فرخ منظور کی تک بندیاں

واااہ واااہ کمال است سر ۔ ۔ ۔ ۔

لفظوں کو ایک خوبصورت انداز میں پرونے کا خوب ہنر رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ اشعار کے لیے ڈھیر ساری داد ۔ ۔

خوش رہیے سلامت رہیے ۔ ۔
 
اچھا ہوا کہ تم بھی کسی اور کے ہوئے
کچھ تو کمی ہوئی مرے ہجر و وصال میں
بہت زبردست
واعظ کی سنیں کیا کہ نہ طاقت ہے نہ فرصت
ایسے میں ہمیں رندِ خرابات بہت ہے
کمال
اِک مجسّم غزل ہے اس کا بدن
پھر قیامت ہے شاعری اُس کی
ہر شعر زبردست اور کمال ہے ۔۔ ڈھیروں داد ۔۔
نقش ِ دود مطلب ؟؟؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت زبردست

کمال

ہر شعر زبردست اور کمال ہے ۔۔ ڈھیروں داد ۔۔

نقش ِ دود مطلب ؟؟؟
بہت شکریہ۔ خوش رہیے۔
دود یعنی دھواں، نقش یعنی تصویر، نقشِ دود دھویں نے جو تصویر بنا دی ۔ نفسیات میں کچھ مریضوں کو ایسے مجرد نقش دکھائے جاتے ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا پھر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ بتائیں کہ اس میں آپ کو کیا نظر آ رہا ہے۔ مریض اپنی ذہنی کیفیت کے لحاظ سے اس تصویر کو کوئی نام یا عنوان دے دیتا ہے۔
 
بہت شکریہ اتنی پیاری اور مفصل تشریح کے لیے :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
عاصم بخشی صاحب کے شعر میں دو لفظی تغیر کیا گیا۔

مکاں مجھ میں سما کر فاصلے تحلیل کرتا ہے
زمانے تم سے مل کر ساعتیں غرقاب کرتے ہیں

عاصم بخشی کا شعر
مکاں مجھ میں سما کر فاصلے تخلیق کرتا ہے
زمانے تم سے مل کر ساعتیں ایجاد کرتے ہیں​
 
بخشی صاحب کا شعر بھی لاجواب ہے۔ اور آپ کی تحریف بھی لاجواب۔
دو الفاظ نے مفہوم الٹ دیا۔ :)
 
Top