیے غائب رہے، اور اب آئے تو بیمار ہوگئے۔ :(
اب آپ کی کیسی طبیعیت ہے؟
اپنا خیال رکھیں۔
والسلام

وعلیکم السلام!
محفل سے غائب رہنے پر تو شرمندہ ہوں لیکن 'وہ دن گئے کہ کہتے تھے نوکر نہیں ہوں میں'۔ نئی نئی نوکری تھی اور کام کی افتاد بھی کچھ توقع سے زیادہ آن پڑی۔
پانچ دن لگاتار بخار کے بعد آج طبیعت کافی بہتر ہے۔ الحمد اللہ!
آپ کے مزاج کیسے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاتح، میں الحمداللہ ٹھیک ہوں۔ لگتا ہے کہ سبھی دوست نئی جابز میں نہایت مصروف ہوگئے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top