بھئی جلدی سے اپنی طبعیت صحیح کرو ، مجھے تم سے بہت سے کام لینے ہیں ۔ میں اپنی وزیرستان کی قومی اسمبلی والی نشت، خالی کرنے والا ہوں ۔ تم کو وہی سنبھالنی ہے ۔ سو جلدی سے صحت یابی کی نوید سناؤ تو دونوں ملکر مال سمٹیں ۔
فاتح یار یہ بیمار پڑنے کے دن نہیں میاں اب چارپائی چھوڑو اور کسی اور بیمار پڑنے کا موقع دو۔
ویسے اتنا لمبا بخار تشویشناک ہے دعا ہے کہ جلد از جلد صحت یاب ہو جاؤ اور ان بخاروں سے دور ہی رہو۔
ظفری بھائی اب وزیرستان کی سیٹ کی خوشخبری سنائیں گے تو اچھا خاصا تندرست آدمی بیمار پڑ جائے گا۔ آپ ایسا کیجئے کہ کوئی چیچوکی ملیاں یا پنڈ دادنخان والی سیٹ چھوڑیں پھر دیکھئے جادو۔
فاتح بھائی اللہ کریم سے آپ کے لئے شفائے کاملہ عاجلہ کی دعا ہے۔
اللہ تعالی فاتح کو صحت کاملہ عطا فرمائیں۔
فاتح صاحب! اب کیسے مزاج ہیں؟ سگریٹ کو چھوڑ دیجئے ورنہ یہ آپ کو نہیں چھوڑے گی!
السلام علیکم فاتح
آپ کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے اللہ سبحان و تعالیٰ سے بہت ساری دعائیں۔۔ ثمَ آمین
اللہ تعالی آپ کو جلد از جلد صحت دیں-
بھئی میں نے اپنی یہ سیٹ اس لیئے دی تھی کہ میرا خیال تھا کہ وزیرستان کا سن کر بیمار آدمی بھی دوڑنے لگ جاتا ہے ۔ اگر ایسی بات تو ہے میں چیچوکی ملیاں والی سیٹ دیدتا ہوں ۔ میں وہاں سے بھی کھڑا ہوا تھا مگر یہ اور بات ہے کہ میں وہاں سے جیت نہیں سکا ۔ظفری بھائی اب وزیرستان کی سیٹ کی خوشخبری سنائیں گے تو اچھا خاصا تندرست آدمی بیمار پڑ جائے گا۔ آپ ایسا کیجئے کہ کوئی چیچوکی ملیاں یا پنڈ دادنخان والی سیٹ چھوڑیں پھر دیکھئے جادو۔
فاتح بھائی اللہ کریم سے آپ کے لئے شفائے کاملہ عاجلہ کی دعا ہے۔
آمین! دعاؤن کے لیے بہت شکریہ لیکن میں تو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ حضور آئیے آپ لے لیجیے یہ موقع
میں بیمار ہی بھلا۔۔۔۔ کم از کم زندہ تو ہوں
اللہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔۔ باقی میرا خیال ہے سگریٹ کا بخار سے کوئی سمبندھ نہیں ہے ۔۔
آپ بسم اللہ کیجیئے فاتح، خونِ دو عالم مری گردن پر
ہا ہا ہا ۔ ۔۔ بہت ہنسی آئی یہ فقرہ پڑھ کر ۔۔۔۔ میں تو لاجواب ہوگیا ۔
اللہ آپ کو جلد از جلد صحتیاب کرے ۔ اور آپ اردو محفل اور اپنی فیملی میں اسی طرح قہقہے بکھرتے رہیں ۔ آمین
شگفتہ بہن! ماہا تو اتنی پیاری ہے کہ جب اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ سر پر رکھ کر کہتی ہے میں دبا دیتی ہوں تو سارا درد غائب ہو جاتا ہے۔