فرخ منظور کی تک بندیاں

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نقش ہوں یا کہ میں مصور ہوں
عکس ہوں کس کی نا رسائی کا​
یہ شعر بہت اعلیٰ ہے فرخ بھائی !! فکر انگیز! بہت داد آپ کے لئے۔​
 
فاخر رضا

محفلین
ماشاءاللہ آپ کے کائناتی مطالعے سے فیضیاب ہونے کے بعد آپ نے اندر کی کائنات سے جو ہیرے نکالے اور تراشے ہیں ان پر ڈھیروں داد وصول کریں. آپ کے دوہوں کا کیا کہنا. آپ اسی طرح لکھتے رہیں. بہت سکون ملا ان اشعار کو پڑھ کر. تقریباً محفل میں موجود ہر شخص کے دل کی آپ اپنے اشعار میں ترجمانی کررہے ہیں. ساتھ ہی سب کو حوصلہ بھی مل رہا ہے کہ اپنے خیالات اور جذبات کو الفاظ کا پیکر پہنائیں اور محفل میں پیش کریں
 
فرخ منظور

بہت عنایت خوش رہیے اور میرے خیال میں بیکار کی ایک لمبی غزل کہنے سے بہتر ہے کہ ایک ہی شعر کہا جائے اور وہ جب بھی وارد ہو۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اُسی کے ہجر کا شاید یہ طاؤس بھی ستایا ہے
لیے پھرتا ہے اپنی پشت پر داغوں کا گل دستہ

واہ! بہت خوب فرخ بھائی!! کیا اچھا خیال ہے! بالکل نئی بات کی ہے!
پہلے مصرع میں وزن کا چھوٹا سا نقص آرہا ہے ۔ اسے ایک نظر دیکھ لیجئے تو شعر چمک جائے گا ۔
 
درست فرمایا۔ دراصل میں مور کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا ورنہ پہلا مصرع وزن میں آ جاتا ہے۔ کوشش ہے کہ طاؤس لفظ کو استعمال کر کے ہی پہلا مصرع دوبارہ کہا جائے۔ کل کوشش کر رہا تھا لیکن کسی طور چولیں بیٹھنے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔ فی الحال چھوڑ دیا ہے کچھ دن بعد دوبارہ کوشش کروں گا۔
 
Top